Carrot گاجر

Carrot گاجر
جزر(فارسی)
 (لاطینی)Duacus Carota
زردک و گذرو (سنسکرت)
گرنجن (سندھی)
(انگلش) Carrot

گاجر ایک مخروطی کی شکل کی ایک جڑ ہےجو باکثرت کھائ جاتی ہے۔ اس کا مزہ شیریں اور درجہ دوم  ترگرم ہے۔ دنیا کے تمام ممالک میں بہت پسندیدہ سبزی ہے۔ گاجر میں وافر مقدار میں سوڈیم ، سلفر، کلورین، اور آیوڈین پائی جاتی ہے۔ گاجر کو چھیلنے سے اس کے معدنی اجزاء کے ضِائع ہونے کا اندیشہ ہوتا ہےاس لیے گاجر کو بغیر چھیلے استعمال کرنا چاہیے۔گاجر کے سبز 
پتوں میں بھی پروٹین ، معدنیات اور وٹامن وافر مقدار میں پائےجاتے ہیں۔

فوائد:
گاجر مفرح اور مقوی اعضاء رئیسہ ہے۔
گاجرکھانسی، دمہ ،  سوزش بول سنگ گردہ و مثانہ کے لیے مفید ہے۔
گاجراعصاب اور ہڈیوں کوطاقت دیتی ہے۔
گاجرآنکھوں کے لیے بہت مفیدہے۔
گاجرخون پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے۔
گاجرنظام انحضام کے لیے مفید ہے۔
گاجرمدافعتی بوسٹرکے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
گاجر پیٹ کے کیڑوں کے لیے مفید ہے۔

حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت    Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com

Comments