سیب Apple


سیب  Apple
اردو(سیب)
انگریزی (ایپلApple )
عربی (تفاح)
سندھی(سوف)
بنگالی(سٹو)
فارسی(سیب)
لاطینی(Pyrus Malus)


ماہیت۔
سیب ایک مشہور خوشبودار اور خوش مزہ پھل ہے۔یہ سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر درخت پر کاشت ہونے والا پھل ہے- اس کا درخت مغربی ایشیا میں شروع ہوا- سیب کا ذکر بہت سی ثقافتوں کی دیومالائی اور کتابوں میں موجود ہے۔اس کا درخت ۳۵ فٹ اونچا ہوتا ہے۔پتے بیضوی اور نوکدار لگ بھگ دو تین انچ چوڑے ، دندانے دار ہوتے ہیں اس کے پتے کا آخری حصہ سفید اور روئیں دار ہوتا ہے۔پھول سرخ نقطہ دار یا گلابی ، خوشبودار اور گچھوں میں لگتے ہیں۔ پھل گول چکنا، چمکدار  کچی حالت میں سبز جو پکنے پر زرد مائل سرخ ہوتا ہے۔کچے پھل کا ذائقہ ترش اور پھیکا جبکہ پکنے پر اس کا ذائقہ شیریں ہو جاتا ہے۔سیب کی بہت سی اقسام ہیں جن کا رنگ اور ذائقہ الگ الگ ہوتا ہے۔یہ عموماً سطح سمندر سے ۸ سے ۹ ہزار کی بلندی پر پیدا ہوتا ہے۔ پاکستا ن میں بلوچستان ، سرحد، کشمیر، شملہ ، نینی تال کے مقام پر پایا جاتا ہے یہ ایشیا کے ٹھنڈے اور پہاڑی علاقوں میں بہت سی جگہوں پر ہوتا ہےمگر کشمیر کا سیب زیادہ اچھا مانا جاتا ہے۔


رنگ :( زرد سرخ)
ذائقہ: (ترش اور شیریں)
مزاج:(شیریں سیب گرم تر درجہ اول، ترش سیب سرد خشک درجہ اول)
استعمال:
سیب کو بطور غذاء دوسرے پھلوں کی طرح کھایا جاتا ہے۔سیب کو اکثر کچا کھایا جاتا ہے مگر اس کا استعمال بہت سی کھانے کی اشیاء خاص طور پر میٹھے اور مشروبات میں بھی ہوتا ہے۔اس کامربہ بنایا جاتا ہے۔سیب کا سرکہ بنایا جاتاہے۔سیب کو کیلے کے ساتھ مکس کرکےملک شیک بنایا جاتا ہے جو ناصرف مفرح ہوتا ہے بلکہ نہایت مقوی ہوتا ہے۔بعض علاقوں میں کچے سیب کا سالن بھی تیار کیا جاتا ہے جو بہت لذیز ہوتا ہے۔


فوائد:
v    ماہرین طب کے مطابق اگر روزانہ دوسیب کھا لیے جائیں تو کولیسٹرول کی سطح کم ہوجاتی ہے۔
v    ہر روز ایک سیب کھانے سے آپ ہڈیوں کی کمزوری سے بچ سکتے ہیں۔
v    روزانہ ایک سیب کھا نے یا سیب کا جوس پینے سے وزن میں حیرت انگیز طور پر کمی آسکتی ہے۔
v    الزائمر جو کہ ایک دماغی بیماری ہے، روازنہ کی خوراک میں سیب کا استعمال اس کی روک تھام میں بھی مدد دیتا ہے۔
v    جسم میں کولیسٹرول کی زیادتی کا شکار افراد سیب کا استعمال شروع کرکے اس بیماری سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
v    سیب کے چھلکے سے نہائیت خوشذائقہ چائے تیار کی جاتی ہے جو عام طور پر چائے اور کافی کی طرح نقصان دہ نہیں ہوتی بلکہ بہت قوت بخش ہے۔اس میں لیمو اور شہد ملانے سے اس کے فوائد دوگنے ہو جاتے ہیں۔بوڑھے اور کمزور افراد کے لیے اسکا اثر تسلیم شدہ ہے۔سیب کے چھلکے سے تیار شدہ قہوہ نہائیت لذیذ اور فرحت بخش ہے۔خاص طور سے کمزور اور بوڑھے افراد کے لیے۔یہ چائی پیچش اور بخار کی کمزوری دور کرنے کے لیے مشہورمقوی مشروب اور ٹانک اووولٹین کا کام دیتی ہے۔
v    ایک یا دو سیب لے کر چاقو سے چھیلیں۔پھر نمک لگا کر صبح خالی پیٹ خوب چبائیںتین چار روز کے استعمال سے مستقل سر درد کے مریضوں کو آرام آ جائے گا۔

v    کھانا کھانے سے دس منٹ پہلے ایک یا دو سیب نہائیت اعلٰی کوالٹی کے چھیل کر کھا لیا کریں۔چند روز میں دماغی کمزوری کی شکائیت دور ہو جائے گی۔
v    ایک پکا ہوا سیب کوٹ لیں یا اسکا رس نکال لیں۔کوٹے ہوئے سیب کا رس نکال کر مصری ملائیں اور صبح ناشتے سے پہلے مریض کو پلائیں کھانسی ختم ہو جائے گی۔
v    کچے سیب کا جوس نکال لیںیا کوٹ کر نچوڑ لیں۔اس میں نمک ملا کر پلائیں قے کا فوراً آرام آ جائے گا۔
v    رات کے وقت بچوں کو دو سیب کھلائیں۔اس کے بعد پانی بالکل نہ پلائیں۔سات روز ایسا کرنے سے پیٹ کے کیڑے پا خانے کے راستے نکل جائیں گے اور بچے تندرست و توانا ہو جائیں گے۔
v    صبح خالی پیٹ تین چار سیب کھا کر دودھ پئیں۔ایک دو ماہ میں صحت قابل رشک ہو جائے گی۔آزمائش شرط ہے۔مختصر یہ کہ اسکا مقابلہ کسی بھی قیمتی سے قیمتی دوا سے کیا جا سکتا ہے مگرا ان سے اکثر یہ اثرات حاصل نہیں ہوتے۔
v    تازہ سیب کے جوس میں چٹکی بھر سیاہ مرچ سفید زیرہ اور نمک ملا کر پینے سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے۔معدہ طاقتور ہوتا ہے اور غذا جزو بدن بننے لگتی ہے۔
v    مربہّ سیب  کو بطور ناشتہ سنہری ورق میں لپیٹ کر استعمال کرنا مقویء قلب و دماغ ہے۔
v    ہرے سیب کے صحت پر بہت سے فائدے ہونے کے ساتھ ساتھ یہ خوبصورتی کے لیے بھی اہم پھل مانا جاتا ہے، جلد کو پرکشش رکھنے کے ساتھ یہ پھل آنکھوں کے نیچے پڑنے والے ہلکے بھی ختم کرنے میں کارآمد مانا جاتا ہے۔
v    ہرے سیبوں میں وٹامن سی کی مقدار بےحد زیادہ ہوتی ہے جس سے جلد کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، اس سیب کو روزانہ کھانے سے جلد تازہ رہتی ہے، جبکہ وٹامن اے بینائی کو بہتر بناتا ہے۔
v    سبز سیبوں میں فیٹ کی مقدار کم ہوتی ہے جس سے جسم میں خون کی روانی اچھی رہتی، جبکہ اس میں وٹامن کے کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، خون کی روانی بہتر ہونے سے دل کی کئی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔
v    سیب کے سرکے کو کولیسٹرول کی کمی، دانتوں کی چمک، سانس کی بو کے خاتمے اور بالوں کو گرنے سے بچانے میں مددگار سمجھا جاتا ہے۔

v    ماہرین صحت کے مطابق سیب کے سرکے میں پائی جانے والی اسیسیک ایسڈ خصوصیات کی وجہ سے یہ ذیابیطس 2 کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔
v    غذائی ماہرین کے مطابق سیب کے سرکے کو غذاؤں میں شامل کرکے استعمال کرنے والے افراد اضافی وزن سے محفوظ رہتے ہیں، کیوں کہ اس میں پائی جانے والی خصوصی اجزاء کولیسٹرول کی شرح کو برقرار رکھ کے وزن کو بڑھنے سے روکتی ہیں۔
v    ماہرین کا کہنا ہے کہ سیب کا سرکہ میٹابولزم کو مضبوط بناکر انسانی جسم میں شوگر کی مقدار کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
v    ماہرین نے بتایا کہ سیب کا سرکہ خصوصی طور پر خواتین کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔
v    سیب کے سرکے کو باقاعدگی سے استعمال کرنے والی خواتین بچہ دانی میں پیدا ہونے والی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتی ہیں، کیوں کہ یہ ان جراثیم کو بڑھنے سے روکتا ہے، جو پیچیدہ بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔
v    غذائی ماہرین کے مطابق سیب کے سرکے میں موجود امینوایسڈز انسانی جسم کی کمزوری اور سستی کو دور کرکے اس میں توانائی کی مقدار بڑھاتے ہیں۔
v    ماہرین طب کے مطابق سیب کےسرکے میں پوٹاشیم سمیت دیگراجزاء بھی شامل ہیں جو تھکان کی کیفیت کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com

Comments