Home Remedies For Teeth Pain In Urdu
دانت کے درد سے جلد چھٹکارا پانے کے گھریلو ٹوٹکے
دانت درد کی وجہ سے انسان شدید بے چینی کا شکار ہو جاتا ہے کیوں کہ درد کے دوران انسان کچھ بھی کھانے پینے سے قاصر ہوتا ہے، اور اگر دانت کے درد کی وجوہات کا تدارک نہ کیا جائے تو یہ شدت اختیار کر سکتا ہے۔ بچوں سے لے کر بڑوں تک، سب ہی کبھی نہ کبھی دانتوں کی تکلیف کا شکار ہو جاتے ہیں اور وقت بے وقت اٹھ جانے والی یہ تکلیف بہت پریشان کرتی ہے۔ دانتوں کے درد سے گھر کا کوئی بھی فرد متاثر ہو، اس سے براہ راست ایک خاتون خانہ کو واسطہ پڑتا ہے۔دانت درد کی بنیادی وجوہات میں دانتوں کا انفیکشن، مسوڑھوں کے مسائل، اور دانت کا ٹوٹ جانا شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ معمولی چوٹ کی وجہ سے بھی دانت درد کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دانت کا درد کسی کو بھی، کسی وقت بھی ہوسکتا ہے اور اگر رات کے وقت دانت میں درد کی لہریں اٹھنے لگیں تو صورتِ حال اور بھی زیادہ خراب ہوجاتی ہے۔
لونگ یا لونگ کا تیل
لونگ میں دانتوں کے درد کا قدرتی علاج موجود ہے۔ دو سے
تین عدد ثابت لونگ کواپنے دانتوں کے اُس حصے میں رکھیں، جہاں درد ہے اور تب تک
رکھے رہنے دیں، جب تک تکلیف دور نہ ہو جائے۔ اس کے علاوہ لونگ کا تیل بھی دانت کے
درد سے آرام دیتا ہے۔ مشرق ہو یا مغرب، جدید میڈیسن ہو یا قدیم طب، ہر جگہ اور ہر زمانے
میں لونگ کے تیل کو دانتوں کے درد میں اکسیر قرار دیا جاتا ہے۔روئی کا ایک چھوٹا
پھویا لیں اور اسے لونگ کے تیل میں ڈبو کر دانت میں اس جگہ رکھیں جہاں درد ہورہا
ہے، تھوڑی دیر میں دانت کا درد کم ہوجائے گا۔
ٹی بیگ
ٹی بیگ دانتوں کے درد کو دور کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔ ایک عدد گرم ٹی بیگ کو منہ میں رکھیں، مگر خیال
رہے کہ ٹی بیگ بہت زیادہ گرم نہ ہو کہ آپ کا منہ جل جائے۔
برف کا ٹکڑا
برف سے بھی آپ کے دانتوں کی تکلیف کا علاج ممکن ہے۔ ایک
عدد برف کا ٹکڑا لیں اور اُسے کسی چھوٹے سے کپڑے میں رکھ کے تھوڑا موٹا موٹا کُوٹ
لیں اور پھر اس پوٹلی کو اپنے گالوں پہ رکھ کے ٹکور کریں۔ آپ کو درد میں کمی محسوس کریں گے۔
گرم کپڑا
کپڑے کو استری کی مدد سے گرم کر لیں، یاد رہے کہ کپڑا
بہت زیادہ گرم نہ ہو جائےجس سے جلد کو نقصان پہنچنے کا خدشہ رہتا ہے۔ کپڑے کو گرم کر کے اپنے گالوں
پہ آہستہ آہستہ سینکائی کریں، درد میں کمی آئے گی۔
کالی مرچ
ثابت کالی مرچ منہ میں رکھنے سے بھی دانت کے درد میں فرق
محسوس ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ نمک اور کالی مرچ کو پیس کے منہ میں ڈال لیں، اس سے بھی
فائدہ ہوگا۔
ییکینگ سوڈا
روئی کا ایک چھوٹا ٹکڑا لیں اور اسے گرم پانی میں بھگوئیں،
پھر اس کے بعد اسے بیکنگ سوڈے میں ڈبوئیں۔ جب آپ دیکھیں کہ روئی میں اچھی طرح سے بیکنگ
سوڈا لگ گیا ہے، تو اسے دانتوں میں درد والی جگہ پہ لگائیں۔ یہ آپ کے درد کو دور
کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ آپ ایک گلاس گرم پانی میں دو چمچے بیکنگ
سوڈا ڈال کر اچھی طرح سے کلی کریں، اس سے بھی آپ کے دانت کا درد ٹھیک ہو جائے گا۔
نیم گرم نمکین پانی کے غرارے
ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چائے کا چمچہ نمک ملا لیں
اور اس پانی سے غرارے کریں، ساتھ کوشش کریں کہ غرارے کرتے دوران یہ نمکین پانی منہ
میں خاص طور پر اس جگہ سے ٹکراتا رہے جہاں دانت میں درد ہورہا ہے۔ یہ اس لیے بھی
ضروری ہے کیونکہ عام خوردنی نمک میں قدرتی طور پر جراثیم کش صلاحیت پائی جاتی ہے۔نیم
گرم پانی، منہ میں تکلیف کا باعث بننے والے جرثوموں کو ہلاک کرکے درد میں کمی لاتا
ہے۔ زیادہ درد کی صورت میں بہتر ہے کہ ہر ایک سے 2 گھنٹے بعد 5 سے 10 منٹ کے لیے
اسی طریقے پر نیم گرم نمکین پانی سے غرارے کیے جائیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ چاہیں تو
ایک گلاس نیم گرم پانی میں ڈسپرین کی 2 گولیاں حل کرکے ان سے بھی غرارے کرسکتے ہیں
۔
ناریل کا تیل
ایک کھانے کا
چمچ کھوپرے کا تیل منہ میں رکھیں اور اسے منہ میں گھمائیں، بعد ازاں کلی کر کے
دانتوں کو کسی اچھے ٹوتھ پیسٹ کی مدد سے برش کر لیں، ناریل کے تیل میں موجود اینٹی
انفلامینٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ دانت کے درد کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
لہسن کا استعمال
لہسن آپ کے منہ سے بیکٹیریا کو دور کرنے کے لیے ایک
بہترین جزو ہے اور اس میں اینٹی سوزش والی خاصیت ہے جو مسوڑوں کو کم کر سکتی ہے۔
دانت کے علاج کے لیے لہسن کا استعمال بے حد مفید ہے۔ آئیے اس پر عمل کریں۔لہسن کا
رس نکالیں اور متاثر جگہ کے ارد گرد ڈالیں تا کہ درد سے نجات مل سکے۔
کوار گندل
ایلو ویرا (کوار گندل) قدرت کا ایک ایسا شاندار تحفہ ہے
جس کے بے شمار فوائد ہیں، ایلوویرا میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ یہ مسوڑوں کی جلن دور
کرنے میں بے حد معاون ہے۔ اگر آپ کے مسوڑوں میں جلن ہے تو آپ تھوڑا سا ایلو ویرا
کا گودا لیجیے اور اسے مسوڑوں پر ہلکے ہاتھوں سے لگائیے اور تھوڑی دیر لگا رہنے دینے
کے بعد کُلّی کر لیجیے۔
لیموں کا رس
دانتوں کے درد کا ایک اور گھریلو علاج لیموں کا رس ہے،
جو آپ کے گھر میں بہت عام جزو ہے۔ لیموں کے رس کو شفا کے لیے استعمال کرنے کا طریقہ
یہ ہےکہ آدھا چائے کا چمچ ہیفیٹڈا اور کچھ لیموں کا رس لیں۔روئی کی مدد سے متاثرہ حصہ
پر لگائیں افاقہ ہوگا۔
پیاز کا استعمال کریں
پیاز میں اینٹی
میکروبیل اور اینٹی سیپٹیک خصوصیات ہیں جو آپ کے دانت کے درد کو کنٹرول کر سکتی ہیں۔
یہ جزو آپ کے درد ، جراثیم اور انفیکشن کو دور کرے گا۔ دانتوں کے درد کے لیے پیاز
کا استعمال کرنے کا طریقہ یہاں ہے۔کچی پیاز کو چند منٹ میں چبا لیں۔آپ خام پیاز کا
ٹکڑا مسوڑے یا دردناک دانت پر براہ راست
ڈال سکتے ہیں۔
غذا میں سبزیاں اور پھل لازمی لیجیے
تازہ پھل اور سبزیاں نا صرف انسان کی صحت کے لیے بے حد
فائدے مند ہیں بلکہ غذا میں سبزیاں اور پھل دانتوں اور مسوڑوں کی صحت کے لیے بھی
بہترین سمجھی جاتی ہیں، سبزیاں اچھی طرح چبا کر کھانے سے مسوڑے مضبوط ہوتے ہیں اور
یہ مسوڑوں سے خون آنے کو روکنے میں بھی بہت معاون ثابت ہوتی ہیں۔
دار چینی
ایک چائے کا چمچ دار چینی پاﺅڈر
اور 5 چائے کے چمچ شہد کو مکس کریں، اس پیسٹ کو متاثر حصے پر لگائیں جو درد میں کمی
لائے گا، یہ عمل دن میں دو سے تین بار یا اس وقت تک دہرائیں جب تک درد ختم نہ
ہوجائے۔
پودینے کی چائے پئیں
ایک چائے کے چمچ پودینے کے خشک پتے ایک کپ ابلتے ہوئے
پانی میں 20 منٹ کے لیے ڈبو دیں، اس کے بعد چھان لیں اور چائے ٹھنڈی ہونے پر اس سے
کلیاں کریں۔ یہ چائے متاثرہ حصے کوسن کردے گی جبکہ ورم سے بھی ریلیف ملے گا۔
حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com
Comments
Post a Comment