پیچش Dysentery


پیچش Dysentery
اردو(پیچش)
انگریزی (ڈائی سینٹری Dysentery )
وئیدک(پرداہے)
فارسی(زحیر)
اسباب:۔
آنتوں میں کسی قسم کی خراش ہونے کے سبب اس قسم کے دست آیا کرتے ہیں۔عموماً زیادہ کھانا کھانے یا جلد کھانے یا تھکن کے وقت کھانا کھانے سے یہ شکایت ہو جاتی ہے۔
علامات:۔
کھانا کھانے کے چند گھنٹے بعد پیٹ میں نفخ اور مروڑ ہو کر دست آنے لگتے ہیں۔ دستوں میں پہلے بھورے رنگ کا فضلہ خارج ہوتا ہے اورپھر ذرا پتلے پتلے دست آنے لگتے ہیں۔اگر خراش دار مادہ آنتوں میں سے بالکل خارج ہو جائے تو عموماً نفخ شکم اور مروڑ رفع ہو کر ایک دو روز میں مریض اچھا ہو جاتا ہے ورنہ یہ مرض سوزشی اسہال میں تبدیل ہو جاتاہے ۔جس میں مریض کو پانی کی مانند پتلے پتلے دست آتے ہیں۔


ہدایات:۔
سب سے پہلے مریض کو آرام سے لٹائیں۔ ہرقسم کی حرکت سے منع کریں۔ اگر کروٹ بدلنی ہو تو آہستگی سے اور دوسرے کی مدد سے بدلنی چاہیے۔غذائیں سیال اور سریع الہضم دینی چاہیے مثلاً دودھ ، آتش جو، ساگودانہ، مونگ کی نرم کھچڑی دہی کے ساتھ ۔عام اصول حفظان صحت کی پابندی کرنی چاہیے چونکہ یہ مرض متعدی ہے۔مریض کا بستر بار بار بدلنا چاہیے۔قبض کی دوا ہرگز نہ دیں۔مریض کو آرام و آسائش سے صاف اور کشادہ مکان میں رکھیں۔ سرد پانی سے غسل نہ دیں۔اس مرض میں غذا کی احتیاط بہت ضروری ہے کیونکہ احتیاط نہ کرنے سے مرض میں اضافہ ہو جاتا ہےاور مرض دوبارہ عود کر آ جاتا ہے۔
نسخہ تریاق پیچش:۔
پوست ہلیلہ  زرد، اجوائن دیسی ، زیرہ سفیدعلیحدہ علیحدہ سب کو بریاں کر کے کوٹ چھان کر سفوف تیار کریں۔
نسخہ حبِ پیچش:۔
کافور ۶ ماشہ، پوست ہلیلہ زردایک تولہ، زعفران ۶ماشہ، مازو سبز تولہ، پوست آملہ تولہ عرق گلاب میں حل کرکے چنے کے برابر گولیا تیار کریں۔


ادویات:۔
v    امرت دھارا
v    دوائے سیاہ
v    سفوف طین
v    سفوف مقلیاثا
v    قرص اقاقیا
v    مرباّ بیلگری

حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com

Comments