کھجورDate


کھجورDate
اردو(کھجور)
انگریزی (ڈیٹDate )
عربی (رُطب ہندی)
فارسی(خرمائے ہندی)
ملتانی یا سرائیکی(پنڈ)
سندھی(کتل)
بنگالی (کھجور)
مرہٹی(شندی)


ماہیت:۔
کھجورایک مشہور خوردنی پھل ہے ۔یہ عرب ممالک ، عراق ، پاکستان ، ۔ہندوستان ، ایران اور مصر میں بکثرت پائی جاتی ہے۔ پاکستان میں یہ صوبہ سندھ میں  زیادہ تر رحیم یارخان سے ملتان تک پائی جاتی ہے۔ عراقی کھجور دنیا میں بہترین سمجھی جاتی ہے۔ دنیا کی سب سے اعلٰی کھجور عجوہ (کھجور) ہے جو سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ اور مضافات میں پائی جاتی ہے۔ کھجور کا درخت دنیا کے اکثر مذاہب میں مقدس مانا جاتا ہے۔ مسلمانوں میں اس کی اہمیت کی انتہا یہ ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمام درختوں میں سے اس درخت کو مسلمان کہا ہے کیونکہ صابر، شاکر اور اللہ کی طرف سے برکت والا ہے۔ قرآن مجید اوردیگر مقدس کتابوں میں جابجا کھجور کا ذکر ملتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ “جس گھر میں کھجوریں نہ ہوں وہ گھر ایسا ہے کہ جیسے اس میں کھانا نہ ہو“ طبی تحقیق کے مطابق کھجور ایک ایسی منفرد اور مکمل خوراک ہے جس میں ہمارے جسم کے تمام ضروری غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ رمضان المبارک میں افطار کے وقت کھجور کا استعمال اس کی افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے چونکہ دن بھر فاقہ کے بعد توانائی کم ہوجاتی ہے اس لیے افطاری ایسی مکمل اور زود ہضم غذا سے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو زیادہ سے زیادہ طاقت و توانائی فراہم کرسکے اور کھجور یہ تمام مقاصد فوراً پورا کردینے کی اہلیت رکھتی ہے.


رنگ :۔( سرخی مائل سیاہ، سرخ سیاہی مائل)
ذائقہ: ۔( شریں)
مزاج:۔(گرم درجہ دوئم تر درجہ اول)
استعمال:۔
کھجور  کو بطور غذاء دوسرے پھلوں کی طرح کھایا جاتا ہے۔مسلمانوں اور عرب ملکوں کے حوالے سے کھجور کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں کھجور کا استعمال پوری اسلامی دنیا میں بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے، کیونکہ مسلمانوں کی اکثریت کھجور سے روزہ افطار کر کے سنت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرتی ہے۔ افطارکے موقع پر کھجور استعمال کرنے کی سب سے بڑی حکمت یہ ہے کہ کھجور کی مٹھاس بھوک کی شدت کو بڑی حد تک کم کر دیتی ہے اور اس سے روزہ کھولنے کے بعد بہت زیادہ کھانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ کھجور کو بجا طور پر صحت بخش غذا کا درجہ دیا جا سکتا ہے، اس میں بے شمار معدنی غذائی اجزا شامل ہیں۔کھجور میں فائبر، پوٹاشیم، کاپر، مینگنیز، میگنیشم اور وٹامن بی سکس جیسے اجزاءشامل ہوتے ہیں جو کہ متعدد طبی فوائد کا باعث بنتے ہیں۔
فوائد:۔
v    شدید گرمی کے عالم میں توانائی فوری طور پر بحال کرنا ہو تو کھجور اس کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔
v    پیٹ کے کیڑے مارنے کے لیے نہار منہ اس کا استعمال مفید ہے۔
v    تازہ پکی ہوئی کھجور کا مسلسل استعمال خون کثرت سے آنے والی بیماری میں فائدہ مند ہے۔ یہ کیفیت غدودوں کی خرابی‘ جھلیوں کی سوزش، غذائی کمی اور خون میں فولاد کی کمی وغیرہ سے پیدا ہوسکتی ہے۔ کھجور ان میں سے ہر ایک کا مکمل علاج ہے۔
v    دل کے دورے میں کھجور کو گٹھلی سمیت کوٹ کر دینا جان بچانے کا باعث ہوتا ہے چونکہ دل کا دورہ شریانوں میں رکاوٹ سے پیدا ہوتا ہے۔ اس لیے شریانوں میں رکاوٹ کے باعث پیدا ہونے والی تمام بیماریوں میں کھجور کی گٹھلی تریاق کا اثر رکھتی ہے۔
v    چونکہ کھجور رافع قولنج اور جھلیوں سے سوزش کو دور کرنے کے لیے مسکن اثرات رکھتی ہے اس لیے دمہ خواہ وہ امراض تنفس سے ہو یا دل کی وجہ سے اسے دفع کرتی ہے۔

v    کھجور کا مسلسل استعمال اور اس کی پسی ہوئی گٹھلیاں دل کے بڑھ جانے میں مفید ہیں۔ یہی نسخہ کالاموتیا کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
v    بلغم کو خارج کرتی ہے لہٰذا بعض ماہرین اسے تپ دق میں موثر قرار دیتے ہیں۔
v    پرانے قبض کی بہترین دوا اور بہترین علاج ہے۔٭کھجور کے درخت کی جڑوں کو جلا کر زخموں پر مرہم کی صورت میں لگانے سے زخم بہت جلد ٹھیک ہوجاتا ہے۔ اس سفوف کے منجن سے دانت کا درد جاتا رہتا ہے۔ سوزش میں ایک بہترین ٹانک کا درجہ رکھتا چند دنوں تک کھجور کے باقاعدہ استعمال سے کوڑھ کے مرض میں فائدہ ہوتا ہے۔
v    نوزائیدہ بچے کو کھجور منہ میں چبا کر تھوڑی تھوڑی کھلائیے۔
v    جلی ہوئی کھجور زخموں سے خون بہنے کو روکتی ہے اور زخم جلدی بھرتی ہے‘ خشک کھجور کو جلا کر راکھ بناکر بوقت ضرورت استعمال میں لایا جاتا ہے۔
v    کھجور کو خشک کرکے ہمراہ گٹھلی رگڑ کر منجن بنایا جاتا ہے جو دانتوں اور مسوڑھوں کومضبوط کرتا ہے۔
v    مغز بادام دو تولے اور کھجور دو تولے کھانا باہ کو مضبوط کرتا ہے۔
v    کھجور کے ساتھ کھیرا کھانے سے جسم توانا اورخوبصورت ہوجاتا ہے۔
v    کھجور کو دھو کر دودھ میں ابال کر دینا زچگی کے بعد کی کمزوری اور بیماری کے بعد کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔
v    کھجور کو نہار منہ کھایا جائے تو یہ پیٹ کے کیڑے مارتی ہے۔
v    کھجور کھانے سے عمر میں اضافے کے ساتھ نظر کی کمزوری کو بڑی حد تک روکا جا سکتا ہے، خاص طور پر رات کے وقت اندھے پن کی شکایت رفع کرنے میں کھجور کی افادیت مسلم ہے۔
v    جو لوگ اکثر قبض کے شاکی ہوتے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ کھجور سے استفادہ کریں، اس لیے کہ کھجور میں موجود حل پزیر ریشے آنتوں کو متحرک کرکے فضلے کے اخراج میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے کھجور کو ایک گلاس پانی میں رات بھر پڑا رہنے دیا جائے، بعد میں اسی پانی میں انہیں حل کر کے شربت کی صورت میں صبح کے وقت پی لیا جائے تو یہ بہترین قبض کشا دوا کا کام کرے گی۔

v    کھجور میں موجود قدرتی شکر انسانی جسم کو فوری توانائی دینے میں مددگار ہوتی ہے۔
v    ریشے سے بھرپور ہونے کے پیشِ نظر کھجور دل کی صحت کی حفاظت کرتی ہے۔ یہ دل کی دھڑکن کی رفتار اعتدال اور کنٹرول میں رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ دل کے دوروں کے خطرات سے بھی بچاتی ہے ۔
v    کھجور انسان کے جوڑوں کے درد اور سوجن کی تکلیف میں کمی کرتی ہے بالخصوص سردیوں کے موسم میں جب کہ یہ مسئلہ بکثرت پھیلا ہوتا ہے۔
v    کھجور میں موجود میگنیشیئم اور پوٹاشیئم بلند فشار خون کو کم کرنے کے لیے قدرتی عامل ہیں۔ اس واسطے روزانہ 5 سے 6 کھجوریں کھانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
v    ماہرین طب کے مطابق روزانہ سو ملی گرام میگنیشم کا استعمال فالج کا خطرہ 9 فیصد تک کم کردیتا ہے اور جیسا بتایا جاچکا ہے کہ یہ جز کھجوروں میں کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔
عجوہ کھجور کے فوائد:۔
v    عجوہ کھجور کو گٹھلیوں سے علیحدہ کرلیں اور پھر گٹھلیوں کو 10 سے 15 دن تک پانی میں بھگو کر رکھیں جب وہ نرم پڑ جائیں تو تیز دھار والی مشین میں پسوا لیں جبکہ کھجوروں کو امام دستے سے کوٹ کر پسی ہوئی گٹھلیوں کے ساتھ ملا لیں اور روزآنہ نہار منہ آدھا چمچہ کھانا دل اور بلڈ پریشر کے مرض کے لیےمفید ہے۔
v    شوگر کے مریض عجوہ کھجور کو گٹھلیوں سے علیحدہ کرلیں اور پھر گٹھلیوں کو 10 سے 15 دن تک پانی میں بھگو کر رکھیں جب وہ نرم پڑ جائیں تو تیز دھار والی مشین میں پسوا لیں اور پاؤڈر بنا لیں پھر اس پاؤڈر کو ایک ساف ستھرے جار میں رکھئے اور روزآنہ نہار منہ آدحا چمچہ کھائیں
v    عجوہ کھجورکی گٹھلیوں کا پانی ایک صاف ململ کے کپڑے سے چھان لیں اور صاف ستھری آئی ڈراپس کی بوتل میں ڈال لیجئےاور سونے سے پہلے دو دو قطرے دونوں آنکھوں میں ڈالئے اور ساتھ ساتھ عجوہ کھجور کھانے میں بھی استعمال کرنا آنکھوں کے مرض میں مفید ہے۔
v    جادو، پاگل پن، بے چینی، سر درد، زہر اور ذہنی امراض میں روزآنہ 7 دانے عجوہ کھجور کھائیں انشا اللہ تعالیٰ شفاء ہوگی ۔
v    عجوہ کھجور حاملہ خواتین کے لئے بھی بے حد مفید ہے ۔ بچے کی ولادت کے دوران اور بعد میں ماں کے جسم
v    کی خون کی کمی کو روکتا ہے اور عجوہ کھجور کے استعمال سے ماں کے لئے دودھ کی پیداوار میں مدد ملتی ہے۔
v    جدید طبی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عجوہ کھجور پیٹ اور جگر کے کینسر کو روکنے میں موثر ہیں۔

v    عجوہ کھجور میں متناسب عناصر کی وسیع اقسام موجود ہے یہ بھوک بڑھاتےہیں اورکھانے کی کھپت کو کم کردیتےہیں جس سے موٹاپا کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
v    کیلشیم ہڈیوں کے لیے بہت ضروری ہے اورعجوہ کھجور کیلشیم سے بھرپور ہے۔
v    عجوہ کھجور اس قدر طاقتور ہے جس سےآنتوں کے کیڑے ہلاک ہوجاتے ہیں۔
v    عجوہ کھجور رات بھر پانی میں رکھ کر اس کا شربت بنا کر پیا جائے تو قبض کے مسائل دور ہو جاتے ہیں۔
v    عجوہ کھجور اچھے وزن کو برقرار رکھنے میں اہم ہیں اور رتونی (جن کو رات میں نظر نہیں آتا) کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے۔
v    عجوہ کھجور دودھ اورشہد کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے مرد اور عورت دونوں کے لئے مفید ہےاور جنسی علاج کے لئے استعمال کیا جا سکتی ہیں۔ اس استعمال سے توانائی کی سطح بڑھتی ہے۔
v    عجوہ کھجور جگر کی سوزش کے علاج کے لئے سب سے مفید ہے۔ اس کے قدرتی اجزاء جگر کو طاقت بخشتے ہیں۔
v    عجوہ کھجور کا استعمال گلے میں خراش، بخار، cystitis، سوزاک، ورم میں کمی لاتا ہے، جگر اور پیٹ کی مشکلات دور کرنے کے لئے بھی بے حد مفید ہے۔
کھجور کھانے میں احتیاطیں:۔
v    کھجور کے ساتھ منقہ یا کشمش نہیں کھانا چاہیے نہ ہی اسے انگور کیساتھ استعمال کریں۔
v    نیم پختہ کھجور کو پرانی کھجور کیساتھ ملا کر مت کھائیں۔
v    کھجور کا ایک وقت میں زیادہ استعمال ٹھیک نہیں۔ زیادہ سے زیادہ سات آٹھ دانے کافی ہیں وہ بھی اس صورت میں جب کھانیوالا حال ہی میں بیماری سے نہ اٹھا ہو۔
v    جس کی آنکھیں دکھتی ہوں اس کے لیے کھجوریں کھانا مناسب نہیں۔

v    کھجور کیساتھ اگر تربوز کھایا جائے تو اس کی گرمی تربوز کی ٹھنڈک سے زائل ہوجاتی ہے۔
v    کھجور کیساتھ مکھن استعمال کرنا سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔
v    جو خواتین دبلے پن کا شکار ہوں وہ تازہ پکی ہوئی کھجوریں اور کھیرے کھائیں بہت جلد اپنے جسم میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں گی۔
v    کھجور کیساتھ انار کا پانی معدہ کی سوزش اور اسہال میں مفید ہے۔

حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com

Comments