عنابJujube Fruit


عنابJujube Fruit
مشہور نام(عناب)
انگریزی (جوجوبی فروٹJujube Fruite )
عربی (عناب)
پنجابی(بیریاں)
فارسی(سیلانہ)
لاطینی(Zyzyphus Jujuba)
ماہیت:۔
عناب ایک مشہور پھل ہےجو بیر کی مانند گول اور سرخ رنگ کا ہوتا ہے۔ عناب کو چینی کھجور بھی کہا جاتا ہے ۔یہ پھل جب کچا ہوتا ہے تو ہرے رنگ کا ہوتا ہے اور پکنے کے بعد اس کا رنگ سرخ اور جامنی ہو جاتا ہے ۔ یہ ایک لو کیلوری فروٹ ہے جس کا ذائقہ سیب سے ملتا جلتا ہوتا ہے ۔اس کا ذائقہ شیریں اور سوکھے ہوئے بیر کی مانند ہوتاہے۔ا س کا درخت بیری کے برابر ہوتا ہے اس کے پتے، پھل اور ٹہنیاں بھی بیری کی طرح کے ہوتے ہیں لیکن پتے قدرے بڑے اور لمبے برچھی کی طرح اورپتوں کی پچھلی طرف مخمل کی طرح روئیں دار ہوتی ہے۔ درخت کی لکڑی اور چھال کا رنگ سرخ ہوتا ہے۔اچھاعناب سرخ ، گودے ، میٹھا اور اندر سے سسری کےبغیر ہوتا ہے۔ یہ ہمالیہ کے دامن میں کشمیر، مشرقی بنگال ، دکن کے علاوہ ایران اور افغانستان میں ہوتا ہے۔


رنگ :۔(سرخ )
ذائقہ:۔ (شیریں )
مزاج:۔( معتدل رطوبت مائل)
استعمال:۔
عناب کو بطور میوہ کھایاجاتی ہے۔  عناب کو بطور دواء مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس پھل کا استعما ل نیا نہیں بلکہ یہ پھل ۴۰۰۰ سال سے ہربل دوائیں بنانے کے لئے چین میں کثرت سے استعمال ہو رہا ہے ۔ عناب میں وٹامن اے ،سی ،بی ۶،بی ۱۲،سوڈیم ،زنک ،فاسفورس ،میگنیشیم ،کیلشیم ،کاربو ہائڈریٹس ، پروٹین ،کولیسٹرول ،فائبر اور نیاسن پایا جا تا ہے ۔یہ پھل کچا بھی کھایا جاتا ہے لیکن پکانے اور سکھانے سے اس کی افادیت میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔اس سے شربت عناب بنایا جاتا ہے جو جوش خون اور حرات کو کم کرتا ہے۔اس کے مشہور مرکبات میں شربت عناب، شربت اعجاز، شربت مصفیٰ خاص، لعوق سپتان شامل ہیں۔


فوائد:۔
v    عناب کے عرق میں خون کو صاف کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے ۔یہ خون کی بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد دیتا ہے حتیٰ کہ خون کے کینسر ( لیکیومیا ) میں بھی انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے ۔دو چمچ عناب میں ۵.۰ ملی گرام ( نیاسن ) پایا جاتا ہے جو خون کے بہاؤ کو موثر بناتا ہے ۔
v    عناب سرخ خلیات کی تعداد کو توازن میں رکھتا ہے ۔
v    عناب خو ن بناتا ہے اور اینیمیا میں انتہائی مفید ہے ۔
v     ایسے افراد جو آئرن کی کمی کا شکار ہوتے ہیں اور آئرن کے سپلیمنٹ کھاتے ہیں یا خون کی کمی کے باعث تکان ،ذہنی اور جسمانی کمزوری اور اعصابی تناؤ کا شکار ہوتے ہیں انھیں عناب کا استعمال کرنا چاہئے کیوں کہ اس میں فاسفورس اور آئرن وافر مقدار میں ہوتا ہے
v     عناب میں الکلائڈ پایا جاتا ہے جو ہمارے جسم کو ڈٹوکسفائی کرتا ہے اور نقصان دہ ٹوکسنز کو خارج کرتا ہے ۔
v     
v     عناب بیوٹی ایڈ ہےیہ ایکنی اور ایکزما  میں بہت  مفید ہے۔
v    ایسی خواتین جو اپنی عمر چھپانے کے لئے ہر طرح کے حربے استعمال کر کے تھک چکی ہوں اُنھیں عناب کا استعمال کر نا چاہئے ۔ یہ بہترین اینٹی ایجنگ ایجنٹ ہے ۔یہ ہی وجہ ہے کہ بیوٹی کریموں میں زیادہ تر عناب کا استعمال کیا جاتا ہے ۔
v    یہ جلد کو تازگی اور دلکشی دیتا ہے ۔جلد پر ہونے والی خارش ،چنبل ،داد سن برن اور خشکی کو دور کرتا ہے ۔
v    یہ جلد کی سوجن ،سرخی کو کم کرتا ہے اور جلنے کے نشانات مٹاتا ہے ۔
v    خسرہ اور چیچک کے دانوں کے نشانات مٹاتا ہے ۔
v     جن لوگوں کا خون گرم ہوتا ہے ان کی جلد پر دانے نمودار ہو جاتے ہیں ،ایسے میں طرح طرح کی کریمیں استعمال کرنے سے دانے نکلنا بند نہیں ہوتے بلکہ جلد مزید خراب ہو جاتی ہے ۔ایسے میں عناب کے دس سے بارہ دانے پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ پیا جائے تو خون کی گرمی کم ہوتی ہے اور چہرے پر تازگی آتی ہے

v    عناب ،گل منڈی اور پنیر بوٹی کے پانچ پانچ دانے لے کر پانی میں بھگو کر ہلکا سا جوش دیں اور اس کا پانی استعمال کریں ۔یہ پانی جلد پر ہونے والی خارش اور خارش سے پڑنے والے نشانات کو دور کرتا ہے اور جلد کی ٹائٹنگ کے لئے بھی مفید ہے ۔
v    چونکہ عناب وٹامن سی ،اے اور پوٹاشیم سے بھر پور ہوتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف قوت مدافعت بڑھاتا ہے بلکہ موسمی بخار ،سردی اور خشک اور بلغمی کھانسی سے بھی بچاتا ہے
v     خشک عناب اگر دار چینی ،ادرک یا پودینہ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو گلے کی سوزش کو دور کرتا ہے ،زکام کے باعث بیٹھی آواز کو جلد بہتر کرتا ہے
v     یہ اینٹی آکسیڈنٹ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور وٹامن سی سے بھر پور ہوتا ہے اس لئے فلو کھانسی میں مفید ہے
v     عناب کا جوشاندہ نزلہ اور کھانسی میں بہت مفید ہوتا ہے ۔دو گلاس پانی میں دو چمچ عناب ،ایک دار چینی کا ٹکڑا ،۴ سے پانچ لونگ ڈال کر جوش دیا جائے اور اوپر سے شہد ڈالکر پیا جائے تو نزلہ اور سینے کی جکڑن کو دور کرتا ہے اور گلے کی خراش میں راحت ملتی ہے ۔
v    س جوشاندہ کے استعمال سے موسمی فلو سے بھی حفاظت ہو جاتی ہے اس جوشاندہ کو وزن کم کرنے کے لئے روز رات کے کھانے کے بعد استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
v    قبض اور پیٹ کے دیگر امراض میں یہ پھل انتہائی مفید ہے ۔خشک عناب کا سفوف ہاضمہ بہتر بناتا ہے اور بھوک کھولتا ہے۔
v    یہ پھل اعصابی نظام کو قوت دیتا ہے ایسے افراد جو کسی مستقل پریشانی ،صدم یا غم کا شکار ہوں اور ان کے اعصاب کمزور ہو گئے ہوں عناب کے مستقل استعمال سے ان کو فرحت ملے گی ۔اس ہی لئے اسے اینٹی ڈیپریسنٹ کہا جاتا ہے۔

حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com

Comments

  1. محترم حکیم صاحب دس بارہ دانے پانی میں بھگو کر پانی پینے کے ساتھ یہ دانے بھی کھا۔ے ہیں یا صرف عناب کا پانی پینا ہے

    ReplyDelete
  2. جناب اور بیر میں فرق کو واضح کریں کیا عناب کابلی موٹی بیر ھے یا یہ کوئی اور چیز ھے ھمارے کرک میں بیر کے درخت بہت زیادہ ھیں۔ جن پتے ھم بکریوں کو چارے طور دیتے ھیں وہ بھی سردیوں میں۔

    ReplyDelete

Post a Comment