بکرے کا گوشت Mutton


بکرے کا گوشت Mutton
اردو(بکرے کا گوشت)
انگریزی (مٹنMutton  )
عربی (لحم الماغہ)
فارسی(گوشت بز)


ماہیت۔
مشہور چوپائے جانور کا گوشت ہے۔ ایک روایت میں حضورصلی الله علیه وسلم نے فرمایا ’’بکری کی نگہداشت اچھی طرح کرو اور اس سے تکلیف دور کرتے رہو اس لیے کہ یہ جنت کے چوپایوں میں سے ہے۔ گوشت ہماری زندگی کی اہم ضرورت ہے۔ گوشت نائٹروجن‘ چربی‘ نمکیات اور پانی کا مجموعہ ہوتا ہے‘ ہمارے جسم کے رگ و ریشے زیادہ تر نائٹروجنی مرکبات سے بنے ہوئے ہوتے ہیں۔ ہمارا جسم مشقت‘ ورزش اور مختلف حرکات سے جب تحلیل ہونا شروع ہوجاتا ہے اور اس کمی کو صرف نائٹروجنی غذا سے پورا کیا جاسکتا ہے۔ نائٹروجنی غذا ہی سے ہمارے جسم کی نشوونما ہوتی ہے۔ ماہرین غذا کا کہنا ہے کہ پروٹین نباتاتی غذاؤں کی نسبت گوشت میں بہت زیادہ ہوتی ہے۔ مسلمانوں کو صرف حلال جانور کھانے کا حکم دیا گیا ہے۔ موجودہ ماڈرن دور کی تحقیق نے ثابت کردیا ہے کہ اللہ رب العزت نے جن جانوروں کو حرام قرار دیا ہے وہ واقعی انسانی صحت کیلئے مضر ہیں۔


رنگ :(گلابی و سرخ)
ذائقہ: (قدرے نمکین و پھیکا)
مزاج:(گرم تر)
استعمال:
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ راوی ہےکہ حضور اکرم ﷺ کو دست اور شانہ کا گوشت پسند تھا ۔حضور اکرم ﷺ کو بکری کا مغز بھی پسند تھا اور آپ ﷺ تناول فرماتے تھے ۔ گوشت کو مختلف طریقوں سے پکا کر کھا یا جا سکتا ہے مثلا بھون کر یا ابال کر۔ بر صغیر پاک و ہند میں گوشت کے کئی پکوان بنائے جاتے ہیں جیسے کہ قورمہ، بریا نی، نہاری وغیرہ- عید کے موقع پر گوشت سے طرح طرح کے مزیدار پکوان بنائے جا تے ہیں جن میں باربی کیو، تکہ وغیرہ شامل ہیں-


فوائد:
v    بکرے کا گوشت صالح خون پیدا کرتاہے۔
v    گرم گرم گوشت چوٹ کے مقام پر باندھنے سے درد کو تسکین دیتا ہے۔
v    یہ مقوی باہ ہے ۔
v    اسکی کی چربی کا لیپ دردوں کو راحت بخشتا ہے۔
v    لاغر مریضوں کے لیے بکری کے بچے کا گوشت تجویز کیا جاتا ہےچونکہ چھوٹے بچوں کا معدہ چربیلا گوشت ہضم کرنے کا متحمل نہیں ہوتا۔


v    اس کا گوشت زود ہضم اور صالح خون پیدا کرتا ہے‘ گرم مزاجوں والوں کیلئے عمدہ غذا ہے
v     ماہریں صحت کے مطابق انسان کا اگر کوئی عضو خراب ہونے کو ہو تو اس کو دو سال کے بکری یا بکرے کے بچہ کا وہی عضو کھلایا جائے تو بیمار انسان صحت حاصل کرلیتا ہے۔ مثلاً دل کے مریض کو بکرے کا دل کھلانا‘ پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا مریض کو پھیپھڑے کھلائیں تو وہ صحت پالیں گے۔
v    بکرے کا گوشت مقوی معدہ ہے‘ کمزوروں کیلئے عمدہ غذا ہے۔
v    تپ دق، سنگرہنی اور کمزوری میں اس کی یخنی مفید ہے۔
v    بکری کے ایک سالہ بچے کا گوشت معتدل ہوتا ہے۔ عرق النساء کے درد میں جس کو لنگڑی کا درد بھی کہتے ہیں، علاج کے لیے حضورﷺفرمایا: ’’بکری کے پچھلے حصہ (پُٹھ) کو پکا کر گلا دیا جائے۔ اس کا شوربا تین دن تک پلایاجائے۔

حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com

Comments