ٹینڈے(Apple Gourd)

ٹینڈے(Apple Gourd):۔
ٹینڈے(پنجابی)
یہو(سندھی)
ڈھینڈے(اردو)
کنٹولا(گجراتی)
ڈنڈش(سنسکرت)
Apple Gourd(انگلش)
Praecitrullus Fistulosus(حیاتیاتی)

یہ ایک گول چپٹا بیل کا پھل ہے۔ اس کا مزاج سرد ہے۔یہ کدو سے مشابہ مگر چھوٹا ر چمکدار سبز زردی مائل رنگ کی حامل ترکاری ہے جس کے اوپر سفید باریک باریک روئیں ہوتی ہیں۔ موسم گرما میں صفراوی اور دموی مزاج کے حامل افراد کیلئے بہت مفید ہے۔ اس کا سالن بخار کو ختم کرتا ہے۔ یہ سبزی بدن کی گرمی کو دور کردیتی ہے۔ یہ سبزی دماغ کوقوت دیتی ہے۔ بلڈپریشر کو کم کرتی ہے‘ ٹینڈے جسم کو موٹا تازہ کرتے ہیں۔ٹینڈے کھانے سے جسم کی جلن دور ہوجاتی ہے۔یہ ہاتھ پاؤں کی گرمی اور پیشاب کی جلن دور کرتا ہے۔

گرمی کے بخار میں ٹینڈہ بہت مفید ہے۔یہ قدرے دیر سے ہضم ہوتا ہے ا سلیے اس میں کالی مرچ زیرہ اور ہاضم اشیاء ملانی چاہیءں۔دماغ کو فرحت و طاقت دیتا ہے۔اس کے اوصاف کدو سے ملتے جلتے ہیں۔خون کی گرمی کو کم کرتا ہے۔پروٹین کلوفارم اور وٹامن سی اس کے خاص اجزاء ہیں اور اس کا مزاج سرد تر ہے۔چنے کی دال اور گوشت کے ساتھ پکا کر کھانا بھی مفید ہے۔ ٹینڈہ جسمانی کمزوری اورلاغری کو دور کر کے جسم کو موٹا تازہ کرتا ہے۔حرارت کو اعتدال پر لاتا ہے اور بخار کو ختم کرتا ہے۔ٹنڈے ہمیشہ تازے اورنرم پکانے چائیں۔بلڈپریشر کو کم کرتا ہے۔یہ نیند لانے کے ساتھ ساتھ کدو کی طرح دماغی خشکی دور کرتا ہے۔دماغ کو طاقت و فرحت دیتا ہے۔ ٹینڈہ بلغم پیدا کرتا ہے ا سلیے اسے پکاتے وقت زیرہ سفید اور کالی مرچ ضرور ملا لیں۔برسات میں ٹنڈے کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com

Comments

  1. سندھی زبان میں ٹینڈے کو "میھا" کھتے ھین

    ReplyDelete

Post a Comment