کھیرا(Cucumber)

کھیرا(Cucumber):۔

قثاء(عربی)
خیاردباردنگ(فارسی)
سنسا(بنگالی)
تانسل(گجراتی)
ترپس( سنسکرت)
Cucumis Sativus(حیاتیاتی )

کھیرا ایک مفید سبزی ہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں۔ جن کا رنگ عموماً سبز ہوتا ہے۔ ا یہ مغربی ایشیاء میں بھی تین ہزار سال سے زیادہ عرصہ سے کاشت کیا جارہا ہے۔ فرانس تک یہ نویں صدی اور برطانیہ تک چودھویں صدی عیسوی تک پہنچا۔کھیرا پھلوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور یہ گرم علاقوں میں کاشت کی جانے والی دنیا کی چوتھی بڑی سبزی ہے۔ افادیت کے لحاظ سے کھیرا لاتعداد فوائد کاحامل ہے۔ یہ جسم کو تروتازہ کرنے والی سبزی ہے۔ کھیرا غذائیت سے بھر پور اور قدرتی طور پروٹامنز اور معدنیات(Vitamin and Mineral) کا ایک مجموعہ ہے۔ اس میں موجود غذائی اجزاء جسم کے کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں اور جسم کو مختلف بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

کھیرا جلد کی حفاظت کیلئے بہترین ہے جو چہرے کی جھریاں ختم کرنے اور دھوپ اور لو سے جھلسی (Blistered) ہوئی جلد کیلئے مفید ہے۔کھیرے میں 96فیصد پانی پایا جاتا ہے جو نہ صرف پیاس بجھاتا ہے بلکہ جسم کی حدت کو بھی کم کرتا ہے۔کھیرے میں پوٹاشیم ، میگنیشیم اور فائبر بھی کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مفید ثابت ہوتے ہیں جبکہ کھیرے میں موجود بعض اجزاء کینسر سے بچاؤ میں بھی مدد دیتے ہیں اسی طرح یہ سانس کی بدبو پیدا کرنے والے بیکٹریا کو بھی ختم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کھیرے کے جوس کے استعمال سے السر کا بھی علاج کیا جاسکتا ہے۔کھیرے میں موجودسلیکون اور سلفر بالوں کو صحت مند بناتے ہیں۔ یہ آنکھوں کے سیاہ حلقوں کو کم کرتا ہے۔ کھیرے کے چھلکے سورج کی روشنی سے ہونے والی جلد کی جلن کو کم کرنے کے لئے ایک موثر چیز ہے۔ کھیرے میں کلوریز وبہت کم ہوتی ہیں اس لیے وزن میں کمی کیلئے بہت مفید ہے۔ کھیرے کے اندر موجود مرکبات جسم میں کولیسٹرول(Cholesterol) کی سطح کو کم کرتے ہیں اور بلڈ پریشر کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں .سٹرولس ایڈز کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے .پوٹاشیم کی وافر مقدار موجود ہے، میگنیشیم اور غذائی ریشہ بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے . اس کے علاوہ کھیرے میں وٹامن اے، بی ون، بی سکس، وٹامن سی، وٹامن ڈی، فولیٹ، کیلشیئم، میگنیشئم اور پوٹاشیئم شامل ہیں۔ یہ غذائی اجزاء بہتر صحت سے منسلک ہیں۔ گٹھیا کے درد میں کمی، بہتر توانائی کی سطح، بہتر نظر اور مضبوط مدافعاتی نظام سے منسوب کیا گیا ہے۔


حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com

Comments