گوند کتیرا Tragacantha Gun

 

گوند کتیرا  Tragacantha Gun

اردو(گوند کتیرا، کتیرا)

انگریزی (Tragacantha Gun)

عربی (صمغ القتاد)

بنگالی ) کٹیلا(

سندھی ) کتیلا(

فارسی(تفنگ کتیرا)

لاطینی(Genus Astragalus)

نباتاتی (Astragalus Gummifer)



ماہیت۔

ایک خار دار درخت قتاد کا گوند ہے۔جس کے کانٹوں کی کثرت اور تیزی مشہور ہے۔گوند کیترا پانی میں پھول جاتی ہے۔لیکن صمغ عربی میں پانی میں حل ہوجاتاہے مگرکتیرا پرٹنکچر آیوڈین لگانے سے رنگت اودی یانیلی ہوجاتی ہے۔



گوند کتیرا ایک خاردار درخت کا گوند ہے‘ اس درخت کے کانٹوں کی کثرت اور تیزی بہت مشہور ہے‘ یہ گوند پانی میں پھول جاتی ہے‘ اس کے پھولوں کی خوشبو ناگوار ہوتی ہے اس کو خوراک کو گاڑھا کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اس کا گوند ہی بطور دوا مستعمل ہے۔ یہ قبض کشا ہے‘ گوند کتیرا کا استعمال تقریباً سو سال سے ہورہا ہے‘ اندرونی طور پر استعمال کرنے کیلئے اس کے ساتھ پانی کی زیادہ مقدار استعمال کرنی چاہئے دنیا میں اس کی پیداوار 5500 ٹن سالانہ ہے۔ ایک درخت سے ایک سال میں پانچ کلو گوند کتیرا ملتا ہے اس کو وزن کم کرنے والے نسخہ جات میں استعمال کیاجاتا ہے۔

رنگ :( زردی مائل سفید)

ذائقہ: (پھیکا)

مزاج:( گرمی اور سردی کے لحاظ سے معتدل ۔۔تردرجہ اول میں)

استعمال:

گوند کا ایملشن بنانے کیلئے استعمال ہوتا ہے (Emulsifier) , متوازن کرنا ,گاڑھا کرنا, کاسمیٹکس , بالوں پر لگانےوالے سپرے , لوشن , ٹیکسٹائل پرنٹنگ ,گوشت کی تیاری, بیکری , چپکنے والی, ڈیری مصنوعات, فروزن ڈیژرٹس (Fronzen Desserts) , شربت آئس کریم‘ جیلی , فروٹس ,جیلی ,وارنش , دانت پر چپکنے والی ادویات , پیٹرولیم اور گیس کی مصنوعات , چمڑے کی مصنوعات ادویاتی استعمال: بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنا‘ قبض کشاء‘ مقوی باہ‘ مسے (Warts)‘ جلدی السر



افعال۔

مغری ،ملین مسکن سوزش و حرارت ,حابس الدم ملین صدر مسمن بدن۔

استعمال بیرونی ۔

کتیرا جلد کو نرم و ملائم کرنے اور اس کی خشونت وخشکی کو زائل کرنے کیلئے مناسب ادویہ کے ہمراہ طلاء کیاجاتاہے۔شقاق لب میں لگایاجاتاہے۔مغری ہونے کی وجہ سے آنکھ کے زخموں اور آشوب چشم میں مناسب ادویہ کے ہمراہ شیاف بناکر آنکھوں میں لگایاجاتاہے۔

استعمال اندرونی۔

اندرونی طور پر جسم کی سوزش و حرارت کو تسکین دینے کیلئے اس کو شربتوں میں شامل کر کے یا اس میں بھگو کر پلاتے ہیں ادویہ مسہلہ کی حدت وحرارت کی اصلاح کے لئے شامل کرتے ہیں ۔                        

مغز بادام نشاستہ شکر اور کتیرا ہموزن سفوف بناکر دودھ کے ہمراہ کھلانے سے بدن کو فربہ کرتاہے نیز اس کو بھگو کر کھانے سے قروح آمعاء پیاس اعضاء بول میں زخم اور جلن میں سکون دیتاہے۔نفث الدم گرم کھانسی خشونت صدر وحلق فرحہ ریہ اور بحتہ الصوت میں گدھی یا بکری کے تازہ دودھ کے ہمراہ کھلاتے یا مناسب ادویہ کے ہمراہ شربت وغیرہ میں ملاکر چٹاتے ہیں اور گولیوں میں شامل کرکے منہ میں رکھ کر چوستے رہتے ہیں ۔

کتیرا بعض دواؤں کی سمیت کو زائل کرتاہے۔باطنی اعضاء کے سیلان خون کو بند کرتاہے۔حرقت مثانہ میں تسکین و تغزیہ کی غرص سے استعمال کرتے ہیں ۔



نفع خاص:

حابس و نزف الدم ۔

مضر:

سدہ پیداکرتاہے۔

مصلح:

انیسوں ۔

بدل:

گوند ببول۔

مقدارخوراک:

ایک سے تین گرام ۔

مشہورمرکب:

لعوق سپستان شربت اعجاز سفوف گوند کتیرے والا۔

 غذائیت:

اس میں پروٹین اور فولک ایسڈ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ گوند کتیرا میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جن کی تفصیل یوں ہے۔

Nutrients

Value (per 100 g)

Energy

70 kcal

Carbohydrates

35 g

Fibre

30 g

Hydrates

5 g

Fats

0 g

Mineral(s)

 

Sodium

9 g

فوائد:



فوائد:

v    گرمیوں کے موسم میں گوند کتیرا کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

v    گوند کتیرا میں پائے جانے والے مفید غذائی اجزاء میتھی دانہ کی طرح قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں۔ قوتِ مدافعت مضبوط ہونے سے جسم میں اضافی توانائی جمع ہوتی ہے اور طاقت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

v    بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کی وجہ سے انسان کے چہرے پر جھریاں آنا شروع ہو جاتی ہیں، جن سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے گوند کتیرا کو بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔

v     گوند کتیرا جِلد میں موجود خلیوں کو صحت مند رکھتا ہے اور ان جراثیم کو ختم کرتا ہے جو جِلد کو خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں۔

v    اس کے ساتھ ساتھ یہ اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات کی بنیاد پر چہرے پر ظاہر ہونے والے دانوں اور داغ دھبوں سے بھی بچاتا ہے۔

v    اگر آپ کے ناک سے اکثر خون بہتا ہے یا نکسیر پھوٹتی ہے تو گوند کتیرے کا پانی نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ عام طور گرم مزاج والی غذائیں وافر مقدار میں استعمال کرنے یا شدید گرمی کے موسم میں ناک سے خون بہنا شروع ہوتا ہے۔

v     گوند کتیرا کے پانی استعمال کرنے سے جسم کا درجہ حرارت معتدل رہتا ہے، جس کی وجہ سے نکسیر پھوٹنا بند ہو جاتی ہے۔

v    گوند کتیرا بھی گنے کے رس کی طرح کمزروی کو دور کرنے کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے جو کافی عرصے سے طویل بیماری کا شکار رہے ہوں یا اینٹی بائیو ٹکس استعمال کر رہے ہوں۔ گوند کتیرا میں دوا جیسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو بیماری کے بعد ہونے والی کمزروی کو ختم کرتی ہیں۔

v    اس کے علاوہ جو لوگ سگریٹ اور شراب نوشی سے چھٹکارا حاصل کرنے چاہتے ہوں، ان کے لیے بھی گوند کتیرا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

v    گرمی کے موسم میں گوند کتیرا کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے آپ سخت گرمی اور لو سے محفوظ رہتے ہیں۔

v     گوند کتیرا خون میں شوگر کی سطح کو بڑھنے نہیں دیتا اور شوگر لیول کو متوازن رکھتا ہے۔

v    گوند کتیرا کو بھی سنا مکی کی طرح دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ ایسے افراد جو کولیسٹرول کی بیماری میں مبتلا ہوں، ان میں دل کی بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کولیسٹرول کا لیول بڑھنے کی وجہ سے فالج اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ گوند کا باقائدگی کے ساتھ استعمال کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھتا ہے، جس کی وجہ سے ان تمام جان لیوا بیماریوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

v    اگر آپ کو قبض کی علامات کا سامنا ہے تو گوندے کتیرے کو استعمال کرنا شروع کر دیں، کیوں کہ یہ قبض کا قدرتی علاج ہے، اس کے استعمال سے اس مرض کی علامات میں کمی آئے گی اور بواسیر کی علامات کی صورت میں بھی افاقہ ہو گا۔ یہ علامات ختم ہونے سے آپ کا معدہ اچھے طریقے سے افعال سر انجام دے گا اور ہاضمہ کے نظام میں بھی بہتری آئے گی۔

v    جسم میں میٹابولزم سست ہونے کی وجہ سے فالتو چربی سے چھٹکارا پانے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گوند کتیرا کے استعمال سے میٹابولز تیز ہوتا ہے جس کی وجہ سے فالتو چربی ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ چربی ختم ہونے کی وجہ سے وزن میں بھی کمی آنا شروع ہوتی ہے۔

v    ایسی خواتین جن کو چھاتی کے مسائل کا سامنا ہو یا وہ بریسٹ سائز میں اضافہ کرنا چاہتی ہوں تو ان کے لیے گوند کتیرا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ طبی ماہرین ایسی خواتین کو گوند کتیرا باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ گوند کتیرا سے ایسی مصنوعات بھی بنائی جاتی ہیں جو چھاتی کے مسائل کے لیے مفید سمجھی جاتی ہیں۔

v    ایسے افراد جو پیشاب کی بے قاعدگی کا شکار ہوں، ان کے لیے گوند کتیرا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ پیشاب کی نالی کی سوزش کو کم کرتا ہے اور اس نالی کے پٹھوں کو سکون فراہم کرتا ہے، جس سے پیشاب کی بے قاعدگی کا خاتمہ ہوتا ہے۔

احتیاطیں:

v    حمل اور بچے کے دودھ پلانے والے عرصہ میں شوہر گوند کتیرا کا استعمال نہ کریں۔

v     شدید قبض کی صورت میں اس کا استعمال نہ کریں۔

v     زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے آپ کی شوگر کی مقدار کم ہوسکتی ہے لہٰذا ذیابیطس کے مریض اس کو احتیاط کے ساتھ استعمال کریں

v     اگر آپ کوئی دوسری ادویات استعمال کررہے ہیں تو دوا لینے سے دو گھنٹے پہلے یا دو گھنٹے بعد گوند کتیرا استعمال کریں۔

v    خونی بواسیر کے لئے مفید نسخہ:گوند کیکر ، گوند کتیرا ، گیرو تمام ہموزن لیں۔ترکیب تیاری و استعمال :ان تمام ادویہ کا سفوف بنا کرایک چمچ صبح و شام ہمراہ پانی یا دودھ ایک گلاس کے ساتھ استعمال کریں ۔

 

حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت

Phone: +923467556390

Email: islamidawakhanakhw@gmail.com

Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com

Comments