Benefit And Uses of Fig انجیر کے فوائد اور استعمالات

 

انجیر    Fig

اردو(انجیر)

انگریزی (Fig)

عربی (التین)

فرانسیسی(Figue)

جرمنی (Feigs)

اطالوی (Fico)

عبرانی (Teenah)

ہسپانوی (Higo)

لاطینی (Ficus Carica)

نباتاتی (Gacus Carica)

ماہیت۔

انجیر ایک چھوٹے قد کا درخت ہے۔ اس کا اصل وطن یونان سے افغانستان اور مشرقی بحیرہ روم کا علاقہ ہے لیکن اب یہ دنیا میں اور بھی جگہوں پر اگایا جاتا ہے۔ یہ 3-10 میٹر تک لمبا ہوتا ہے۔ اس کی چھال ہموار اور پتے بڑے ہوتے ہیں۔ اس کا پھل 3-5 سینٹی میٹر لمبا اور سبز ہوتا ہے اور پکنے پر جامنی ہو جاتا ہے۔

اس کی دو بڑی اقسام ہیں ایک خودرو(جنگلی)اور دوسری  کاشت کیا ہوا۔  اس کی 800 سے زائد اقسام ہیں۔ تاہم دنیا بھر میں کاشت تقریباً بیس اقسام کی ہوتی ہے۔ اس کی قلمیں  جنوری فروری میں لگائی جاتی ہیں ۔دو تین سال میں یہ پودا بڑا ہو کر پھل دینے لگتاہے۔ اس کے ہر جز سے دودھ نکلتا ہے۔اس کے پتے بڑے اور کھردرے ہوتے ہیں۔

http://Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com


انجیر تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے آثار وادی اردن میں ملے ہیں جن کی قدامت 9200 قبل مسیح ہے۔ اس لحاظ سے انجیر پہلا پودا ہے جسے انسان نے کاشت کیا۔ اس کا ذکر بائبل میں بھی ہے۔ اور مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کی سورہ تین کی آیت نمبر 1 میں اللہ تعالیٰ نے انجیر کی قسم اٹھائی ہے۔

انجیر کو سال میں دو بار پھل لگتا ہے پہلا مئی کے وسط اور جون  کے پہلے ہفتے جبکہ دوسرامارچ سے اپریل کے دوران لگتا ہے۔ یہ گولر کی طرح گول گول نرم گولہ نما گچھوں میں لگتا ہے۔جو کھانے میں شریں اور لذیذ ہوتے ہیں انجیر کا پھل کچی حالت میں سخت اور پک کر نرم ہو جاتاہے۔

 

http://Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com

رنگ :( کچاسبزاور پکنے پر سرخی مائل بھورا یا جامنی)

ذائقہ: (شیریں )

مزاج:(گرم تر)

استعمال:

انجیر کو بطور غذاء دوسرے پھلوں کی طرح کچا اور خشک کر کے کھایا جاتا ہے۔ انجیر گرم مزاج پھل ہے اس لئے اس کو ہمیشہ اعتدال میں ہی کھائیں۔اس کا مربع بھی بناکر کھایا جاتا ہے۔

http://Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com


غذائیت:

انجیر میں پروٹین، معدنی اجزا شکر، کیلشیم، فاسفورس کی مقدار بھی موجود ہوتی ہےجن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔

One medium fresh fig provides:

Vitamin:

Vitamin A

Vitamin C

Minrals:

Calcium

Iron

Potassium

Magnesium

One medium (2 ¼ inch) fig contains:

Calories: 37

Fat: 0 grams

Cholesterol: 0 milligrams

Sodium: 0.5 milligram

Carbohydrates: 10 grams

Fiber: 1.45 grams

Sugar: 8 grams

Protein: 0 grams


فوائد:

v     انجیر میں فائبر ہوتا ہے جو قبض ختم کرکے پری بائیوٹک کے طور پر ہاضمہ کی صحت کو فروغ دیتا ہے ۔

v     انجیر ہائی بلڈ پریشر اور خون میں بڑھی ہوئی چربی کی سطح کم کردیتا ہے۔ یہ دل کے امراض سے تحفظ دیتا ہے ۔

v    انجیر میں پیکٹین ہوتا ہے جو حل پذیر فائبر ہے جس سے کولیسٹرول کی بڑھتی ہوئی سطح کم ہوجاتی ہے۔

v    انجیر میں موجود فائبر اضافی کولیسٹرول کم کرتا ہے۔انجیر میں وٹامن بی سکس 6 موجود ہوتا ہے جو سیروٹین پیدا کرنے کا ذمے دار ہے۔

v     انجیر میں اومیگا تھری اور اومیگا سکس فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی بڑھی ہوئی مقدار کو کنٹرول کرتے ہیں۔

v    انجیر پوٹاشیم سے بھرپور پھل ہے جو سوڈیم کے اثر کو زائل کرتا ہے۔

v    جسم میں آئرن کی کمی خون کی کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ خشک انجیر میں آئرن ہوتا ہے جو ہیموگلوبن کا اہم جز ہے

v    ۔ خشک انجیر خون میں ہیمو گلوبن کی سطح بڑھاتا ہے جس کے باعث بچے اور حاملہ خواتین مختلف پیچیدگیوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

v    انجیر قوت مدافعت بڑھانے کے لیے ایک بہترین پھل ہے۔

v    انجیر کے باقاعدہ استعمال سے بکٹیریا، وائرس اور پیٹ کے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں۔

v     انجیر میں پوٹاشیم اور مینگنیز جیسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو اینٹی اوکسیڈنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت بھی بڑھاتے ہیں۔

v    انجیر فائبر سے بھرپور پھل ہے جو وزن کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

v     طبی ماہرین کے مطابق انجیر کھانے سے جنک اور تلی ہوئی چیزوں سے نفرت ہوجاتی ہے۔

v    انجیر خون میں ٹرائی گلیسرائیڈ کی بڑھی ہوئی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے۔ ٹرائی گلیسرائیڈ دل کے امراض کو جنم دیتے ہیں۔

v    انجیر میں موجود کلورو جینک ایسڈ شوگر کے مریضوں میں بلڈ شوگر کی سطح کم کرتا ہے۔

v    اس کے علاوہ پوٹاشیم جو انجیر میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے خون میں شوگر کی سطح کو اعتدال میں رکھتا ہے۔

v     انجیر کے پتوں کی چائے پینے سے انسولین کی ضرورت کم ہو سکتی ہے۔

v    انجیر کے پودوں اور پتوں میں قدرتی طور پر ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جن کے باعث کینسر کا خطرہ بہت حد تک کم ہوجاتا ہے۔

v    انجیر اینٹی اوکسیڈنٹ پھل ہے جو فری ریڈیکل کے اثرات اور دائمی سوزش کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

v     انجیر بڑی آنت کے کینسر، چھاتی کے کینسر، جگر کے کینسر اور سروائیکل کینسر میں بہت مفید پھل ہے۔

v    انجیر میں کیلشیم، میگنیشیم اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔ یہ سب ہڈیوں کی صحت اور نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

v     انجیر ہڈیوں کی کثافت کو بہتر بناتے ہیں۔ ان کے استعمال سے ہڈیوں کے ٹوٹنے کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔

v    انجیر میں پوٹاشیم کی موجودگی زیادہ نمک والی خوراک کی وجہ سے پیشاب میں کیلشیم کے بڑھتے اخراج کو روکنے کی استدعا رکھتا ہے۔

v    انجیر مردانہ اور نسوانی عوارض میں ایک بہترین پھل ہے۔ یہ جنسی ہارمون، اینڈروجن اور ایسٹروجن ہارمون کی افزائش کے لیے مؤثر ہیں۔

v    انجیر مختلف قسم کی جنسی کم زوری جیسے بانجھ پن دور کرنے اور تولیدی نظام کی زرخیزی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

v    انجیر میں امینو ایسڈ پایا جاتا ہے جو نائٹرک ایسڈ کی پیداوار بڑھاتا ہے جس کے باعث خون کی نالیاں پھیلتی ہیں۔ا س لیے یہ دل  کے امراض کے لیے بھی مفید ہے۔

v     انجیر میکولر ڈی جنریشن کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جو بوڑھے لوگوں میں بینائی کی کمی کی بڑی ایک وجہ ہے۔

v    انجیر بینائی کو بڑھاتا ہے۔ میکولر انحطاط کو روکتا ہے،کیوں کہ ان میں وٹامنز اے کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔ وٹامن اے آنکھوں کو آزاد ریڈیکل سے بچاتا اور رٹینیا کو پہنچنے والے نقصان سے بچاتا ہے۔

v    اچھی نیند کے لیے متوازن خوراک ضروری ہے۔ انجیر کی یومیہ خوراک نیند کے معیار کو بہتر بناتی ہے۔

v    اس میں امینو ایسڈ اور ٹرپٹوفن ہوتا ہے جو میلا ٹونین بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

v     انجیر میں اومیگا تھری اور فیٹی ایسڈ بھی ہوتے ہیں جو بہتر نیند لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جب کہ جسم میں مگنیشیم کی کمی ذہنی تناؤ اور چڑچڑے پن کا باعث بن سکتی ہے۔

احتیاطی تدابیر:

 انجیر اپنے طبی فوائد میں لاثانی درجہ رکھتا ہے۔ تاہم کچھ لوگوں کے لیے یہ نقصان دہ بھی ثابت ہوتا ہے:

v       ایسے لوگ جن کی جلد حساس یا ان کو الرجی کی شکایت ہو وہ اسے کھانے یا جلد پر لگانے سے پرہیز کریں۔

v       سرجری کے دوران اس کا استعمال ترک کر دینا چاہیے۔

v       حمل اور دودھ پلانے کے دوران معالج کے مشورے سے انجیر کا استعمال کرنا چاہیے۔

v       کچے انجیر نہ کھائیں کیوں کہ وہ لیٹیکس تیار کرتے ہیں جو منھ اور ہونٹوں کے گرد الرجی کا باعث بن سکتے ہیں۔

v       انجیر شوگر کی ادویات کے ساتھ تعامل کرتا ہے۔ لہٰذا شوگر کے مریضوں کو ادویات کے ساتھ اس کا استعمال ترک کر دینا چاہیے۔ بعض اوقات یہ شوگر بہت کم کر دیتے ہیں قوت معدافعت میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔

 

حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت

Phone: +923467556390

Email: islamidawakhanakhw@gmail.com

Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com








Comments