(Olive)زیتون
زیتون ایک درخت ہے جس کا پھل زیتون کہلاتا ہے۔ یہ ایک چھوٹے درخت کے خاندان سے تعلق رکھنے والا نوع ہے، جو بحیرہ روم کے مضافاتی علاقوںجن میںیورپ کے جنوب مشرقی، مغربی افریقا اور شمالی افریقہ کے ساحلی علاقے شامل ہیں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ایران اور بحیرہ قزوین کے جنوبی علاقوں میں بھی پایا گیا ہے۔ اب زیتون کے درخت امریکہ ،آسٹریلیا اورجنوبی افریقہ میں بھی پایا جاتا ہے۔ یہ پہاڑوں پر پھلتا پھولتاہے اوراس کے پتے پور ے سا ل موجود رہتے ہیں جو اسے تروتازہ اور پھل دار رکھتے ہیں۔یہ درخت طویل عمر پاتاہے زیتون کا پھل عام طورپر ۶۷فیصد پانی،۲۳ فیصد تیل اورپانچ فیصد پروٹین اور ایک فیصد معدنی نمکیات پر مشتمل ہوتاہے۔ زیتون کے پھل سے جو تیل حاصل کیا جاتا ہے اسے روغنِ زیتون کہا جاتا ہے۔ یہ واحد تیل ہے جو نفوذ کر کے مالش کے ذریعے جسم میں جذب ہوجاتا ہے۔اس میں قوت نافذ ہ بدرجہ اتم موجود ہے اس لئے اسے دوسرے روغنیات پر فوقیت حاحل ہے۔
زیتون کے فوائد :۔
٭ روغنِ زیتون سب سے زیادہ پیٹ کے امراض کے لئے مفید اور شافی ہوتا ہے۔معدے کے افعال کو درست کرکے روغنِ زیتون بھوک کو بڑھاتا ہے اور آنتوں میں پڑے ہوئے سدے بھی کھول دیتا ہے۔٭ یہ بدن کو گرم کرتا ہے،پتھری کو توڑ کر نکالتا ہے اور قبض کشا بھی ہے۔٭ زیتون کا تیل اگر تھوڑی مقدار میں دودھ کے ساتھ ملا کر پیئیں تو اس سے بتدریج السر سے مکمل طور پر نجات مل جاتی ہے۔٭ تپِ دق کے مرض بہت مفیدہے۔٭ یہ دمہ، نزلہ زکام اور کھانسی میں بہت مفیدہے۔٭ زیتون کا تیل پسینہ خارج کرکے جسمانی اعضاءکو قوت اور توانائی بخشتا ہے۔٭ زیتون کے تیل کو جلد کی متعدد بیماریوں کے علاج میں اکسیر ہے۔٭ آنکھوں کی کئی بیماریوں اور سرخی و سوزش ختم کرنے کے لئے سلائی سے زیتون کا تیل آنکھ میں لگائیں تو افاقہ ہوتا ہے۔٭ بالوں کو گرنے سے بچانے کے لئے سفید ہونے سے روکتا ہے۔٭ زیتون کا تیل جوڑوں کا درد اور درد عرق النساءمیں بھی بہت مفیدہے۔٭ بچھو ،شہد کی مکھی یا بِھڑ وغیرہ کے کاٹے پر روغنِ زیتون ملنے سے جلد ہی زہر کا اثر زائل ہوجاتا ہے اور درد سے نجات مل جاتی ہے۔٭ زیتون کے تیل میں خرگوش کو گوشت پکا کر کھانے سے عورتوں میں بانجھ بہت مفیدہے۔٭ زیتون کا تیل ذیابیطس اور امراضِ قلب میں بھی بہت مفیدہے۔
حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com
Comments
Post a Comment