سنگترہ Orange

سنگترہ  Orange
اردو (مالٹا)
انگریزی (اورنجOrange )
عربی (البرتقاليAlburtuqaliu )
بنگالی(کملا نیبو)
فارسی(رنگترہ)
لاطینی(Citrus Aurantium)

ماہیت۔
سنگترہ ایک مشہور خوش مزہ پھل ہے۔اس پھل کا مقام پدائش ہندوستان اور چین وغیرہ ہے۔سنگترہ ایک موسمی پھل ہے اسے موسم سرما کی سوغات کہا جاتا ہے اس کا تعلق Citrus خاندان سے ہوتا ہے۔مالٹا،سنگترہ، گرے فروٹ، مٹھا اورکاغذی لیموں ترشاوہ (Citrus) خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ پھل ترش اور میٹھے ذائقہ کا ہوتا ہے۔ سنگترہ کے درخت کی لمبائی 9تا 10 میٹر ہوتی ہے، اس کے پھول انتہائی خوبصورت ہوتے ہیں۔ سنگترہ کو وٹامن سی کا گودام کہا جاتا ہے۔ 100 گرام سنگترہ میں 11.75 گرام کاربوہائیڈریٹ،9.35 گرام شوگر،2.4 گرام فائبر، 0.12 گرام فیاٹ، 0.94 گرام پروٹین، وٹامن 53 ملی گرام کے علاوہ وٹامن اے، بی ،ای میگنیشیم، فاسفورس، کیلشیم، آئرن اور زنک بھی کافی مقدر میں پایاجاتاہے۔ سنگترہ نہ صرف خوشنما بلکہ خوش ذائقہ پھل بھی ہے۔ یہ موسم سرما کا خاص پھل ہے جو انسانی صحت کے لیے بہت ہی مفید مانا گیا ہے۔

رنگ :( سرخ زردی مائل)
ذائقہ: (چاشنی دار شیریں)
مزاج:(سردوتر بدرجہ سوم)
استعمال:
سنگترہ کو بطور غذاء دوسرے پھلوں کی طرح کھایا جاتا ہے۔اس کا جوس بھی کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے چھلکے بہت سی بیماری کے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے چھلکوں سے تیل بھی نکالا جاتا ہے جو بطور خوشبو استعمال ہوتا ہے۔ سنگترے کے مارملیڈ کو بچے اور بڑے شوق سے کھاتے ہیں
فوائد:
v    سنگترے کے مسلسل استعمال سے ذہن اور حافظہ قوی ہوتا ہے بینائی میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔
v    سنگترہ خون صاف کرتا ہے اور رنگت نکھارتا ہے۔
v     اس کے استعمال سے زہریلا مادہ خارج ہوجاتا ہے اور جسم اعتدال میں آتا ہے۔
v    سنگترہ کثرت سے استعمال کرنے سے چہرہ صاف ہوجاتا ہے اس پر داغ دھبے اور چھائیاں پیدا نہیں ہوتیں ۔

v    سنگترہ تیز بخار کے بعد کمزوری کو دور کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے کمزور سے کمزور مریض کی غذا میں شامل کر لیا جاتا ہے۔
v    یہ زود ہضم ہے سنگترہ خوب پکا ہوا اور میٹھا ہوجتنا زیادہ میٹھا ہو گا اتنی ہی اس میں غذائی افادیت ہوگی۔
v    حراروں کی اصطلاح میں سنگترے کی غذائی قوت جدید تحقیق کے مطابق خالص دودھ اس سے کچھ زیادہ بہتر نہیں نکلے گا پھر دودھ کو ہضم کرنے کےلئے معدے کو کام کرنا پڑتا ہے جبکہ سنگترے کا رس معدے میں جاتے ہی ہضم ہوجاتا ہے۔
v     ضعف معدے کے ان مریضوں کو جنہیں دودھ ہضم نہیں ہوتا سنگترے کے رس میں بہت سے معدنی نمکیات بھی پائے جاتے ہیں ۔
v    تیزابیت کی شکایت زیادہ تر ان لوگوں کو ہوتی ہے جو مرغن غذاں کے عادی ہوتے ہیں یا تیز مرچ مصالحہ استعمال کرتے ہیں ایسے لوگوں کےلئے سنگترے کا رس بہت مفید رہتا ہے اس کے رس میں خون صاف کرنے اور تیزابیت دور کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے ۔
v    اس میں وٹامن اے،بی سی اور ای کافی مقدار میں ہوتا ہے ۔قلب کی کمزوری دور کرنے کےلئے سنگترہ مفید ہے ۔
v     معدے کے افعال کےلئے ذہنی اور تخلیقی کام کرنے والے افراد کےلئے سنگترہ قدرت کا بہترین تحفہ ہے۔
v     اس کا مزاج سرد تر ہے اس لئے گرم مزاج کے لوگوں کےلئے بہت مفید ہے یہ جلد ہضم ہوجاتا ہے اور بھوک بھی خوب لگاتا ہے۔

v    اس کا چھلکا خشک کرکے مختلف ابٹنوں کے کام آتا ہے جس سے چہرے کے داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں۔ اس کا چھلکا خشک ایک تولہ رگڑ کر سرسوں کا تیل مال کر چہرے پر لیپ کرنے اورایک گھنٹہ بعد دھو لینے سے چہرہ صاف ہو جاتا ہے ۔  
v    یہ خفقان، وحشت اور متلی کو دور کرتا ہے۔ ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور گرمی کے اسہال میں اس کا استعمال مفید ہے۔
v     اس کا شربت پیاس کی تسکین کرتا ہے اور قوت قلب کے لیے مفید ہے۔
v    یہ سینے کو صاف کرتا ہے اور جوش خون کو دفع کرتا ہے۔
v     اس کے رس میں وٹامن سی اور کیلشیم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو انسانی توانائی اور نشوونما کے لیے ضروری ہیں۔
v    اس کے علاوہ وٹامن اے ، بی اور ڈی بھی سنگترے میں پائے جاتے ہیں۔
v     یہ مصفی خون ہے اور اس کے استعمال سے پھوڑے پھنسیاں دور ہو جاتی ہیں۔
v     ثقیل خوراک کھانے کے بعد سنگترہ مفید ہے۔
v     اس کے استعمال سے وبائی بیماریاں قریب نہیں آتیں۔

v    سنگترہ کااستعمال قدرتی ٹانک ہے اور اسے طاقت بخش مشروب کے طور پر پیناچاہیے۔
v    کچھ خواتین کو ہسٹریا کی شکایت ہوتی ہے۔ ان دوروں کو آسیب کا اثر سمجھا جاتا ہے۔ ایسی خواتین بار بار بیہوش ہوجاتی ہیں۔ پیٹ کے نچلے حصے میں بوجھ اور درد رہتا ہے ایسی صورت میں سنگترے کے پھولوں کا عرق سادہ پانی یا دودھ میں ملا کر پلانے سے یہ تکلیف دور ہوجاتی ہے۔
v    سنگترے کا شربت خون کی خرابی کیلئے مفید ہے۔ چھ ماشہ چرائتہ رات کو بھگودیں‘ صبح چھان کر شربت کے ہمراہ پینے سے بار بار نکلنے والی پھنسیوں اور خون کی تیزابیت دونوں کا علاج ہوجاتا ہے

حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com

Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com

Comments