پھٹکڑی


پھٹکڑی:
عربی (زاج ابیض یا شب یمانی)
فارسی (زاک سفید یا زمہ)
بنگلہ (پھٹپھڑی یا فٹکری )
مرہٹی (پھٹکی)
سندھی (پٹکی)
انگریزی (alumایلم)

پھٹکڑی قیمت کے لحاظ سے نہایت سستی اور فوائد کے اعتبار سے بہت قیمتی چیز ہے، قصبوں اور دیہاتوں میں سب جگہ مِلتی ہے۔



فوائد و استعمال:
۱۔ پھٹکڑی چوٹ کے اندرونی درد کو دُور کرتی ہے۔ پھٹکڑی ایک گرام کو باریک پیس کر ۵۰ گرام گھی میں بھونیں۔ اس کے بعد آگ سے اُتار کر تھوڑی دیر رکھ چھوڑیں۔ جب پھٹکڑی تہ نشین ہو جائے تو اوپر سے گھی نتھار لیں اور اس میں ۵۰ گرام رَوَا بُھون کر ۵۰ گرام چینی شامل کرکے حلوا بنائیں۔ اس حلوہ میں بھونی ہوئی پھٹکڑی پہلے لقمہ میں رکھ کر کھائیں، اوپر سے باقی حلوا کھالیں اور بیرونی طور پر ہلدی اور چونہ مِلا کر لیپ کریں، چوٹ کا درد نیا ہو یا پُرانا چند دن کے استعمال سے دُور ہو جائے گا۔
۲۔ پھٹکڑی سوزاک کے لیے لاجواب دوا ہے۔ پھٹکڑی کو بھون کر اس کے وزن کے برابر گیرو لے کر سفوف بنائیں اور تین گرام یہ دوا دودھ کی لسّی کے ساتھ کھائیں۔ پیشاب کی جلن دُور ہوجائے گی اور پیپ کا آنا بند ہوجائے گا۔
۳۔ پھٹکڑی آنکھوں کے لیے بہت فائدہ رکھتی ہے، پھٹکڑی ۲۵۰ مِلی گرام کو پیس کر عرقِ گلاب ۱۰۰ مِلی لیٹر میں حل کر کے رکھیں۔ دُکھتی آنکھوں میں اسے ٹپکائیں، درد اور سُرخی دُور ہوجائے گی اور آنکھیں صاف ہو جائیں گی۔
۴۔ پھٹکڑی مسوڑھوں کو مضبوط کرتی ہے۔ ۲۰ گرام پھٹکڑی، ۱۰ گرام نمک مِلا کر پیس لیں، مسوڑھوں پر ملا کریں۔ مسوڑھے مضبوط ہوجائیں گے اور خون آنا بند ہو جائے گا۔
۵۔ پھٹکڑی تین گرام پانی ۲ کپ میں حل کر کے اس پانی سے کُلّیاں کریں۔ مسوڑھے سخت اور مضبوط ہوجاتے ہیں۔ اُن سے خُون نِکلنا بند ہوجاتا ہے، مُنھ کے چھالوں میں بھی مفید  ہے۔
٦۔ پھٹکڑی کو پانی میں حل کر کے بال دھونے سے جوئیں مر جاتی ہیں۔

۷۔ اگر ہاتھ پاؤں سے پسینہ نِکلتا ہو تو پھٹکڑی ۳ گرام آدھا کپ پانی میں حل کر کے ہاتھ کی ہتھیلی اور پاؤں کے تلوؤں پر لگانے سے پسینہ نِکلنا بند ہو جاتا ہے۔ بغل سے زیادہ بدبودار پسینہ نِکلنا بھی بند ہو جاتا ہے۔
۸۔نہانے سے پہلے پانی میں اگر پھٹکڑی کو حل کر لیاجائے تو ڈیٹول ملانے کی ضرورت نہیں۔

حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحتPhone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com



Comments