آڑو Peach


آڑو Peach
اردو(آڑو)
انگریزی (پیچ Peach  )
عربی (خوخ)
فارسی(شفتالو)
سندھی(شفتالو)
لاطینی(Prunus persica)


ماہیت۔
مشہور خوردنی پھل ہے۔اس کی دو اقسام چکیا (لمبا) اورگول مخروطی ہوتا ہے۔وہ پھل جس کا پوست رنگا رنگ ہو اور جس کی گٹھلی آسانی سے جدا ہو جائے  غذائیت کے لحاظ سے سب سے بہترین ہوتا ہے۔یہ میدانی اور پہاڑی علاقوں میں دس ہزار کی بلندی تک پایا جاتا ہے۔ آڑو میں کاربوہائیڈریٹ ، پروٹین ، وٹامن اے، وٹامن سی ، کیلشیم ، فولاد اور فاسفورس پایا جاتا ہے ۔ اسمیں کولیسٹرول نہیں ہوتا اور کیلوریز کم ہوتی ہیں اسکے ساتھ ساتھ یہ غذائی ریشہ کا بہت اچھا ذریعہ ہے۔
رنگ :( سرخی مائل)
ذائقہ: (شیریں اور ترش)
مزاج:(سردتردرجہ دوئم)
استعمال:
آ ڑو کو بطور غذاء دوسرے پھلوں کی طرح کھایا جاتا ہے۔اس میں موجود میں کاربوہائیڈریٹ ، پروٹین ، وٹامن اے، وٹامن سی ، کیلشیم ، فولاد اور فاسفورس ہمارے جسم کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔ آڑو کو اپنی سلاد میں شامل کرسکتے ہیں اور میٹھا بنانے کی ترکیبوں میں بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں۔ آڑو کو جلد کیلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ آڑو کو ہمیشہ چھلکے کے ساتھ کھائیں ۔


فوائد:
v     آ ڑو گرمی کا بخار ٹھیک کرنے مفید ہے۔
v    آ ڑو ہرنیا  کے ابتدائی مرض میں بھی بے حد مفید ہے ۔
v    آ ڑو کے پتے پانی میں ابال کر شہد ملا کر پینے سے  ہرنیا کے مرض کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے  ۔
v    آ ڑو خون کو صاف کرتا ہے   اور پیٹ کے کیڑے ختم کرنے میں مدد دیتا  ہے ۔
v     اس کی گٹھلی کا روغن مختلف بیماریوں مثلا بواسیر ، کان کا درد اور بہرے پن میں بے حد مفید ہے ۔
v    آ ڑو دماغ کی گرمی اور پرانا بخار دور کرنے کے لیے   بھی فائدہ مند ہے ۔
v    آ ڑو مدافعاتی نظام کے کام کاج کیلئے ایک بوسٹر کے طور پر کام کرتا ہے جس میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔
v     آڑو جلد کی حفاظت کرتا ہے اور ان وجوہات کو روکتا ہے جن سے چہرے کو نقصان پہنچتا ہے۔
v     آڑو خاص طور پر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریوں کے خاتمہ کیلئے بیرونی طور پر خوبصورتی کی دیکھ بھال معمولات کے ایک جز وکے طور پر کام کرتا ہے۔
v    انسانی جسم کو روزانہ کی بنیاد پر کئی ایجنٹوں اور زہریلے مادوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان ٹاکسن کا کام گردوں میں اضافی دباؤ ڈالنا اور نظام کو روکنا ہے۔ پوٹاشیئم اور آڑومیں موجود غذائی ریشہ کے ساتھ گردوں کو بہتر کام کرنے کی کمک حاصل ہے۔
v    ماہرین صحت  کہتے ہیں کہ آڑو کے غذائی اجزاءدردناک السر کو بڑھنے سے روکتے ہیں۔
v    آڑو ایک ایسا پھل ہے جو آنکھوں کو مخصوص غذائی اجزاءفراہم کرنے کے لئے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے تاکہ نقصان دہ عناصر سے بہتر طریقے سے مقابلہ کرسکے۔
v    ۔آڑو بیٹا کیروٹین کے مجموعہ کے ساتھ جسم کے تمام حصوں میں خون کی گردش کو بڑھانے کے علاوہ آنکھوں کے پٹھوں کی فعالیت کو بہتر بنانے کے قابل بناتا ہے۔
v    طبِ یونانی میں آڑو کے پھول کھانسی دور کرنے میں مفیدسمجھے جاتے ہیں۔
v    آڑو منہ کی بو ختم کرتاہے۔
v     آڑو  کےمغز کا تیل بالوں کی زیبائش کیلئے مفید ہے۔
v    معدہ کو طاقت دیتاہے اور قبض دور کرتاہے۔
v    جنھیں زیادہ گرمی لگتی ہے ان لوگوں کے لئے آڑو بہترین پھل ہے۔
v    آڑو کے بیج میں موجود مغز کو ہرے دھنیے کے ساتھ پیس کر لگانے سے پھنسیاں دو ر ہوجاتی ہیں۔
v    گرمی کے بخار میں مریض کو آڑو کھلانے سے مریض کی طبیعت کو فرحت پہنچتی ہے۔
v    گرمی کے باعث بھوک نہ لگنے میں بہترین پھل ہے۔اور پیاس کی شدت کو کم کرتاہے۔
v    آڑو کے پھول دوماشہ گرم پانی کے ساتھ کھانے سے چند دنوں میں بند حیض جاری ہوجاتاہے۔
v     آڑو کے پتوں کا جوشاندہ پینے سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں۔

v     آڑو کی گھٹلی کا روغن بواسیر،کان کے درد اور بہرے پن کے لئے مفید ہے۔
v     آڑو معدہ اورجگر کے لئے بے حد مفید ہے۔
v     آڑو بیماری کے باعث ہونے والے موت کے خطرات کو کم کرتاہے۔
v     صحت مند جلد ،بالوں، توانائی میں اضافہ اور وزن کم کرنے میں مفید ہے ۔
v     دن میں تقریباً دو سے تین آڑو کھانے سے آنکھوں کی صحت میں اچھی پیش رفت ہوتی ہے اور عمر بڑھنے کی وجہ سے ہونے والے میکیولر ڈیجینیریشن کے خطرے کو کم کرتاہے۔
v     آڑو میں موجود فائبر،پوٹاشیم، وٹامن سی ، اور فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو دل کی صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔پوٹاشیم کی مقدار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سوڈیم کی مقدار میں کمی جیسی اہم غذائی تبدیلی کسی بھی شخص میں دل کی بیماری کے خطرات کو کم کرسکتی ہے۔
v     ماہرین صحت کے مطابق ٹائپ ایک ذیابیطس میں اعلیٰ غذائی ریشہ کے باعث خون میں شوگر کی سطح کم ہوتی ہے اور ٹائپ ٹو ذیابیطس میں بلڈ شوگر میں لیپڈزاور انسولین کی سطح میں بہتری آتی ہے۔
v     آڑو اور آلو بخارا کا ایکسٹریکٹ چھاتی کے کینسر کے خلیات کی سب سے جارحانہ اقسام کا خاتمہ کرنے میں موثر ہیں اور اس عمل سے عام صحت مند خلیوں کو نقصان بھی نہیں پہنچتاہے۔
v    آڑو وٹامن سی اور مفید اینٹی آکسیڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہونے کے باعث آڑو کینسر کے ان زرات کی تشکیل کو روکتاہے جو کینسر کا سبب بنتے ہیں
v    اس میں موجود اعلیٰ فائبر بڑی آنت کے کینسر سے بچاتاہے۔
v    آڑو  اینٹی اوبیسیٹی اور انٹی انفلیمنٹری خاصیت سے بھرپور اور برے کولیسٹرول کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔
v    آڑو موٹاپا، ذیابیطس،آنکھوں کی کمزوری اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرتاہے ۔

حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com

Comments