خوبانی Apricot


خوبانی Apricot
اردو(خوبانی)
انگریزی (Apricot)
عربی (شمس)
فارسی(زرد آلود)
سندھی(زرد آلود)
نباتاتی (Prun Us Arminiac)


ماہیت۔
خوبانی سرد پہاڑی علاقوں میں پیدا ہونے والا ذائقہ اور غذائیت سے بھر پور پھل ہے۔ پکے ہوئے پھل کا چھلکا بے حد لذیذ اور فرحت بخش ہوتا ہے۔ اپنی غذائیت اور قوت بخش ہونے کی وجہ سے یہ دنیا میں مقبولِ عام ہے۔ اس کا پیدائشی گھر چائنا ہے۔ جبکہ پاکستان میں کوہستانی علاقوں میں ہوتی ہے۔ مگر ہنزہ اس کا اعلیٰ مرکز ہے۔ہمارے یہاں پر خوبانی دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک کا رنگ ہلکا پیلا اور دوسری قسم کا رنگ زرد ہے۔ خوبانی کی دنیا بھر میں 20 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں۔ تازہ خوبانی میں قدرتی شکر، وٹامن اے، سی ، ای ، پوٹاشیم، کیلشیم اور فاسفورس موجود ہوتے ہیں۔ خوبانی سے حاصل ہونے والے بادام میں پروٹین اور چکنائی ہوتی ہے۔ جبکہ خشک خوبانی میں بھی پروٹین، فروٹوز، معدنی نمکیات، چونے، فاسفوس، فولاد کے ساتھ کچھ مقدار میں وٹامن بی کمپلیکس بھی ہوتا ہے۔
رنگ :( ہلکا پیلا ، زرد)
ذائقہ: (شیریں اور ترش)
مزاج:(سردتردرجہ دوئم)


استعمال:
خوبانی کو بطور غذاء دوسرے پھلوں کی طرح کھایا جاتا ہے۔ خوبانی کو اپنی سلاد میں شامل کرسکتے ہیں اور میٹھا بنانے کی ترکیبوں میں بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں۔ آڑو کو جلد کیلئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ خوبانی تازہ اور خشک دونوں صورتوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس کو تین طریقوں سے محفوظ بھی کیا جاتا ہے۔ ۱) خشک کر لیا جاتا ہے۔ ۲) تازہ خوبانی کو ہلکے شکر کے قوام میں محفوظ کر کے ڈبوں میں بند کر دیا جاتا ہے۔ ۳) خوبانی کو پیس کر آٹے کی شکل میں محفوظ کر لیا جاتا ہے جو کہ چپاتی بنانے کے کام آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خوبانی متعدد غذائی اجزاء سے مالا مال ہے۔ سرد ملکوں اور عرب ممالک میں سارا سال خشک خوبانی کا استعمال بہت زیادہ ہے۔
فوائد:
v    خوبانی انسانی جسم کو غذائیت تو فراہم کرتی ہے
v     خوبانی نظام ہضم کو درست کرتی ہے اور بہترین قبض کشا بھی ہے۔
v    خوبانی کان کے درد کو بھی یہ دور کرنے میں مدد کرتی ہے۔
v     خوبانی انسان کے دل کو بھی صحت مند بناتی ہے۔
v     خوبانی کی یہ خوبی ہے کہ وہ کولیسٹرول کو کم کرتی ہے اور وزن گھٹاتی ہے۔
v    چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے خوبانی کا استعمال عورتوں کے لئے بہت مفید ہے۔

v    خوبانی کو بہت سی کریموں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
v    خوبانی بہت سی جلدی بیماریوں کو بھی ختم کرتی ہے۔
v    خوبانی عمر بڑھنے کے ساتھ چہرے پر پیدا ہونے والی جھریوں کو ختم کرتی ہیں اور چہرے کو شاداب بناتی ہے-
v    خوبانی بخار کا علاج بھی کرتی ہے کیوں کہ اس میں صحت افزا وٹامنز اور منرلز ہوتے ہیں جو بخار کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
v    خوبانی نظر کو تیز کرتی ہے۔
v    خوبانی خون کی پیداوار بڑھا کر انیمیا جیسی مہلک بیماری کو ختم کرتی ہے۔
v     خوبانی میں انٹی آکسیڈنٹ وافر مقدار میں ہوتے ہیں جس سے سرطان کو روکنے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔
v    خوبانی ڈکار کو روکتی ہے ۔
v     خوبانی جگر کی سختی کو بھی کم کرتی ہے۔
v    خوبانی کھانا صحت کے لئے مفید ہے مگر الرجی کے مریض اس سے اجتناب کریں۔
v     خوبانی خون اور جو ش خون کو فا ئدہ دیتی ہے۔
v    خوبا نی کے درخت کے پتے اگر دو تولہ رگڑ کر پلائے جائیں تو پیٹ کے کیڑے اس سے مر جا تے ہیں۔
v    سوزش معدہ اور بوا سیر کے لیے مفید ہے۔

v    تپ حار میں خوبانی کھلانے کے بعد گرم پانی شہد ملا کر پلانا قے لاتا ہے اور بخار اتر جاتا ہے۔
v     اس کے رس کے چند قطرے کانوں میں ڈالنے سے بہرہ پن دور ہوتا ہے اور کان کے درد سے افا قہ ہوتا ہے۔
v    نزلہ، زکام ، گلے کی خرا ش اورمنہ کی بد بو دور کرنے کے لیے روزانہ دس دانہ خوبانی ہمراہ گرم پانی استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔
v     سر چکرانے اور صبح اٹھنے کو اگر دل نہ چاہتا ہو تو پندرہ دانے خوبانی ایک پا دودھ میں رات کو اُبال کر 10- اور مزید اس میں سونف ایک تولہ ، دانہ بڑی الائچی تین ماشہ ملا کر ابال کر رکھیں اور صبح نہار منہ استعمال کریں بے حد مفید ہے۔
v    جسم میں توانائی پیدا کر تی ہے۔
v    خوبانی کا مربہ بنایا جاتا ہے جو مقوی دل، مقوی معدہ اور مقوی جگر ہوتا ہے۔
v    خوبانی کے مغز کے فوائد مغز بادام کے برابر ہوتے ہیں۔
v    خوبانی میں بہترین غذائیت ہوتی ہے۔ جو انسانی جسم کے لیے بہت مفید ہے-
v     بعض اطباء نے لکھا ہے کہ خوبانی کھا نے سے عمر بڑھتی ہے۔
v    خوبانی میں کیلشیم بھی کا فی مقدارمیں پا یا جا تا ہے اور ہم سب یہ با ت بخو بی جانتے ہیں کہ کیلشیم ہما ری ہڈیو ں کی بہترین صحت کے لیے سب سے ضروری ہے

حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com

Comments