ماش
Kidney
Bean
اردو(ماش)
انگریزی (کڈنی بینKidney
Bean )
عربی (ماش ہندی)
ہندی(اُڑد)
سندھی(ماٹھ جی دال)
بنگالی(ماش کلائے)
سنسکرت(ماکھ ماش)
فارسی(اور)
لاطینی(Phaseolus vulgaris)
ماہیت۔
ماش ایک مشہور عام
غلہ ہے جو پاکستان ، ہندوستان اور بنگلہ دیش میں بکثرت پیدا ہوتا ہے۔عوام
مطلقاً ماش سے اڑد مراد رکھتے ہیں۔
رنگ :( سبز اور سیاہ درمیان سے سفید)
ذائقہ: (پھیکا)
مزاج:( گرم تر بعض
کے نزدیک سرد تر)
استعمال:
دال ماش بطور سالن اور ادویات میں بطورِ سفوف ، بطورِمعجون اور میٹھے
پکوانوں میں استعمال ہوتی ہے۔سفوف مغلظ میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔ثابت ماش کی کھیر
پکا کر بچے والی عورت کو دودھ زیادہ پید ا
کرنے کے لیے کھلاتے ہیں۔اس کے آٹے میں ہنگ ، تخم سویا اور مین پھل (جملہ باریک پسے
ہوئے ملا کر روٹی پکاتے ہیں جس کی ایک طرف
سے پکا کر خام طرف کسٹرآئل سے چپڑ کر درد معدہ ، قولنج اور درد گردہ ریحی میں مقام
ماؤف پر نیم گرم باندھتے ہیں۔)
فوائد:
v مئولد و مغلظ منی اور مقوی باہ ہے
v مئولد شیر ہے
v بیرونی طور پر استعمال کرنے سے ورموں کو
تحلیل کرتی ہے۔
v یہ قوت باہ کو طاقت دیتا ہے اور عضو خاص میں
سختی لاتا ہے اور مردانہ طاقت میں خاص اضافہ کرتا ہے۔
v مسکن درد ہے۔
v ابال کر پانی میں پیس لیں اور اس پانی سے
بال دھوئیں تو بال عمدہ ، لمبے اور گھنے ہو جاتے ہیں۔
v ماش کو دودھ اور املی کے بیجوں میں بھگو کر
چھیل کر خشک کرکے باریک پیس لیں اور اس سفوف
کو شکر تری ایک تولہ میں ملا کر کھانے سے جریان منی و مذی
کا محافظ ہے نیز مغلظ منی ہے۔
v ماہرین طب کے مطابق ماش کی دال شوگر کے مریضوں
کے لیے بہترین ہے ۔
v اس میں وٹامن بی ۱ بھی ہوتا ہے۔
حکیم
امانت علی
فاضل الطب و الجراحت
Phone:
+923467556390
Email:
islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com
شکریه
ReplyDeleteشکریہ
ReplyDelete