کدو(Bottle Gourd):۔

کدو(Bottle Gourd):۔


سبز ی مائل سبزی ہے۔ اس کو زیادہ تر گوشت یا دال ڈال کر پکایا جاتا ہے۔ اسکا ذائقہ بہت لذیذ ہوتا ہے۔
کدو ایک مسکن‘ سرد مزاج‘ دافع صفرا اور پیشاب آور غذائی اور دوائی اثرات رکھنے والی سبزی ہے۔ لہٰذا اس کی افادیت کے پیش نظر اسے معدے کے امراض کیلئے خاص طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔کدو کا جوس پینے سے نہ صرف پیشاب کی جلن ختم ہوجاتی ہے بلکہ یہ آنتوں سے اور معدے سے تیزابیت اور انفیکشن بھی ختم کرتا ہے۔ کدو کاٹ کر پاؤں کے تلوؤں کی مالش کرنا نیند کی کمی اور سر چکرانے میں مفید ہے ۔ 

کدو کا جوس تلوں کے تیل میں ملا کر روزانہ رات کو سر پر مالش کرکے لگایا جائے تو گہری نیند آتی ہے۔ کدو کا ایک پاؤ کا سالن اور چپاتیوں کے ساتھ کھا لینے سے بدن کو ایک وقت کی ضروری غذا حاصل ہوجاتی ہے۔ گرم مزاج لوگوں‘ جوانوں اور گرمی‘ خشکی اور قبض کے مریضوں کیلئے یہ غذا بھی ہے اور دوا بھی۔ کان کے درد میں کدو کا پانی پینا بہت مفید ہے۔کدو کے گودے کالیپ کرنے سے بچھو کے زہر کا اثر زائل ہو جاتاہے۔کدو کا پانی پھنسیوں پر لگانے سے پھنسیاں ختم ہو جاتی ہیں۔کدو کا چھلکا بواسیر کے مریضوں کے لیے مفید ہے بلکہ خونی پیچش کے لیے بھی لاجواب ہے۔


حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com

Comments