چیا سیڈ Chia
Seeds
اردو(چیا سیڈ)
انگریزی (Chia Seeds)
عربی (حبة الشاي)
فارسی(تخم گوآوا)
لاطینی(Salvia
hispanica)
نباتاتی (Salvia hispanica L)
چِیا کو فنکشنل (فعلی) فوڈ کا اعزاز حاصل ہے فنکشنل فوڈ
اُسے کہا جاتا ہے جو جسم کو بنیادی غذائی اجزاء فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خطرناک بیماریوں
کے خلاف بھی معاون ثابت ہو۔
جہاں تک اس کی غذائیت کی بات کی جائے تو اس کے بیج میں
دوسری غذائی اجناس سے کہیں زیادہ اومیگا3-، کیلشیم، اینٹی آکسیڈنٹس جبکہ آئرن اورپروٹین ، جئی ، جو اور گندم سے زیادہ
پائے جاتے ہیں اِس کے علاوہ وٹامنز اور منرلز کابھی قدرتی ذریعہ ہے اور مکمل طور
پر گلوٹن سے پاک ہے۔
انہی خصوصیات کی بناء پر اِسے سُپر فوڈ اور متبادل
خوراک کا اعزاز حاصل ہے اور ہمارے جسم کو پیٹ بھرنے کے علاوہ خوراک سے جِن جِن چیزوں
کی ضرورت ہوتی ہے وہ اِسی سے پوری ہوجاتی ہیں۔
یہ ایک
مکمل غذا ہے جسکی مدد سے ناکافی غذائیت (Malnutrition) کا مسئلہ جس نے آجکل دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے سے
چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ہم دن بھر جو بھی کم کوالٹی والی خوراک کھاتے ہیں اور
ان میں موجود کیمیکلز ہمارے جسم میں جاکر مختلف بیماریاں پھیلاتے ہیں اِن سب سے
جسم کو بچانے اور اِنکے اثر کو زائل کرنے کے لیے اینٹی آکسیڈنٹس چاہیے ہوتے ہیں جو
کہ اسکے بیج میں وافر مقدار میں موجود ہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق انسان کو چوبیس گھنٹے کام کرنے کے لیے
جتنی قوت(انرجی) کی ضرورت ہوتی ہے یہ انرجی اِسکے بھگوئے ہوئے بیج کے صرف دو چمچ
کھانے سے با آسانی حاصل کی جاسکتی ہے۔ چِیا کے بیج کی ایک منفرد اور دلچسپ بات یہ
ہے کہ یہ اپنے وزن سے کئی گنا زیادہ پانی جذب کرلیتے ہیں جوکہ انسان کو پانی کی کمی
سے بچاتے ہیں۔
چِیا میں بہت سی بیماریوں کے قدرتی بچائو کے فوائد درج
ذیل ہیں:
vاس کے بیج اپنے وزن سے کئی گُنا زیادہ پانی
جذب کرلیتے ہیں جوکہ انسان کو اُس صورت حال سے نمٹنے اور ڈی ہائیڈریشن سے بچاتے ہیں
جب پانی کی دستیابی نہ ہو۔
vاس میں موجود اومیگا3- فیٹی ایسڈ ز غذائیت
کے اعتبار سے صحت کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔ خاص طو ر پر اُن افراد کے لیے جو کہ
قلب ، ذیابیطس اور مدافعاتی مسائل سے دوچار ہوتے ہیں۔
vجسم کو باقاعدہ کام کرنے اور صحت مندر کھنے
کے لیے روزانہ وٹامنز، معدنی اجزاء(منرلز) ، اینٹی آکسیڈنٹس/کینسر کے امکانات کو
کم کرنے والے اجزاء، پروٹین اور فائبر کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ باآسانی چِیا کے بیج
سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
vیہ خون میں شوگر کی مقدار کو مستحکم رکھتے
ہیں اس وجہ سے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔
vاس کے بیج نے اپنے اندر وافر مقدار میں پانی
جذب کیا ہوتاہے جو نظامِ انہضام کو تقویت بخشتا ہے اور بہتر بناتا ہے۔
vچِیا کے سبز پتوں کو نیم گرم پانی میں کچھ
دیر کے لیے بِھگوکر رکھنے سے ایک ہربل قہوہ بنتا ہے جو موٹاپے کو دور کرتا ہے۔
vیہ جسم کی آنتوں کو نرم رکھتا ہے اور انہیں
خشک ہونے اور تنگ ہونے سے بچاتا ہے جسکی وجہ سے یہ قبض سے بھی بچاتے ہیں۔
vاسکے بیج خون کی ایک خطرناک بیماری انیمیا
کے علاج میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔
vاسکی غذائیت زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ دوسری
خوراک سے زیادہ توانائی فراہم کرتاہے جوکہ مشقت بھرے زیادہ وقت کے لیے کیے جانے
والے کاموں کے لیے ضروری توانائی مہیا کرتے ہیں۔
vاس کے علاوہ مرغیوں اور برائلرز کے گوشت کی
کوالٹی کو اچھا بنانے کے لیے اِنکی غذاء میں بھی چِیا کے بیج شامل کیے جاتے ہیں۔
vیہ بھوک کو بھی کم کرتے ہیں کیونکہ یہ زیادہ
دیر تک معدے میں رہتے ہیں اور اس طرح زیادہ دیر تک ان میں سے توانائی نکلتی رہتی
ہے اور دوسری بڑی وجہ ان میں صحت بخش تیل ہے جس کی وجہ سے یہ زیادہ اور لمبے عرصے
کے لیے توانائی فراہم کرتے رہتے ہیں۔
vاس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم میں موجود
نقصان دہ کیمیکلز اور اجزاء کے اثر کو زائل کردیتے ہیں اور اس کے علاوہ بڑھاپے کے
عمل کی رفتار کو بھی کم کرتے ہیں اور چہرے کو تروتازہ رکھتے ہیں۔
vاس میں موجود کیلشیم، فاسفورس، میگنیشیم وغیرہ
ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں اور عمر رسیدہ عورتوں میں گھٹنوں اور پٹھوں کے امراض سے
بھی بچاتے ہیں۔
vدماغ کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتے ہیں
جوکہ ایک اچھا حافظہ رکھنے کی ضمانت ہے۔
vخلیوں کی بناوٹ، مرمت اور ہارمونز کی تیاری
میں پروٹین کا کردار کلیدی ہے۔
یہ ہڈیوں، عضلات، کارٹلیج، جلد اور خون کے حوالے سے بھی
اہم کام انجام دیتے ہیں۔
حکیم
امانت علی
فاضل الطب و الجراحت
Phone:
+923467556390
Email:
islamidawakhanakhw@gmail.com
Comments
Post a Comment