سہانجنہ Moringa


سہانجنہ Moringa
اردو(سہانجنہ)
عربی (المورينغا)
انگریزی (مرینگاMoringa )
سندھی (سہانجڑو)
بنگالی(سوجنہ)
مرہٹی (شیوگا)
گجراتی(سرگوا، شاجنہ)
سنسکرت( سوبھانجنہ )
لاطینی(Moringa oleifera)


ماہیت۔
یہ درخت پاکستان ، ہندوستان ، برما اور سری لنکا میں ہر جگہ پایا جاتا ہے۔اس کی اونچائی ۲۰ سے ۳۵ فٹ ہوتی ہے اور اس کو سال میں دو سے تین بار پھل اورپھول آتے ہیں۔ اس کی لکڑی بہت نرم ہوتی ہے۔اس کی ٹہنیوں سے سے باریک شاخیں نکلتی ہیں جن پر چھوٹے چھوٹے پتے ایک دوسرے کے مقابل نکلتےہیں۔اس پر دو قسم کے پھول لگتے ہیں سفید اور سرخ۔اس کی پھلیا تقریباً ایک فٹ لمبی اور انگلی کے برابر موٹی ہوتی ہیں۔جس میں اس کے بیج ہوتے ہیں۔ اس کے بیجوں سے ۳۶فیصد تیل نکلتا ہے یہ تیل بے بو اور بے ذائقہ ہوتا ہے۔اس درخت کے تنے سے بیبول کی مانند گوند نکلتی ہے۔ جنوبی پنجاب میں اس کے درخت باقی علاقوں کی نسبت بکثرت پائے جاتے ہیں ۔یہ گرم اور معتدل علاقوں میں خوب پرورش پاتا ہےیعنی ایسے علاقےجہاں کا درجہ حرارت 18سے 48 ڈگری سنٹی گریڈ کے درمیان ہو اوربارش کا تناسب 250سے 1500 ملی میٹر سالانہ تک ہو ۔یہ خشک اور آبی زمینوں پر بہت تیزی سے اگنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور5.4سے 9 تک کی اساسی سے تیزابی( پی-ایچ)برداشت کر جاتا ہے۔اس کی کاشت بیج اور تنے دونوں سے کی جا سکتی ہے۔
رنگ :(پھول: سرخی اور سفید، پھل :سبز، پیلا)
ذائقہ: (پھول :کڑوا، پھل : بے ذائقہ)
مزاج:(گرم خشک درجہ سوم)


استعمال:
سہانجنہ کی  جڑ ، پتے ، پھول اور پھل سب استعمال ہوتے ہیں ۔ سہانجنہ کی جڑوں سے اچار بنایا جاتا ہے ۔ چونکہ پانی کی خاصی مقدار اپنے اندر رکھتا ہے۔ جس کی وجہ سے خشک موسم میں بھی یہ سرسبز رہتا ہے اور اس کے پتے خشک موسم میں کونسو لوگوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ کچھ تجزیات کے مطابق اس میں مورنگا اولیفراکی نسبت زیادہ پروٹین پائی جاتی ہے۔لیکن یہ نوع غذائی ضروریات کے لئے مورنگا اولیفرا کے متبادل کے طور پر استعمال نہیں ہو سکتی۔سانجنہ دوا کے ساتھ ساتھ غذا کے طور پر بھی کاربوہائیڈ ریٹ،پروٹین،فائبر،وٹامنز اورمنرلزسے بھرپورسہانجنہ زبردست غذائی افادیت کی حامل ہوتی ہیں۔اسکے پتے،پھول اورپھل سبزی کے طورپراستعمال کیے جاتے ہیں۔سہانجنہ کے پودے کے تمام حصوں میں قدرت نے شفابخش صلاحیت رکھی ہے۔ اسکے پتوں میں خصوصاً متعدد طبی خواص اورآئرن کے اجزاء پائے جاتے ہیں۔اسکاسوپ بہت طاقتور ہوتاہے۔شیرخواربچوں سے لے کربزرگوں تک یہ سبزی بڑی کارآمد اورصحت بخش ثابت ہوتی ہے۔ اگر آپ اس سبزی سے ناواقف ہیں تو اسکے لامحدود فوائد میں سے چند فوائد جاننے کے بعد اسے اپنی خوراک کاحصہ ضرور بنائیں گے۔
فوائد:
v    سہانجنہ جوڑوں کے درد میں مبتلاافراد کے لئے سہانجنہ بے حد مفید ہے۔اسے اپنی خوراک کاحصہ بنائیں اوردرد سے نجات پائیں۔
v    سہانجنہ ایک گلاس پانی میں سہانجنہ کے پھول دوسے تین عدد،سہانجنہ کی پھلی ڈیڑھ انچ کاٹکڑا،سہانجنہ کی پتیاں ایک چمچ ڈال کربلینڈ کرلیں۔ناشتہ کے دوگھنٹے بعد پی لیں اگر کڑوا لگے تو آدھاکپ دہی شامل کرلیں۔اس سے بینائی تیز،وزن کم،ہڈیوں کابھربھراپن ختم ،جھریاں چھائیاں سب ختم اورجگر صحیح کام کرے گا۔
v    سہانجنہ مخصوص ایام کی خرابی دور کرنے کیلئے آدھی پھلی ڈیڑھ گلاس پانی میں ڈال کراتناابالیں کہ ایک گلاس رہ جائے پھر یہ پی لیں ۔اس سے مخصوص ایام کی خرابی کے ساتھ اس سے ہونے والاجوڑوں کادرد بھی دور ہوگا۔
v    سہانجنہ کے پتے پیس کردہی میں ملاکرروزانہ رات سونے سے پہلے ایکنی پرلگانے سے ایکنی دور ہوجاتی ہے۔

v    بچوں کے ریشز پر سہانجنہ کے پتے پیس کرکھوپرے کے تیل میں ملاکرلگانے سے ریشز دور ہوجاتے ہیں۔
v    سہانجنہ کے آٹھ سے دس پتے ایک کپ پانی میں بلینڈ کرکے پینے سے مرگی کے مریض ٹھیک ہوسکتے ہیں۔
v    سہانجنہ کی ایک پھلی،اورسوگرام سہانجنہ کے پتے سوگرام،لونگ سات عدد،جائفل ایک عدد،بڑی الائچی ایک عدد،دارچینی ایک ٹکڑا تین گلاس پانی میں اتناپکائیں کہ دوگلاس رہ جائے۔دن میں تین دفعہ چار چمچ سے یہ پیناشروع کریں اورایک کپ دن میں تین دفعہ تک لے جائیں۔دق،فالج،ریشا اورمہروں کی ہربیماری دورہوجائے گی۔
v    بچوں کاوزن نہ بڑھنے کی شکایت کے تحت سہانجنہ سے بچوں کی صحت اور وزن میں اضافہ کیاجاسکتاہے۔ایک چمچ اسکے پتوں کارس بچوں کودودھ میں ملاکرپلانے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔
v    سہانجنہ کے پھول سکھاکررکھ لیں۔ڈیڑھ کپ پانی میں تھوڑے سے پھول ڈال کراتناپکالیں کہ ایک کپ رہ جائے تو پی لیں اس سے وزن کم ہوگا۔
v    سہانجنہ خون صاف کرنے میں لاجواب دواکاکام کرتی ہے۔
v     سہانجنہ گردہ اورمثانہ کہ پتھری توڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
v    سہانجنہ گیس،جگراورمعدہ کے مسائل کو ٹھیک اورپیٹ کے کیڑوں کوہلاک کردیتا ہے۔
v    دمہ اورکھانسی میں مبتلاافراد کیلئے مفید سبزی ہے۔یہ ان امراض کوختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
v    سہانجنہ نظر کوتیز کرتی ہے اورپیٹ اورتلی کے درد کوختم کرتی ہے۔
v    سہانجنہ اعلیٰ قسم کے جراثیم کش اثرات رکھتی ہے اسی لئے اسکااستعمال انفیکشن سے تحفظ دیتاہے۔
v    سہانجنہ کے پھولوں کودودھ میں ابال کرپینے سے جنسی کمزوری اوربانجھ پن دورہوتاہے۔
v    سہانجنہ کے پتوں کارس ایک چمچ لے کرگاجر کے رس میں ملاکرپینے سے پیشاب کے تمام امراض دورہوجاتے ہیں۔گاجر کی جگہ گرمیوں میں کھیرے کارس بھی لیاجاسکتاہے۔
v    ہاضمے کی بے قاعدگی میں بے حد مفید ہے۔معدہ کے مسائل کاآسان حل ہے۔
v    ایک چمچ اسکے پتوں کارس ناریل کے پانی میں ملاکرپینے سے بڑی آنت کی سوزش اوریرقان دورہوتاہے۔
v    سہانجنہ سے رحم کی کمزوری دورہوتی ہے اسی لئے زچگی میں آسانی اورزچگی کے بعد ہونے والی پیچیدگیوں سے حفاظت رہتی ہے۔

v    سہانجنہ ہڈیاں مضبوط اور جوڑوں کے درد سے افاقہ ہوتا ہے۔
v    یہ اینٹی ایجنگ ہے جلد کی جھریوں کے خلاف مدافعت کرتا ہے۔
v    سہانجنہ ناخنوں کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار لوگوں کے لیئے بھی بہت اہم ہے ۔
v    سہانجنہ کے پتوں کوسبزی کے طورپراستعمال کرنے سے زچگی کے بعد خواتین کے دودھ میں اضافہ ہوتاہے۔جوبچے کی صحت کاضامن ہے۔
v    مورنگا بیجوں میں 30 سے 40 فیصد تیل موجود ہوتا ہے۔جسے بیجوں کو دبا کر(بذریعہ کولہو)حاصل کیا جا تا ہے۔مورنگا کا تیل جسے بن آئل (Ben oil)بھی کہا جاتا ہے ، زرد رنگ کا چمکدارصاف شفاف تیل ہے ۔یہ قدرتی طور پر کا فی دیرپا ہوتا ہےجو کم از کم پانچ سال تک خراب نہیں ہوتا ،یعنی اس کی شیلف لائف دیگر تیلوں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔یہ نہایت طاقتور دافع تکسید (اینٹی آکسیڈینٹ )ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ جلدتکسید( آکسیڈیشن) سے متاثر نہیں ہوتا۔ دنیا میں موجود دواساز(فارما سوٹیکل)، کاسمیٹک، لبریکینٹس انڈسٹریز، آئل فیکٹریز، باِئیو ڈیزل پلانٹس اور بہت سی دیگر صنعتیں اس سے مستفید ہو رہی ہیں۔
v    مورنگا کا تیل جراثیم کش، سوزش ، سوجن وغیرہ کو روکنے کیلیے استعمال کیا جاتا ہے۔جسم اور جلد پر لگے چھوٹے موٹے زخم، کیڑوں مکوڑوں کے کاٹنے، جلنے، خارش، دانوں وغیرہ کا علاج ہے۔
v    سہانجنہ چہرے کی پھنسیوں ،چھائیوں، اور داغ دھبوں کا مکمل علاج ہے ۔یہ تیل چھوٹے بچوں کے پیٹ میں ہونے والے درد ، گیس وغیرہ کا بھی علاج ہے۔یہ بچوں میں اعصابی صحت اور افزائش کا بھی ذریعہ ہے۔
v    اس تیل کا ایروما تھراپی (خوشبو سے علاج)، چہرے کی جھریاں ختم کرنے والی،بالوں کی حفاظت اور نشونما کرنے والی کریموں ، صابن اور باڈی واش لیکیوڈ ، عطریات (پرفیوم)میں عام استعمال کیا جارہا ہے۔ بہت سی بیو ٹیشن کمپنیاں اب اس تیل کو جلد نرم کرنے اور موسمی اثرات سے بچانے والی موائسچرائزنگ کریموں میں استعمال کرنے لگی ہیں۔یہ جسم اور بالوں کی صحت اور نمی برقرار ر کھنے کےلیے استعمال کیا جارہا ہے۔
v    مورنگا کا تیل بے بو اور ذائقہ میں انتہائی مزیدار ہونے کی وجہ سے اس کی پکانے کی صلاحیت زیتون کے تیل کے مشابہ ہے۔یہ فوڈ انڈسٹری میں پریزرویٹوز (محفوظ کرنے والا)کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔
v    دوسرے پودوں کی نسبت مورنگا سے میعاری اور زیادہ مقدارمیں تیل نکلتا ہے جسے پروسیس کرنے کی قیمت بہت کم ہے۔اس سے اچھی کوالٹی اور گریڈ کا بائیو ڈیزل اور اور گلیسرین کے مرکبات حاصل ہوتے ہیں۔مورنگا کے تیل سے تیار شدہ بائیو ڈیزل(پودوں سے حاصل ڈیزل)، ایک بہترین بائیوڈیزل خصوصیات کا حامل ہے کیونکہ آکسیڈیشن سے محفوظ ہونے کی وجہ سے دوسرے ذرائع سے تیار ہونے دالے بائیوڈیزل سے کئی گنا دیر پا ہوتا ہے۔
v    مورنگا بائیو ڈیزل 70 فیصد سے زیادہ اولیک ایسڈ رکھتا ہے جس میں سیر شدہ فیٹی ایسڈز کی کافی تعداد ہوتی ہے۔میتھائل ایسٹرز (بائیو ڈیزل) جو مورنگا تیل سے حاصل ہوتا ہے اس میں سی ٹین (پٹرولیم میں پایا جانے والا ہائیڈروکاربن) کا نمبر 67 سے زیادہ ہے جو باقی ذرائع سے حاصل ہونے والے بائیوڈیزل سے بہت زیادہ ہے۔
v    کیمیائی طور پر تیار شدہ کیٹرے مار ادویات کے بے دریغ استعمال سے بہت ساری حیاتیاتی اور ماحولیاتی پیچیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں ۔ان کے استعمال سے بعض خطرناک اور مہلک قسم کی انسانی اور جانوروں کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں ۔اس کے علاوہ ان کیڑوں میں ادویات کے خلاف دن بدن بڑھتی قوت مدافعت بھی ایک سنگین مسئلہ ہے۔پودوں سے حاصل کیے جانے والے حیاتیاتی مرکبات اور کشید کردہ آمیزے ماحولیاتی اور حیاتیاتی طور پر بہت ہی محفوظ ہیں۔
v     سہانجنہ کیڑوں مکوڑوں کو مارنے یا بھگانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اب دنیا کیمیائی کیٹرے مار ادویات کے خطرناک نتائج سے تنگ آکر حیاتیاتی کیٹرے مار ادویات کو اپنا رہی ہے۔ان کیٹرے مار ادویات میں مورنگا کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ مورنگا کا سفوف دانے دار اجناس کے کیڑے کھپرا [ٹروگو ڈرما گرینیریم] کے لاروے اور جوان دونوں کو مار بھگانے کا کام کرتا ہے۔
حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com

Comments

  1. اور سہانجنہ کو پشتو میں کیا کہتے ہیں؟Tea tree

    ReplyDelete
  2. ہندکو میں سہینگرو کہا جاتا ہےمیرے خیال سے


    ReplyDelete

Post a Comment