موچرس Silk Cotton Tree Gum
ماہیت:۔
سنبھل درخت کی گوند ہے جب پہلے نکلتی ہے تو سفید گاڑھی اور
لیس دار ہوتی ہے۔لیکن خشک ہوکر سرخ رنگ کے گول کھوکھلے ٹکڑوں کی صورت اختیار کرلیتی
ہے۔اور یہ ٹکڑے آسانی سے ٹوٹ جاتے ہیں ۔ جب سیمبل کے درخت پر گوند نکلتی ہے تو وہ خوبصورت
یاقوتی رنگ لیے ہوتی ہے ۔ گوند اور اتار لینے کے کچھ عرصہ بعد خوبصورت رنگ قائم نہیں
رہتا ، سیاہی مائل رنگت اختیار کر لیتی ہے ۔ لیکن افادات ممکن حد تک موجود رہتے ہیں
۔ سینبھل کی گوند اور موچرس کے نام تا عام ہیں ۔ لیکن انگلش میں اس کو Silk
cotton tree gum کہتے ہیں ۔اس کے درخت کی ماہیت
سنبھل میں دیکھیں ۔گوند کا ذائقہ کسیلا اورلیس دار ہوتاہے۔
مزاج :۔سرد
خشک درجہ سوم۔
افعال:۔قابض ،مجفف حابس الدم
ممسک سیلان الرحم ،مغلظ منی ۔
استعمال:۔
مذکوراہ افعال کی وجہ سے اس کو تنہا یا دیگر ادویہ کے ہمراہ
حابس اسہال جریان و رقت سلسل البول کثرت حیض اور سیلان الرحم میں سفوفات یا معاجین
میں شامل کرتے ہیں قابض ہونے کے باعث استحکام دندان کی غرض سے سنونات میں شامل کرتے
ہیں جوش دہن جوکہ پارہ کی وجہ سے ہو۔اس کے جوشاندے سے مضمضہ کراتے ہیں ۔
اس کا منجن دانتوں کو مضبوط کرتاہے اس کا لتہ ترکرکے رکھتا
رطوبت رحم کو خشک کرتاہے۔
نفع خاص:۔ممسک و مغلظ منی حابص
سیلان الرحم ۔
مضر:۔دہر ہضم ،نفاخ۔
مصلح:۔گرم مصالحہ جات دار چینی۔
مقدار خوراک:۔تین
سے پانچ گرام ۔
مشہور مرکب:۔معجون موچرس
یہ معجون رطوبات رحم کو خشک کرتی ہے یعنی لیکوریا میں کثرت
سے استعمال ہونے والی دواہے۔
مقدارخوراک:۔تین سے پانچ گرام تک۔
حکیم
امانت علی
فاضل الطب و الجراحت
Phone:
+923467556390
Email:
islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com
نائس
ReplyDelete