ماجو
Oak Galls
اردو(ماجو)
انگریزی (Gallnut or Oak Galls)
عربی (عفص)
فارسی(مازو)
سندھی(ماوا)
گجراتی(مازیان)
مرہٹی(مائے بھل)
بنگا لی(ماجو)
ہندی(ماجو پھل)
لاطینی(Quercus Infectoria)
ماہیت:۔
مازو کا درخت عموماً سرو کے درخت اور بعض کےنزدیک بلوط
کے درخت کی طرح ہوتا ہے۔ مازو اس درخت کا پھل ہو تا ہے ۔مازو کا حجم عناب کے برابر
اور زنگ باہر سے گہرا سبز نیل گوں اور سطح پر چھوٹے چھوٹے ابھار ہوتے ہیں ۔یہ اندر
سے زرد یا بھورا یاسفیدی مائل درمیان سے کسی قدرمجوف اور ذائقہ میں تلخ ہوتا ہے۔اس
درخت کی شاخ میں ایک خاص قسم کے کیڑے کا سوراخ کرنے اور ان سوراخوں میں اس کے انڈے
رکھنے سے اس مقام پر ایک قسم کی گانٹھ پیدا ہو جاتی ہے اس کو مازو کہا جاتا ہے۔بے سوراخ مازو جس میں سےکیڑا
نہ نکلا ہو بہتر تصور کیا جاتا ہے۔یہ درخت ہندوستان ، ایران، ترکی اور شام میں
پایا جاتا ہے۔
رنگ :۔( گہرا سبز نیل گوں اور اندر
سے زرد یا بھورا یاسفیدی مائل)
ذائقہ:۔ (تلخ)
مزاج:۔( سرددرجہ اول خشک درجہ
دوم)
استعمال:۔
مازو کو قابض
او مجفف ہونے کی وجہ سے سفوف بنا کر پسینے کی کثرت او ر اس کی بد بو کوذائل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا
ہے۔جریان خون کوبند کرکے منہ سے سیلان رطوبت کو روکنے میں مدد یتا ہے۔
فوائد:۔
v مازوکو قابض و مجفف ہونے کی وجہ سے سفوف کرکے
پسینہ کی کثرت کو روکنے اور اس کی بد بو کو زائل کرنے کے لئے بدن پر ملتے ہیں
v بہتے ہوئے کان میں اس کے سفوف کو آب خرفہ میں ملاکر کان میں ڈالتے ہیں
v قابض اور مجفف ہونے کی وجہ سے دانتوں اور مسوڑھوں
کو مضبوط کرنے اور ان کے جریان خون کو بندکرکے اور منہ سے سیلان رطوبت کو روکنے کیلئے
سنونات میں شامل کرتے ہیں تنہا بھی استعمال کرتے ہیں
v اس کو جوش دے کر غرغرے بھی کراتے ہیں استرخائے لہات سوزش حلق قلاع اورورم
لثہ میں ذروراًوغرغراًمستعمل ہے مازو دافع تعفن ہے اس لیے منہ کی بدبو کو دور کرتاہے۔
v دافع تعفن ہونے کی وجہ سے قروح ساعیہ نملہ آکلہ
وغیرہ میں ذروراًاستعمال کیاجاتاہے ۔
v سرکہ کے ہمراہ طلاء کرنے سے داد داء الثعلب
جھائیں وغیرہ کے لئے مفید ہے.
v آنکھ کے امراض خصوصاًدمعہ سلاق اور جرب چشم میں اکتحالاًمفیدہے۔
v حابس الدم ہونے کی وجہ سے تازہ زخموں پر اس
کا ذرورکیاجاتاہے۔
v نکسیر بندکرنے کیلئے اس کی نسوار دی جاتی ہے۔کیونکہ
نسوار لینے سے نکسیر بند ہوجاتی ہے۔
v خروج مقعد اور قروح مقعد میں اس کا ذرور کیاجاتاہے
نیزاس کے مطبوخ سے آبدست کراتے ہیں چونکہ مازو بالوں کو سیاہ کرتاہے۔لہذا خضابوں میں
بکثرت مستعمل ہے۔
v اندرونی طور پرمازو کو قرحہ آمعاء اسہال کہنہ
اور سیلان الرحم میں استعمال کرتے ہیں اس طرح کثرت حیض بول الدم اور اسہال دموی میں
بذریعہ شافہ یا حمول مازو کا جوشاندہ بذریعہ حقنہ اور سفوف بناکرکھلایاجاتاہے۔
حکیم
امانت علی
فاضل الطب و الجراحت
Phone:
+923467556390
Email:
islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com
مہربانی کرکے تھوڑے آسان الفاظ میں لکھا کریں اس طرح کے الفاظ آپ کس کو سمجھ آتے ہوں گے
ReplyDeleteحکیم صاحب آپ کو پڑھنے والے عام لوگ ہیں لہذا مہربانی فرما کر عام عوام کی زبان استعمال کریں
ReplyDelete