انڈا Egg


انڈا Egg  
اردو(انڈا)
انگریزی (ایگEgg )
عربی (بیضہ ماکیاں)
فارسی(تخم مرغ)
سندھی(آنو)
لاطینی()
ماہیت:۔
بیضہ مرغ سے مرا د مرغ کا انڈا ہے۔اس کی دو اقسام ہوتی ہیں ایک دیسی اوردوسرا با ئیلر کا انڈا،  دیسی مرغ کا انڈا  زیادہ مفید مانا جاتا ہے۔غذایت اور ذائقے کے لحاظ سے بھی دیسی مرغی کا انڈا زیادہ بہتر سمجھا جاتا ہے۔
رنگ :۔( سفید، ہلکا براؤن )
ذائقہ:۔ (پھیکا قدرے شور )
مزاج:۔( زردی گرم تر درجہ اول، سفیدی سرد تر درجہ دوم)


استعمال:۔
انڈے کو نیم برداشت کرکے کھایا جاتاہے۔ دودھ کی طرح انڈہ غذائیت سے بھرپور خوراک ہے ۔ اس میں وہ اجزاء موجود ہوتے ہیں جو صحت کو قائم رکھنے کیلئے ضروری ہوتے ہیں ۔ انڈوں کی کئی اقسام ہیں مثلاً مرغی کا انڈا ، بطخ کا انڈا ، ٹرکی کا انڈا اور شتر مرغ کا انڈا ، مرغی کا انڈا عام طور پر زیادہ استعمال ہوتا ہے ۔ انڈے میں چھلکا گیارہ حصہ ، سفیدی ستاون اور زردی بتیس حصہ ہوتی ہے ۔
گھریلو مرغیوں کے انڈے سائز اور وزن میں مختلف ہوتے ہیں مگر ان کے اجزائے خوراک تقریباً برابر ہی ہوتے ہیں ۔ تازہ انڈے کا ذائقہ نہایت عمدہ ہوتا ہے ۔ پاکستان میں دیسی مرغی ایک سال میں ساٹھ تا اسی انڈے دیتی ہے جبکہ ولائتی مرغیاں ایک سو بیس سے ایک سو پچاس تک انڈے دیتی ہیں ۔ صحیح انڈوں کی پہچان کا طریقہ یہ ہے کہ انڈے کو روشنی کی طرف کر کے دوسری طرف سے دیکھیں اگر صاف نظر آئے تو ٹھیک ہے ۔ اگر اس میں کوئی داغ نظر آئے تو پھر انڈا خراب ہے ۔ اس کے علاوہ انڈوں کو پانی میں ڈال کر دیکھا جا سکتا ہے ۔ صحیح انڈے ڈوب جائیں گے جبکہ خراب انڈے اوپر تیریں گے ۔


فوائد:۔
v     انڈے خون پیدا کرتے ہیں۔
v    دل اور دماغ کو قوت دیتے ہیں۔
v     کمزور مریضوں کی بہترین غذا ہے
v     انڈے کی زردی سے روغن نکالا جاتا ہے جو بال اگانے میں بڑا موثر ہوتا ہے۔
v    عام جسمانی کمزوری میں دو انڈوں کی زردی اورسفیدی ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح سے پھینٹیں اور پھر گرم دودھ پائو بھر میں تین چمچے خالص شہد ملا کر پینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
v    جن لوگوں کو رعشہ کی شکایت ہو ان کیلئے آدھ پکے انڈے کی زردی نہایت مفید ہوتی ہے۔ انہیں چاہئے کہ وہ روزانہ نہار منہ دو آدھ پکے انڈوں کی زردی کھائیں۔
v    بچوں کو قے اور دست آنے کی صورت میں ایک انڈے کی سفیدی کو پائو بھر پانی میں پھینٹ کر چینی ملا کر پلانے سے صحت ہوتی ہے۔
v    انڈوں کے چھلکوں کا کشتہ بنا کر سیلان الرحم اور ذیابیطس کی بیماریوں میں استعمال کرنا مفید ہے۔
v    انڈے کا تیل دماغی قوت بڑھانے‘ بال پیدا کرنے اور گنج دور کرنے کیلئے مفید ہے۔
v     انڈوں کے چھلکے خوبصورت کھلونے بنانے اور چھپکلیوں کو الماریوں سے دور رکھنے کے لئے کام آتے ہیں۔
v    چار پانچ کلو پانی کو دس منٹ تک ابال کر ٹھنڈا کر کے اس میں آدھا کلو سوڈیم سلی کیٹ ملا کر کسی مرتبان میں انڈے ڈال کر پانی ڈال دیں تو انڈے ایک سال تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔
v     سینے کی جلن کی صورت میں گرم دودھ میں دیسی انڈا پھینٹ کر پلانے سے افاقہ ہوتا ہے۔
v    گرتے ہوئے بالوں کو روکنے کیلئے انڈا پھینٹ کر بالوں کی جڑوں میں لگائیں دو گھنٹے بعد سر دھونے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ کم از کم ایک ہفتہ تک یہ عمل کرنا ضروری ہوتا ہے۔
v    سینہ کی کھرکھراہٹ اور معدہ کے منہ سے خون آنے کو روکتا ہے۔

v     انڈا لحمیات کا بہترین ماخذ ہے ۔
v    انڈے میں پایا جانے والا Lutein اور رکسینتھن کیراٹنائڈ اجزاءکی اقسام ہیں۔ یہ دونوں اجزاءکسی بھی اور غذا کی نسبت انڈے سے نسبتاً آسانی کے ساتھ اور بہتر کوالٹی میں حاصل ہوتے ہیں۔ باقاعدگی سے انڈہ کھانے والوں میں ان اجزاءکی وجہ سے آنکھوں کی بیماری کیٹریکٹ کا خدشہ بہت کم ہوجاتا ہے۔
v    ایک انڈے میں تقریباً 212ملی گرام کولیسٹرول پایا جاتا ہے لیکن خوش قسمتی سے یہ کولیسٹرول کی مفید قسم ہے جسے کھانے سے خون میں مضر کولیسٹرول کا اضافہ نہیں ہوتا۔
v    انڈوں میں پایا جانے والا کولیسٹرول HDL قسم کا ہوتا ہے جو کہ صحت کے لئے نقصان کا باعث نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ سے دل کی بیماری اور دیگر کئی بیماریوں کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔
v    ایک انڈے میں 6 گرام ہائی کوالٹی پروٹین پائی جاتی ہے اور انسانی جسم کی ضرورت کے تمام 9 امائنوایسیڈ بھی اس میں پائے جاتے ہیں۔ پروٹین انسانی جسم کے نشوونما کے لئے بنیادی عنصر ہے اور خصوصاً بڑھتے ہوئے بچوں کے لئے نہایت اہم ہے۔
v    انڈے کی ایک زردی میں تقریباً 300 مائیکرو گرام Choline پایا جاتا ہے۔ یہ غذائی جزو دماغ، عصبی نظام اور دوران خون کے نظام کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
v     انڈے میں پائے جانے والے مندرجہ بالا متفرق غذائی اجزا کسی بھی دوسری غذا میں بیک وقت دستیاب ہونا بہت مشکل ہیں لہٰذا انڈوں کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال بہترین صحت کی ضمانت ہے۔

حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com

Comments