Skip to main content
Green
Chilli سبز مرچ
فلفل احمر(عربی)
(لاطینی)Solanum Capsicum
لنکا مرچ(بنگالی)
گاڑھا مرچ (سندھی)
(انگلش) Green Chilli
سبز مرچ پکی ہوئی مرچ نہیں ہوتی۔جب مرچ ناپختہ حالت میں اتار لی
جائے تو وہ سبز مرچ کہلاتی ہے۔پختہ مرچ کا رنگ عام طور پر سرخ ہوتا ہے۔اس کا مزاج گرم
خشک درجہ ۳ ہے۔ سبز مرچ میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو ہماری بینائی کے
لیے بہترین ٹانک ہے۔ جن خواتین حضرات جن کی نظر کمزور ہو، انھیں ایسی سبزیاں اور پھل
استعمال کرنی چاہیں جن میں وٹامن اے کی مقدار زیادہ ہو۔ اس فہرست میں سبز مرچ بھی آتی
ہے۔ اس میں بی چھ، تاناب، پوٹاشیم، فولاد، کاربوہائیدریٹ اور پروٹین بھی پائی جاتی
ہے۔سبز مرچ میں پائے جانے والے تمام اجزا ہماری صحت کی ضمانت ہیں۔ اس لیے ضروری ہے
کہ ہم اس سبزی میں پائے جانے والے قدرتی اجزا سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اسے اپنے
روزمرہ کے کھانوں میں استعمال کریں۔ سبز مرچ انسانی جسم میں پہنچ کر ہمارا مدافعتی
نظام مضبوط بناتی ہے ۔ یہ ایک دلچسپ بات یہ کہ ہری مرچ کھانے سے آپ کا موڈ خوشگوار
رہتاہے۔ ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہری مرچ کھانے سے ہمارا جسم اینڈورفین ہارمون بڑی رعداد
میں خارج کرتا ہے۔ یہ ہارمون ہمارے دماغ تک جاتا ہے اس کی وجہ سے ہی آپ کا موڈ اچھا
رہتا ہے۔
فوائد:
- سبز مرچ چہرے سے جھریوں کا خاتمہ کرتی ہے۔
- سبز مرچ پھیپھڑوں کے کینسر میں سبز مرچ کا استعمال مفید ہے۔
- سبز مرچ ہماری ہڈیوں کو مظبوط اور توانا بناتی ہے۔
- سبز مرچ اس کے استعمال کرنے والوں میں بڑھتی عمر کے اثرات دیر
سے ظاہر ہوتے ہیں۔
- سبز مرچ کھانے سے قبض کا مرض نہیں ہوتا۔
- سبز مرچ کو کھانسی میں کھانا مفید ہے۔
- یہ سبزی افعال معدہ کو درست رکھتی ہیں۔
- اس کا استعمال ہیضہ ہو جانے کی صورت میں کیا جائے تو افاقہ ہوتا
ہے۔
- سبز مرچ کا استعمال آنکھوں اور بینائی کے لیے فائدہ مند ہے۔
- سبز مرچ ہماری جلد کے لیے بھی مفید ہے۔
- سبز مرچ سردی کے موسم میں ٹھنڈک سے بچاتی ہے۔
- سبز مرچ شراب نوشی سے ہونے والے برے اثرات کا خاتمہ کرتی ہے۔
- سبز مرچ کھانا ہضم کرنے میں ہماری مددگار ہے۔
- سبز مرچ قلب میں تحریک پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے۔
- سبز مرچ ہمارے جسم سے فالتو چربی کم کر دیتی ہے جس سے ہمارے وزن
میں کمی ہوتی ہے۔گویا یہ اسے ہر ڈائٹنگ پلان کا حصہ ہونا چاہیے۔
- سبز مرچ ہمارے جسم میں موجود
ٹشو اسے کھانے سے بہتر طور پر کام کرتے ہیں۔
حکیم
امانت علی فاضل الطب و الجراحت Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Comments
Post a Comment