جریان(Spermatorrhoea)

جریان(Spermatorrhoea)

جریان کا مطلب کسی چیز کا جاری ہونا ہے۔ لیکن اصطلاح طب میں مباشرت کے علاوہ بغیرارادہ منی کے جاری ہونے کا نام جریان ہے۔ اس مرض میں تھوڑی سی شہوت یاپیشاب کرتے وقت یا پاخانہ کرتے وقت (قبض کی صورت میں)بغیر ارادہ منی خارج ہوجاتی ہے۔جب یہ مرض قبض یا خراش نائزہ سے ہو تو پیشاب یا پاخانہ کرتے وقت منی کا اخراج ہوتاہے۔اس مرض میں عموماً قبض ہوتا ہے البتہ کچھ لوگوں کو مثانہ کی قوت جاذبہ کی کمزوری کی وجہ سے بھی جریان منی کا مرض لاحق ہو جاتا ہے۔

بعض حالتوں میں پیپ(Pus)، کیلشیم اگزیلیٹ یاردی موادجوکہ گردہ مثانہ یاذیابیطس (Diabetes) کے امراض کی وجہ سے خارج ہوتے ہیں نادان اور اناڑی معالج ایسے مریضوں کا علاج جریان منی کا ہی کرتے رہتے ہیں جو کسی طور پر بھی درست نہیں۔ہر مریض کا مزاج، عمر، خوراک اور مرض کے اسباب مختلف ہوتے ہیں لہذا تشخیصی مہارتوں کو اورمعائنہ کے بنیادی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان امراض کا علاج کیا جائے۔
مریض کو چاہیئے کہ وہ پہلے اپنا معائنہ کروائے یا پھر اپنے معالج کو اپنی حقیقت واضح طور پر بتائے اور کسی بھی غلط بیانی سے اجتناب کرے کیونکہ جریان منی سے پیدا ہونے والی خرابیاں اور کمزوریاں ایسی ہیں جن سے سرعت انزال اور ضعف باہ جیسی خوفناک امراض سے جان چھڑانا مشکل ہو جاتا ہے۔
انسان کی صحت اور تندرستی کا منبع درست منی ہی ہے اسکی مثال اس بیج سے دی جا سکتی ہے جس کو زمین میں بویا جاتا ہے وہ شخص بھلا اس بیج کے اگنے کی کیا امید کر سکتا ہے جس میں قوت رؤیدگی(Germination) نہ ہو۔ بس یہی مثال حرف با حرف منی(Semen) پر صادق آتی ہے اور کتنے ظلم اور اندھیرے سے کام لیا جاتا ہے جس عورت کے اولاد ہونے میں تھوڑی سی بھی تاخیر ہوئی اس پر بانجھ ہونے کا الزام لگا کر دوسری شادی کرنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں یہ بات بھی دھیان سے نوٹ کرلیں کہ منی کی خرابی کے باعث بھی اولاد نہیں ہوتی۔ تندرست منی کی وجہ سے مباشرت میں لذت ملتی ہے اور اسکی بدولت سے ہی مرد کی مردانگی ہے ورنہ آدمی کو ذہنی ، جسمانی ، جنسی اور روحانی سکون نہیں ملتا۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور آنکھوں کے آگے اندھیرا دکھائی دیتاہے کمر درد سستی کاہلی مزاج میں چڑا چڑاپن اور آخر کار نامردی کی سطح تک نوبت پہنچ جاتی ہیں۔یہ سب کچھ کامیاب علاج سے درست ہو سکتا ہے۔ سب سے پہلے تو اگر جریان منی کے موذی مرض میں مبتلا ہیں تو قابض اور ثقیل غذاؤں سے اجتناب کریں رات کو کم ازکم چھ یاسات گھنٹے پرسکون آرام کیا کریں۔پانچ وقت کی نماز کا اہتمام کریں اس کے بعد اپنے کسی قریبی مستند طبیب سے رجوع کریں یا ڈائریکٹ ہمارے ادارے سے رجوع کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ عطا ء فرمائے آمین۔

حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com

Comments

Post a Comment