Growth of Nasal Bone ناک کی ہڈی کا بڑھ جانا

 

ناک کی ہڈی کا بڑھ جانا

آج کل یہ مرض عام ہوتا جارہا ہے۔ہر پانچواں شخص اس مرض میں مبتلا ہے۔دنیا میں جب سے بیماریاں پھیلنا شروع ہوئی ہیں تب سے ناک کی ہڈی کا مسئلہ یا ناک سے متعلق مسائل موجود ہیں۔ ناک سے متعلق بیماریوں کو رینولوجی کہا جاتا ہے اور اس شعبے میں سب سے بڑا ٹاپک نسل سیپٹم ہے یعنی ناک کی ہڈی یا ناک کی ہڈی کا بڑھ جانا۔ ناک کی ہڈی کے آپریشن بہت کم لوگوں کے کامیاب ہوتے ہیں۔

عام طور پر لوگ ناک کے سامنے کے حصے کو ناک کی ہڈی سمجھتے ہیں٬ بلاشبہ یہ بھی ناک کی ہڈی ہی ہے ۔ ناک کے اندر موجود جھلی بھی انتہائی حساس ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ناک کی نوک بھی درجہ حرارت کے حوالے سے انتہائی حساس واقع ہوئی ہے۔گرمی یا سردی کا احساس سب سے پہلے ناک کی نوک سے ہی ہوتا ہے۔ جیسے کہ آپ دیکھتے ہیں کہ سخت سردی میں آپ کے ناک کی نوک لال ہوجاتی ہے۔

Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com


ناک کے دونوں سوراخوں سے سانس کا گزرا تقریباً برابر ہوتا ہے۔ لیکن اگر کسی ایک طرف سے سانس لینے میں دشواری ہو یا کمی آجائے اور دوسری طرف سے زیادہ تیزی سے سانس آئے تو اس کا مطلب ہے کہ ناک کے درمیان موجود ہڈی ٹیڑھی ہوگئی ہے اور اس کا جھکاؤ ایک جانب زیادہ ہوگیا ہے اور دوسری طرف کا حصہ زیادہ کھل گیا ہے۔ناک کی ہڈی جس طرف ٹیڑھی ہو اسی طرف مواد جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے اور سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے

سانس لینے میں کمی کی دوسری بڑی وجہ الرجی ہوتی ہے جس کی وجہ سے اکثر ناک کی جھلی سوجھ جاتی ہے اور سانس لینے میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ اس اس کے ساتھ ہی سر درد اور نزلہ شروع ہوجاتا ہے۔ جیسے کہ کچھ لوگوں کو دھوئیں٬ کچھ خاص قسم کی خوشبو اور دھول مٹی سے الرجی ہوتی ہے۔ لیکن اس تمام تر صورتحال میں ناک کی ہڈی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔اگر ناک کی پچھلی جھلی سوجھ جائے تو نزلہ پیچھے کی طرف گرنے لگتا ہے جس کی وجہ سے گلے میں خراش ہوجاتی ہے اور اگر ناک کی اگلی جھلی سوجھے تو نزلہ باہر کی طرف گرتا ہے۔اگر ناک میں کوئی انفیکشن ہوجائے تو بھی ناک کی جھلی سوجھ جاتی ہے۔ اب اس کا مطلب ہے کہ اگر کسی کو نزلہ ہو یا ایک جانب سے سانس نہ آرہا ہو تو اس کا حل یہ نہیں ہے کہ ناک کا آپریشن کروا لیا جائے۔اگر کسی کی ناک کی ہڈی بڑھی ہوئی ہے اور اس کو الرجی بھی ہے تو اس الرجی کا علاج آپریشن نہیں ہے۔اگر الرجی زیادہ ہو اور ناک کی ہڈی کم بڑھی ہوئی ہو تو ایسے شخص کا آپریشن کامیاب نہیں ہوتا ۔

Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com


اﷲ تعالیٰ نے ناک کا نظام کچھ ایسا بنایا ہے کہ کبھی کبھی چند گھنٹوں یا دنوں کے لیے ناک ایک جانب زیادہ کھل جاتی ہے اور دوسری جانب سے کم کھلی ہوئی ہوتی ہے اور یہ صورتحال منتقل بھی ہوجاتی ہے۔ اور اسے ناسل سائیکل کہتے ہیں۔ لیکن لوگ اسے بھی ہڈی بڑھ جا نے کی بیماری سمجھ لیتے ہیں ۔

اکثر لوگ ناک کا گوشت بڑھنے کی بھی شکایت کرتے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہوتا۔ اس میں صرف ناک میں موجود گولے نما حصے سوجھ جاتے ہیں جسے وہ ناک کا بڑھا ہوا گوشت سمجھ رہے ہوتے ہیں ۔اس کے علاوہ ناک بند ہوجائے تو اسے بھی ناک کے گوشت کا بڑھنا سمجھا جاتا ہے جبکہ یہ الرجی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com


علاج

 تیل سرسوں خالص حسب ضرورت لیکر نہایت ہلکی آنچ پر رکھیں جب کڑکنے لگے تو اس میں چوتھا حصہ نمک طعام چٹکی بھر ڈالتے جائیں۔ایک چٹکی حل ہونے پر دوسری چٹکی دے ماریں۔یہانتکہ سب ختم ہو جائے ،نیچے اتار لیں سرد ہونے پر سنبھال رکھیں۔

روزانہ رات سوتے وقت انگلی کی مدد سے یہی نمک ناک کے اندر جہاں غدود بڑھی ہوئی ہو لگائیں ۔تھوڑی جلن تو ہوگی مگر زیادہ نہیں۔صبح معمول کے مطابق ناک صاف کرلیں۔اگر ہوسکے تو دن کے وقت دیسی گائے کے گھی سے ناک کے اندر غدود کو تر رکھیں۔یہ بھی بہت عمدہ ترکیب ہے۔اسی طرح روزانہ بلاناغہ کریں۔ان شااللہ شفا ہوگی۔


حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت

Phone: +923467556390

Email: islamidawakhanakhw@gmail.com

Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com



#nasalbone ,  #maxilla ,  #frontalbone ,  #lacrimalbone ,  #ethmoidbone ,  #temporalbone ,  #parietalbone ,  #anatomy ,  #sphenoidbone ,  #skull ,  #mandible ,  #occipitalbone ,  #artwork ,  #nose ,  #zygomaticbone ,  #palatinebone ,  #biology ,  #biological ,  #anatomical ,  #neurocranium ,  #jaw ,  #facialskull ,  #brainskull ,  #bone ,  #anatomypractice ,  #anatomystudy ,  #hump ,  #brain ,  #anatomybook ,  #anatomystructure , 



Comments