Almond بادام

Almond بادام
 دو قسم کے ہوتےہیں۔بادام
1۔ بادام تلخ
لوزالمر (عربی)
بادام تلخ (فارسی)
کوڑابادام (سندھی)
ٹیتوکاٹھ بادام (بنگالی)
 ایمکڈلا ایمارا(ہندی)
(انگلش) Almond Bitter
2۔ بادام شیریں
لوزالحلول (عربی)
بادام (فارسی)
بادام شیریں (فارسی)
بادام میٹھا(ہندی)
کاٹھ بادام (بنگالی)
(انگلش) Almond Bitter
بادام کی رنگت سفید اور ذائقہ شیریں یا تلخ ہوتا ہے۔
بادام میں بڑے پیمانے پر چکنائی موجود ہوتی ہے تاہم یہ ناسیر شدہ چکنائی ہوتی ہے جو کہ دل کے لیے نہایت مفید ہوتی ہے کیوں کہ اس کی وجہ سے جسم میں ہائی ڈینسٹی لیپو پروٹین یعنی ایچ ڈی ایل کولیسٹرول (اچھے کولیسٹرول) کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے اور انسان دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ اس کے علاوہ بادام میں فائبر اور پروٹین بھی موجود ہوتا ہے۔ بادام کے استعمال سے جسم میں وٹامن ای، سیلینیم، زنک، کیلشیم، مگنیشیم اور وٹامن بی کی کمی پوری ہو جاتی ہے۔
بادام کے استعمال کے حوالے سے کوئی خاص حد متعین نہیں البتہ کسی بھی چیز کی زیادتی فائدے کے بجائے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ اس سلسلے میں ہونے والی بعض تحققیات کے مطابق یومیہ 20 سے 25 گرام بادام استعمال کرنا بہتر ہے جبکہ بچوں میں یہ مقدار مزید کم ہونی چاہیے۔

فوائد:
بادام وزن کم کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔
بادام دل کے امراض کا خطرہ کم کرتے ہیں۔
بادام ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔
بادام کھانے سے یادداشت بہتر ہوتی ہے۔
بادام اعصابی نظام مضبوط کرتے ہیں۔
اگر باقاعدگی سے خشک میووں بشمول بادام کا استعمال کیا جائے تو اس سے کم عمری میں موت کا خطرہ تقریباً 23 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت    Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com




Comments