گنٹھیا(Rheumatism)

گنٹھیا(Rheumatism)


اس مرض میں جوڑوں یا عضلات کے اندربہت دردہوتاہے۔جوڑوں کے اندر اکڑاؤ اور اردگرد ورم ہوتاہے۔ چلنے پھرنے سے تکلیف ہوتی ہے۔اکثر سردی میں درد بڑ ھ جاتاہے۔سرد اور مرطوب موسم میں یہ مرض شدت اختیار کر جاتاہے۔یہ سوزش پیدا کرنے والی بیماری ہے جو درد‘ سوجن‘ اکڑاؤ اور جوڑوں کی کارکردگی متاثر کرنے کا سبب بنتی ہے۔ اس کی کئی خاص علامات ہیں جو کہ اسے دوسری اقسام کے آرتھرائٹس( جوڑوں کے درد) سے ممتاز کرتی ہیں۔
یہ ایک تکلیف دہ بیماری ہے جس سے کئی جوڑ متاثر ہوتے ہیں۔ جوڑوں کے درد کی ایک وجہ چپنی ہڈی کا کم یا ختم ہو جانا ہے جس کے سبب ہڈی سے ہڈی ٹکراتی ہے اور درد ہوتا ہے۔اس کو عام زبان میں ’’گود ا ختم ہو جانا یا ہڈیوں کے درمیان خلا کم ہوجانا کہتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی عمر کی سب سے بڑی پریشانی جوڑوں کے درد کی صورت میں سامنے آتی ہے تاہم ایک جدید تحقیق کے مطابق جوڑوں کا درد ہر نسل اور جنس کے لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے۔یہ بیماری درمیانی عمر کے لوگوں سے شروع ہوتی ہے لیکن بڑی عمر کے متاثرین کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بچوں اور نوجوانوں میں بھی پائی جاتی ہے۔

یہ بیماری ہڈیوں کو بہت نقصان پہچاتی ہے یہاں تک کہ ہڈیوں کو کھوکھلاکر دیتی ہے۔ ارد گرد کے پٹھے اور عضلات جو جوڑ کو سہارا دیتے ہیں کمزور ہو جاتے ہیں اور عام طور پر کام کرنے کے قابل نہیں رہتے۔ اس کے نتیجے میں شدید درد ہوتا ہے اور جوڑ متاثر ہوتے ہیں۔اس بیماری سے متاثر کچھ لوگوں میں جوڑوں کی خرابی کے علاوہ دوسری علامات بھی پائی جاتی ہیں۔ بہت سے گنٹھیا کے مریض خون کی کمی کا شکار ہوتے ہیں یا ان میں خون کے سرخ خلیے بننے کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ بعض مریض اس مرض کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہوجاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ساری عمر ہی دوائیں کھانا پڑیں گی حالانکہ ایسا نہیں ہے۔اس کاعلاج ممکن ہے لیکن ایک عرصہ تک مسلسل دواء، پرہیز اور صبر کی ضرورت ہے۔

حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com

Comments

Post a Comment