آلوبخارا(Prune)

آلوبخارا(Prune):۔

اجاص (عربی)
آلوے بخارا(فارسی)
پرُون(انگلش)

یہ ایک مشہور درخت کا پھل ہے جو زیادہ تر کشمیر کے علاقے میں پایا جاتا ہے۔اس کا رنگ سرخ سیاہی مائل اور زرد رنگ کا بھی ہوتاہے۔دراصل یہ دو طرح کا ہوتا ہے ایک پہاڑی دوسرا بستانی ۔یہ بہت مفید پھل ہوتا ہے جو پیاس کو تسکین دیتا ہے۔خون کے جوش کو کم کرتا ہے۔اسکے باوجود کہ یہ ترش ہو تا ہے لیکن کھانسی کو مضر نہیں۔یہ مفرح اور لذیذ ہوتا ہے۔رات کو سوتے وقت سات دانے کھانے سے اجابت با فراغت ہوجاتی ہے۔حکماء کے نزدیک اس کا مزاج درجہ اوّل میں سرد دوم میں ترہوتاہے۔
حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com

Comments