(سوزاک)Gonorrhoea

سوزاک(Gonorrhoea)

طبی نام:قرحہ مجری القضیب
ڈاکٹری نام:گنوریا(Gonorrhoea)
ویدک نام:موترکرچھ
مشہور نام:سوزاک

یہ بہت تکلیف دہ مرض ہے جس میں مریض کوپیشاب کرتے وقت قضیب(Penis)میں بہت درد ہوتا ہے اور پیشاب بھی تھوڑاتھوڑا آتا ہے اس کے علاوہ قوت باہ(Sexual Power)بھی متاثر ہوتی ہے۔عام جسمانی طاقت بھی ساتھ چھوڑ دیتی ہے۔سوزاک سے احلیل میں سوزش پیدا ہو جاتی ہے اور زخم کی صورت بن جاتی ہے۔جس کی وجہ سے اعضائے تناسل کی طرف خون کادوران بڑھ جاتا ہے۔جس سے حشفہ(Glanspenis) پر باربار کے دغدغہ(Itching)ہونے اور خون کے اس طرف میلان کی وجہ سے اعضاء محافظ منی (Prostate Gland)دیر تک حفاظت نہیں کر سکتے لہذا منی قوت دافعہ(Immunity) کے عمل میں آکر خارج ہو جاتی ہے۔اگر سوزاک کا مرض شفاء یافتہ بھی ہوجائے تب بھی مریض کی جریان منی کا سلسلہ نہیں رکتا کیونکہ مریض کی قوت ماسکہ(Power Of Retention) کمزورہوچکی ہوتی ہے۔سرعت انزال(Premature Ejaculation) اور جریان منی(Spermatorrhoea) جیسے امراض بھی عود آتے ہیں۔دراصل یہ ایک متعدی (Transitive)مرض ہے جوگونوکاکل بیکٹریا (Gonococcal)سے پیدا ہوتی ہے۔پیشاب کی نالی(Urethra) میں زخم ہوجاتا ہے۔خون اور پیپ آنا شروع ہو جاتاہے۔ابتدا ء میں نائزہ(Urine Duct) کے سرے پر خراش ہوتی ہے پھردرد ہونا شروع ہوجاتا ہے اور پیشاب چیر کر درد سے آتا ہے۔اس مرض کے عمومًا چار درجے ہوتے ہیں
پہلا درجہ: اس کا دورانیہ آٹھ پہر سے دو دن تک رہتاہے ۔صرف نائزہ کے سرے پرخراش اورکچی کی طرح پانی خارج ہوتاہے۔
دوسرا درجہ:اس میں سرخی، ورم (Swelling)اورپیشاب کے دوران خون آتا ہے اور خراش کے ساتھ خون آتاہے۔
تیسرا درجہ:اس درجہ میں پیشاب کرتے وقت تکلیف کم ہوتی ہے اور پیپ(Pus) نکلتی ہے۔
چوتھا درجہ:قرحہ(Chronic Wound)اس میں زخم پرانا ہوجاتاہے اورپیپ خارج ہوتی ہے۔سابقہ تکالیف کم ہوجاتی ہیں۔جب مرض اس درجہ پر پہنچ جائے تو عمر بھر ساتھ نہیں چھوڑتا جب تک مکمل علاج نہ کرایا جائے

اسباب مرض:

عمومًا یہ مرض فاحشہ عورت(بازاری عورت)سے جماع(Intercourse)کرنے سے ہوتاہے۔حائضہ(Menstruating)، لیکوریا والی عورت کے ساتھ جماع کرنے سے یہ مرض لاحق ہو جاتاہے۔نیزکثرت سے شراب خوری(Alcoholism)، گرم مصالحہ یا گرم اشیاء کے کثرت استعمال سے ہو جاتی ہے۔منی خارج ہوتے وقت بعض نادان اسے روکنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے مثانہ (Urinary Bladder)کی نالی میں زخم ہو جاتا ہے۔

احتیاط:

جن مریضوں کو مرض سوزاک ہو وہ اپنی بیوی سے مباشرت میں اس وقت تک پرہیز کریں جب تک وہ اپنا مکمل علاج نہ کروالیں۔ورنہ ان کی زندگی بھی اجیرن ہو جائے گی بقول شاعر
ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے۔
چونکہ یہ مرض متعدی ہے اس لیے پرہیز لازمی ہے

نوٹ:

اگر اس مرض کا بروقت علاج نہ کروایاجائے تواس مرض کا زہر خون میں سرایت کر جاتا ہے جس کی وجہ سے جسم پر پھوڑے پھنسیاں اور زخم بن جاتے ہیں۔سوزاکی مادہ مردہو یاعورت اس کو بانجھ بنا سکتا ہے۔
ہمارا ادارہ اس مرض کا کامیاب علاج کرتا ہے چاہے وہ جس درجے میں ہو۔

حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com


Comments

  1. سر ہمارے عضو تناسل سے زرد رنگ کی پیپ اراہی ہے اس کا علاج کیا ہے

    ReplyDelete
  2. اسلام علیکم جناب میرا نام محمد ابراہیم ھے مجھے بھی کچھ پرابلم ھے اور میں علاج کروانا چاہتا ھوں

    ReplyDelete

Post a Comment