انناسPine
Apple
اردو(انناس)
انگریزی (پائین ایپلPine
Apple )
عربی (أناناس)
ہندی(پاروتی)
سندھی()
فارسی(انناس)
بنگالی(انارس)
لاطینی(Ananas Stiva)
ماہیت۔
انناس ایک مشہور پھل ہے۔ اس کا پودا دو یا تین فٹ اور
بعض مقامات پر چار فٹ اونچا اور کانٹے دار ہوتا ہے۔اس کی ڈالیوں کے اگلے حصے
کو کاٹ کر بویا جائے تو پودا بن جاتا
ہے۔اس کی جڑ گھیکوار کی طرح اور اس کا
پودا کیوڑے کے پودے جیسا ہوتا ہے اسی کے مانند پتے ہوتے ہیں۔اس کے پتوں کے درمیان شاخ نکلتی ہے اسی پر چھوٹے چھوٹے
نیلے رنگ کے پھول لگتے ہیں۔او ر ان کے جھڑ
جانے کے بعد انہی شاخوں پر لمبوتری پالیاں سی لٹکتی ہیں جو بڑھ کر پھل بن جاتا ہے جوکہ انناس کے نام سے مشہور ہے۔ اس کے اوپر
کانٹے دار سبز رنگ کے پتے ہوتے ہیں جن کو تاج کہا جاتا ہے۔ اس کو چھیل کر کھایا
جاتا ہے۔ اس کا گودا شیریں ترشی مائل ہوتا ہے۔
رنگ :(سرخ )
ذائقہ: (شیریں ترشی مائل)
مزاج:( سرددرجہ دوم تردرجہ دوم)
استعمال:
انناس کو بطور میوہ کھایاجاتی ہے۔ بعض اوقات
یہ پیٹ میں درد پیدا کرتا ہے اس لئے اس کو نہار منہ اور حاملہ اعورت کو
نہیں کھانا چاہیے۔ یہ بہت کم یاب اور مہنگا ہوتا ہے ۔ اس کا رس ادویات کے طور پر
استعما ل کیا جاتا ہے ۔ اس کو جو س بنانےمیں استعمال کیا جاتا ہے ۔اس کو کریم چارٹ
میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کاشربت اور مربع بنایا جاتا ہے جو دل کے مریضوں
کے لیے بہت بڑی نعمت ہے۔ یک انناس میں13.7فیصد کاربوہائیڈرٹیس،4فیصد پروٹین کے علاوہ
وٹامن اے سی اور کیلشیم کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک ملی گرام سوڈیم
اور109ملی گرام پوٹاشیم جبکہ وٹامن سی 79فیصد پایاجاتا ہے۔
فوائد:
v انناس ایک ایسا پھل ہے جوذائقے میں اچھا ہونے
کے ساتھ ساتھ اپنے اندرکئی بیماریوں سے بچانے کی قدرتی طاقت بھی رکھتا ہے۔ اس کااستعمال
مدافعتی نظام کوبہتر کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔دراصل انناس میں وٹامن سی
کی موجودگی قوت مدافعت میں اضافے کاسبب بنتی ہے۔
v انناس کا متواتراستعمال پیٹ کے امراض سمیت کئی
بیماریوں سے بچاتا ہے۔طبی ماہرین کاکہنا ہے کہ انناس میں موجود وٹامن سی،اینٹی آکسیڈنٹ
اوراینزائم کی بدولت جسم میں سوزش کاخاتمہ ہوتا ہے ۔
v اس میں موجود فائبر،پروٹین سی آنتوں کے کینسر
کے علاوہ دیگر بیماریوں سے بچنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
v آرتھرائیٹس کے مریضوں کے لیے انناس قدرت کاعطیہ
ہے۔اس کا مسلسل استعمال نہ صرف یہ کہ جوڑوں میں سوجن کوختم کرتا ہے بلکہ زخموں کو بہت
جلد مندمل بھی کردیتا ہے۔انناس کے رس میں بروملین(Bromelain) نامی اینزائم پایا جاتا ہے،جسے جوڑوں کے درد
میں بہت مفید قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ یہ ہرقسم کی سرجری کے زخموں بھردیتاہے۔
v طبی ماہرین کاماننا ہے کہ انناس کھانے سے اندرونی
چوٹوں اور زخموں کاخاتمہ بھی ہوتا ہے۔اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی (Vitamin C) جگر اور معدے کے زخموں کوجلد بھرنے میں معاون
ثابت ہوتے ہیں۔اس حوالے سے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انناس تازہ حالت
میں استعمال کریں اورکھانے کے بعد کھائیں تو بروملین کوخون میں شامل ہونے میں آسانی
ہوتی ہے۔زخموں،جوڑوں کے درد،سوجن اور سرجری کے بعد انناس کارس معمولات میں ضرور شامل
کریں۔
v انناس اپنے اندربے انتہا قوت اور افادیت رکھتا
ہے اور اس کے کھانے سے نظام ہضم بھی تیز ہوتا ہے۔ایک حالیہ تحقیق کے مطابق رات کے کھانے
کے بعد ایک انناس کھانے سے پیٹ نہیں بڑھتا اور انسان سمارٹ رہتا ہے یعنی یہ جسمانی
طور پر فٹ رہنے کے لئے بھی بہترین ہے۔
v انناس کے استعمال سے گردوں کی صفائی ہوتی ہے۔یہی
وجہ ہے کہ انناس کارس ہیپاٹائٹس یرنی یرقان کے مریضوں کوخاص طور پر دیاجاتا ہے تاکہ
انہیں جلد آرام آسکے،گرم طبیعت والے افراد کے لئے انناس ایک انتہائی مفید پھل ہے۔
v انناس کھانے سے نظر بھی تیز ہوتی ہے۔
v انناس اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ اس کامسلسل
استعمال نہ صرف بصارت کوتیز کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے بلکہ بڑھاپے میں بھی نظر کودرست
رکھتا ہے۔
v وٹامن سی اور بی ٹا کیروٹین کی موجودگی انناس
کو جلد کا بہترین دوست بناتی ہے۔ اس میں موجود بہت سے اینٹی آکسیڈنٹس جلد کی ٹوٹ پھوٹ،
جھریوں اور جھلسن کو روکتی ہے۔
v اگر آپ سست اور کاہلی سے نجات حاصل کرنا چاہتے
ہیں تو روازنہ انناس کھانا شروع کردیں۔ اس میں میگنیز موجود ہوتا ہے ، جس سے جسم میں توانائی پیدا ہوتی
ہے۔
v انناس سے نہ صرف جسم میں جومود جلن کا خاتمہ
ہوتا ہے بلکہ اس سے جسم میں کولاجن بھی بڑھتا ہے جوکہ ہماری جلد کے لیے بہت فائدہ مند
ہے اور اس سے جلد پر چمک آنے کے ساتھ جلد نرم و ملائم بھی بنتی ہے۔
v ایک کپ انناس ہمیں 131 فیصد وٹامن سی فراہم
کرتا ہے۔ لہذا روز صبح اسکول، کالج، یونیورسٹی یا دفتر جانے سے پہلے ایک کپ انناس یا
اس کا جوس پی لیا جائے تو وافر مقدار میں وٹامن سی حاصل کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ
یہ آئرن اور کیلشیم فراہم کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔
v اگر آپ اپنے بالوں کو گھنا اور لمبا بنانا چاہتے
ہیں تو اس کے لیے آپ کو انناس کا جوس، زیتون کا تیل اور بادام کا تیل درکار ہے۔ اس
مکسچر کو اچھی طرح مکس کرلیں اور 10 منٹ تک بالوں میں لگا رہنے دیں، پھر بالوں کو دھو
لیں۔
حکیم
امانت علی
فاضل الطب و الجراحت
Phone:
+923467556390
Email:
islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com
Comments
Post a Comment