ماسخورہ(Pyorrhoea)
ماسخورہ مسوڑھوں کی بیماری ہے۔اس مرض میں مریض کے مسوڑھے متورم ہوجاتے ہیں اور ان سے بدبودار پیپ(Pus) نکلتی ہے۔یہ بیماری دانتوں کی جڑوں کے ارد گرموجود جلد کو متاثر کرتی ہے۔اس بیماری میں دانت ڈھیلے ہو جاتے ہیں اور مسوڑھے سکڑ جاتے ہیں۔ یہ بیماری نوجوانوں میں دانت ضائع ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
مرض کی ابتدا میں مسوڑھے اس قدر پھولے ہوئے ہوتے ہیں ان سے جریان ہوتاہے۔ مسوڑھے بوسیدہ ہونے شروع ہوجاتے ہیں اورانسے خون اور پیپ نکلنے لگتی ہے۔ زبان میلی ہوجاتی ہے اور سانس سے بدبو آنے لگتی ہے۔مسوڑھوں کے سکڑنے کی وجہ سے دانتوں کی جڑیں ننگی ہوجاتی ہیں۔مرض کی شدت میں دانت ہلنے لگتے ہیں اورآخرکار بوسیدہ ہوکر گرجاتے ہیں۔بعض اوقات یہ مرض چند دانتوں تک محدود رہتاہے اور بعض اوقات تمام دانت اس مرض میں متاثرہوجاتے ہیں۔اس مرض کی وجوہات میں دانتوں کی صفائی کا خیال نہ رکھنا، کھاناکھانے کے بعد کلی نہ کرنا، دانتوں پر میل جمنا اورجوڑوں کادرد ہونا شامل ہے۔اس کے علاوہ نقرس یا گنٹھیا کے مریض اس مرض میں زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com
Comments
Post a Comment