لوبیاBean


لوبیا   Bean
اردو(لوبیا)
انگریزی (بین Bean )
عربی (فریقا)
گجراتی (چونلا)
ماڑواڑی(چنولا)
پنجابی (اروان، ارواں)
سندھی(چونرا)
بنگالی( دروئی کلائے)
فارسی(لوبیا)
لاطینی(Phaseolus vulgaris)


ماہیت۔
 یہ ایک بیل دار بوٹی کی پھلیاں ہیں جو باقلا کی پھلی سے لمبی ہوتی ہیں۔جن کے اندر مٹر کی طرح دانے نکلتے ہیں۔پتا چوڑا نوکدار ہوتا ہے۔
رنگ :( زرد)
ذائقہ: (پھیکا)
مزاج:(گرم تر درجہ دوم)
استعمال:
سرخ اور سفید لوبیا ایک شاندار غذا ہے جس کے صحت کے حوالے سے فوائد حیرت انگیز ہیں۔ہمارے گھروں میں سرخ لوبیا بہت کم پکائی جاتی ہے حالانکہ اگر ہمیں اس کے فوائد کا علم ہوتو ہم اس کو روزانہ نہیں تو مہینے میں کم ازکم آٹھ دس دفعہ تو ضرورپکائیں۔تمام قسم کے لوبیا سرخ ، سفید ، سیاہ، یا گہرے سرخ رنگ والے چھوٹے یا بڑے نباتاتی پروٹین کا بہت ہی اچھا  ذریعہ ہیں۔ لوبیا  قدرتی طور پر چکنا ئی، سوڈیم، اور کولیسٹرول فری قدرتی لزیز خوراک ہے۔تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ باقاعدگی سے لوبیا استعمال کرنے والوں کو بہت سے صحت بخش فوائد حاصل ہوتے ہیں اور وہ بہت سی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
لال لوبیا کو آپ کئی طریقوں سے استعمال کرسکتے ہیں۔


 لال لوبیاکو اچھی طرح دھو کررات بھر بھگودیں۔ابال کرآپ اس سے مختلف ڈشز بناسکتے ہیں۔
بچوں کو کھلانے کے لئے آپ اسے مختلف طرح کے کٹلس میں شامل کرسکتے ہیں۔
چھوٹے بچے پراٹھہ شوق سے کھاتے ہیں آپ اسے آلو کے ساتھ میش کرکے اسکے پراٹھہ بناکر بچوں کو کھلاسکتے ہیں۔
بچوں کے پسندیدہ نوڈلزاسمیں آپ لال لوبیا شامل کریں اور اپنے بچوں کو پاورفل بنائیں۔
بڑوں کے لئے اسے ابال کرچھوٹے چھوٹے پیکٹ بناکررکھ لیں۔ جب بھی سلاد بنائیں اسمیں شامل کرلیں۔
سوپ کے ذائقے اور طاقت میں اضافے کے لئے اسمیں لال لوبیاشامل کریں۔
جب بھی کوئی سبزی کی ترکاری بنائیں اسمیں شامل کرسکتے ہیں۔
چناچاٹ کی طرح آپ اسکی بھی مزیدار چاٹ بناسکتے ہیں۔یامکس چنا چاٹ میں بھی اسکا استعمال کیاجاسکتاہے۔
گھر میں بنائے گئے اسپرنگ رولز اور سموسوں میں اسکااستعمال کریں۔
قیمہ کے ساتھ اسکاسالن بہت لذیذ بنتاہے۔
چائنیز رائس یاسبزی پلاؤمیں بھی شامل کئے جاسکتے ہیں۔
فوائد:
v    فولیٹ(وٹامن بی۹)اورفائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے دل کی بیماریوں سے بچاتاہے۔
v    اسمیں موجود حل پذیرفائبر نظام ہضم کے راستوں میں جیل کاکام کرتاہےجو کولیسٹرول کو جسم سے خارج کرنے میں مددگار رہتاہے۔
v    اپنی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے باعث اینٹی ایجنگ صلاحیت کاحامل ہے۔
v    بلڈشوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتاہے۔
v    ماحولیاتی عوامل اورناقص غذا سے پیداہونے والے صحت کے مسائل سے حفاظت کرتاہے۔

v    وزن میں کمی کاذریعہ ہے جسم میں فیٹ جمع ہونے نہیں دیتا۔
v    مردوں کے لئے بہترین طاقتور غذاہے۔
v    آئرن کی کمی دور کرتاہے۔
v    اسکے کھانے سے مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں۔
v    یہ مکمل پروٹین پر مبنی اورکولیسٹرول سے پاک غذا ہےجو مجموعی صحت کی بہتری کے لئے ضروری ہے۔
v    سرخ لوبیا میں مینگنیز بکثرت پائی جاتی ہے جو ایک انٹی آکسیڈنٹ دفاع کا کا م کرتی ہے ۔اس سے خلیات کی سطح پر فری ریڈیکلز میں کمی ہوتی ہے ۔اس کے علاوہ اس میں وٹامنk بھی ہوتے ہیں جو خلیات کو آکسی ڈیٹو سٹریس سے بچاتے ہیں اور یوں کینسر کےںخدشے میں مزید کمی کرتے ہیں ۔
v    سرخ لوبیا میں وٹامن kبکثرت موجود ہوتاہے جو دماغ اور نروس سسٹم کے لیے بہت مفید ہے ۔اس کے علاوہ سرخ لوبیا میں تھیامائن بھی بخوبی موجود ہوتی ہے جس کی دماغ کے خلیوں کو شعوری افعال کے لیے ضرورت ہوتی ہے ۔یہ یادداشت کے لیے acetylcholineکی پیداوار میں بھی مدد دیتی ہے ۔
v    سرخ لوبیا میں فائبرموجود ہوتاہے جو کہ نشاستے کے میٹابولزکی سطح کو کم کرتا ہے ۔اس کی وجہ سے کھانے کے بعد بلڈشوگر بڑھنے سے بندہ محفوظ رہتا ہے ۔سرخ لوبیا میں پروٹین کی بھی کافی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرتی ہے ۔
v    سرخ لوبیا  میں موجود فائبر سے انتڑیوں کی حرکت کو باقاعدہ بنانے میں مدد ملتی ہے ۔انتڑیوں کی صحت مندحرکت سے کولون کینسر ہونے کا خدشہ بھی کم ہوجاتا ہے ۔

v    سرخ لوبیا میں فائبر کی زیادہ مقدار سے کولیسٹرل کی سطح میں کمی ہوتی ہے ۔اس میں فولیٹ موجود ہوتا ہے جو ہومو سسٹین (homocysteine)کی سطح کم ہوتی ہے اور یوں فالج ، ہارٹ اٹیک اور دل کی دیگر بیماریوں میں کمی ہوتی ہے ۔اس میں مینگنیزموجود ہوتاہے جو دل کی شریانوں کے نظام کو صحت مند طریقے سے چلنے میں مدد کرتا ہے ۔
v    سرخ لوبیا میں موجود فولاد آپ کی توانائی کی سطح میں اضافہ کرتا ہے ۔فولاد آپ کے جسم کے میٹا بولز م اور توانائی کی پیدوار کے لیے ضروری ہے ۔اس کے علاوہ اس میں موجود مینگنیز بھی آپ کے جسم میں توانائی پیدا کرتی ہے ۔
v    اگر روزانہ تھوڑی سی لوبیا کھالی جائے تو اس سے دل و دماغ کے لیے خطرناک ایل ڈی ایل سی کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور دل کے امراض کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
v    ایک حالیہ مطالعے میں 35 موٹے افراد کو روزانہ 4 مرتبہ 8 ہفتوں لوبیا کھلایا گیا، پہلے ان کا وزن، جسمانی کیفیت، کولیسٹرول اور دیگر چیزیں نوٹ کی گئیں اور 8 ہفتوں بعد دوبارہ جب ان کاجائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کا بلڈ پریشر بہتر ہوگیا، موٹاپے میں کمی ہوئی اور انہوں نے جسمانی توانائی میں کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں کی۔
v    لوبیا سے آنتوں کا اندرونی استر، ہاضمے کے لیے مفید بیکٹیریا اور دیگر نظام بہتررہتا ہے کیونکہ اس میں کئی طرح کے فائبر پائے جاتے ہیں جو نہ صرف کولیسٹرول کم کرتے ہیںبلکہ دورانِ خون اور نظامِ ہاضمہ کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔
حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com

Comments