لہسن
Garlic
اردو(لہسن)
انگریزی (گارلکGarlic)
عربی (ثوم)
فارسی(سیر)
سندھی اور پنجابی(تھوم)
پشتو(اوگلہ)
بنگا لی(رشن)
لاطینی(Allium sativum)
ماہیت:۔
لہسن کے پودے کے پتے پیاز کے پتوں کی مانندبہت چھوٹے
ہوتے ہیں۔اس کی جڑ گول متعدد دانوں کا مجموعہ ہوتی ہے۔لہسن ایک قسم کی جڑ ہے جس کی
جڑ چھوٹی پیاز کی مانند صرف ایک دانہ ہوتی ہے اس کو یک پوتھیہ لہسن کہتے ہیں۔
رنگ :۔( سفید )
ذائقہ:۔ (معمولی تلخ)
مزاج:۔( گرم۳خشک ۳بار رطوبت فضیلہ)
استعمال:۔
لہسن کو بطور غذا
اور مصالحہ جات میں بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے ’مصالحہ جات کا سردار‘
بھی کہا گیا ہے۔
فوائد:۔
v لہسن کو تیل کے ساتھ ملاکر یا پھر سرکی جلد
پر مساج کرنے سے بال گرنے کے مسئلے سے چھٹکارا حاصل کیاجاسکتا ہے۔
v لہسن کو ویسے تو کھانوں میں استعمال کیا جاتا
ہے لیکن اس کے علاوہ لہسن کے بہت سے فائدے ہیں جوانسان کو صحت مند بنانے میں اہم کردار
ادا کرتے ہیں جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں لہذا آپ کو لہسن کے وہ فوائد بتائے
جارہے ہیں جس کے استعمال سےآپ بیماریوں کو نہ صرف دور بھگا سکتے ہیں بلکہ بال اور جلد
کو بھی خوبصورت بناسکتے ہیں۔
v لہسن کے استعمال سے آپ اپنے بالوں کو نہ صرف
خوبصورت بناسکتے ہیں بلکہ گرتے ہوئے بالوں کے مسئلے سے بھی چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں
کیونکہ لہسن میں شامل اجزا بالوں کو گرنے سے روکتا ہے جس کے لیے لہسن کو سرکی جلد پر
ملیں یا پھر تیل کے ساتھ ملاکر سر کی جلد پر مساج کریں۔
v لہسن کا استعمال جلد پر نکلنے والے کیل مہاسوں
یا دانوں کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ جلد پر
نکلنے والے دانوں کی وجہ بننے والے بیکٹیرا کا خاتمہ کرتا ہے لہٰذا لہسن کو جلد پر
نکلنے والے دانوں پر لگانے سے ان کے خاتمہ میں مدد ملتی ہے۔
v سردیوں میں نزلہ زکام کی شکایات اکثر رہتی ہے
لہٰذا کھانے میں لہسن کا استعمال قوت مدافعت کے نظام کو مضبوط کرتا ہے جب کہ زکام سے
بچنے کے لیے لہسن کی چائے کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
v ماہرین طب کے مطابق لہسن کے استعمال سے وزن
میں کمی بھی کی جاسکتی ہے لیکن اس کے لیے کھانوں میں لہسن کی مقدار کو بڑھا کر استعمال
کیا جانا چاہئے۔
v سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لہسن مچھروں کو دور
بھگانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جب کہ اس حوالے سے اہم تحقیق میں بھی یہ بات سامنے
آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر لہسن کو ہاتھوں اور ٹانگوں پر لگالیا جائے تو مچھر
اور دوسرے قسم کے کیڑے مکوڑے دور رہ سکتے ہیں۔
v صبح اٹھتے ہی خالی پیٹ کھانے سے جسم کا مدافعتی
نظام مضبوط ہو تا ہے اور انسانی جسم میں کئی خطرناک بیماریوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت
بہتر ہوتی ہے۔
v اس کے علاوہ خالی پیٹ لہسن کھانے سے پیٹ میں
موجود بیکٹیریا پیٹ خالی ہونے کہ وجہ سے بہت کمزور ہو جاتا ہے اور یہ لہسن کی طاقت
کے خلاف لڑ نہیں پاتاجس سے آپ صحت مند اور کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔لہسن ایک
قدرتی انٹی بائیوٹک ہے اور سردیوں میں اس کے استعمال سے انسان کھانسی، نزلہ ،سردی اور
زکام سے محفوظ رہتا ہے۔
v یہ خون کو پتلا کرتا ہے جس سے آپ کا نظام دوران
خون تیز رہتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کو بلند فشار خون سے بھی نجات ملتی ہے۔
v اگر خون کی شریانیں بند ہونے لگیں تو روزانہ
خالی پیٹ لہسن کا استعمال کریں ، بہت جلد آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ کی طبیعت بحال ہو
رہی ہے۔
v اکثر لوگ کیل مہاسوں سے بچنے کے لئے لہسن کو
ان کے مہاسوں پر رگڑتے ہیں ۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ اس سے بہت فرق پڑتا ہے ۔ اگر لہسن
کو کھا بھی لیا جائے تو یہ مہاسوں کو ٹھیک کرتا ہے۔
v مختلف قسم کے نقصان دہ بیکٹیریا لہسن کے استعمال
سے مر جاتے ہیں، اگر لہسن مستقل استعمال کیا جائے تو جسم توانا رہتا ہے۔
v اگر لہسن کو ایسی جگہ رگڑا جائے جہاں سے بال
اڑ چکے ہوں تو اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ اس جگہ بال اگ آتے ہیں۔
v اگر آپ کو جلد کا مسئلہ درپیش ہو تو آپ کو لازمی
لہسن استعمال کرنا چاہیے کیونکہ یہ جلد پر موجود جراثیم کو ختم کرتا ہے۔اگر آپ متاثرہ
جلد کے حصے کو نیم گرم پانی اور لہسن کے محلول میں آدھ گھنٹے تک بھگو کر رکھیں تو آپ
کی جلد نرم اور تازہ ہو جائے گی۔
v اگر آپ بلند فشار خون یا دل کے عارضے میں مبتلا
یا اس سے بچنے خواہش مند ہیں تو لہسن کے استعمال ضرور کریں ۔ آپ اگر کچا لہسن کھاتے
ہیں تو خون پتلا ہوگا اور آپ کا فشار خون(بلڈ پریشر) کم ہوگا۔
v کینسر ایک خوفناک مرض ہے جو جسم میں گٹلیوں
کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔جسم میں موجود پروٹین ایک خطرناک مادہ میں تبدیل ہو کر کینسر
بناتی ہے اگر آپ لہسن کھاتے ہیں تو یہ اسے خطرناک مادہ بننے سے روک دیتا ہے۔
v اگر آپ لہسن استعمال کریں تو یہ خون میں ایک
پروٹین بناتا ہے جو آئرن جذب کرتی ہے اور آپ کے جسم میں آئرن کی کمی واقع نہیں ہوتی۔
v اگر آپ کے دانت میں درد ہے تو لہسن کو متاثرہ
دانت پر رگڑیں ۔ اس طرح کرنے سے دانت میں درد کی وجہ سے جراثیم ختم ہو جاتے ہیں اور
دانت کا درد کم ہو جاتا ہے۔
v ضرور پڑھیں: 20 اکتوبر کو موبائل فون بند نہیں
کیے جارہے کیونکہ ۔۔۔ حکومت نے ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا
نہ رہے گی۔
v تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جسم میں فاسد مادوں
کی موجودگی سے چربی بنتی ہے اور انسان موٹا ہو جاتا ہے لیکن اگر لہسن باقائدگی سے استعمال
کیا جائے تو زہریلے مادے ختم ہوتے ہیں اور موٹاپا کم ہونا شروع ہو جائیگا۔
v دنیا کے اکثر ممالک میں مانا جاتا ہے کہ لہسن
کھانے سے بانجھ پن پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔
v طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن کھانے سے انسولین
بننے میں مدد ملتی ہے اور یہ ذیابیطیس کے مریضوں کے لئے مفید ہیں۔
v لہسن کھانے سے جسم کے زہریلے مادے کم ہو تے
ہیں۔خون میں آئرن کی مقدار بڑھتی ہے اور آپ کو ورزش کرنے میں آسانی ہوتی ہے اور ہڈیاں
مضبوط ہوتی ہیں۔
حکیم
امانت علی
فاضل الطب و الجراحت
Phone:
+923467556390
Email:
islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com
Comments
Post a Comment