بینگن(Eggplant)

بینگن(Eggplant):۔

بادنجان(عربی)
وتاؤں، وطاؤں(ملتانی)
وانگن(سندھی)
بانگے(مرہٹی)
Eggplant(English)
Solanum Melongena (حیاتیاتی ) 
بینگن ایک سبزی ہے۔ جن کا رنگ بنفشی اور بعض کا سفید ہوتا ہے۔اس کی دو قسمیں ہوتی ہیں۔ یعنی گول اور لمبی۔ بڑے بینگنوں کی نسبت چھوٹے بینگن لذیذ اور اچھے ہوا کرتے ہیں۔ بینگن میں فاسفورس، فولاد، وٹامن اے، بی اور سی ہوتے ہیں۔ اس کا مزاج گرم خشک ہوتا ہے۔ خوراکی ریشہ، حیاتین بی1،بی 6، پوٹاشیم، میگنیشیم اور فولک ایسڈ کے علاوہ یہ سبزی ایسے مقوی عناصر سے بھرپور ہے جو کہ بلند فشارِ خون اور تناؤ میں کمی اور ذیابیطس کے مرض کو قابو میں کرنے میں مددگار ہیں۔بینگن کے اندر اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ کیفک ایسڈ ، کلوروجینک ایسڈ اور نیسونین پر مشتمل ہوتا ہے جو طاقت ور اینٹی آکسیڈنٹ شمار کیے جاتے ہیں۔

ٍٍٍََُِِِْْؐ یہ انسانی معدے کو طاقت دیتاہے اور بھوک میں بھی اضافہ کرتا ہے جسے گیس اور تیزابیت کے مریض بطور قبض کشا دوا کے استعمال کرسکتے ہیں۔انسانی جلد کیلئے انتہائی مفیدہے ۔بینگن میں ایسے قدرتی اجزاء بھی کثرت سے پائے جاتے ہیں جو کینسر جیسے موذی امراض سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اس میں موجود پوٹاشیم دل کو تقویت بخشتا ہے اور حافظہ کی کمزوری کو دور کرتاہے ۔یہ بیماریوں کے خلاف قوتِ مدافعت(Immunity) میں بھی اضافہ کرتا ہے۔یہ خون پیدا کرنے میں مدددیتا ہے۔
تلی کے بڑھ جانے پربینگن کھانے سے آرام ملتا ہے۔جن افراد نیند نہ آنے یا کم خوابی کی شکایت ہو ان کے لیے بھی بینگن میں اللہ نے شفا رکھی ہے۔ کہتے ہیں رات کو بینگن پکا کر کے اس میں شہد ملا کر کھانے سے ایک میٹھی اور پْر سکون نیند ملتی ہے۔بینگن پیشاب آور ہے اور خون کو خراب کرتا ہے۔ بینگن کا زیادہ استعمال مضر صحت ہے، مگر بلغمی مزاج والوں کے لیے ایسا نہیں۔ جن لوگوں کو جسم میں خشکی ہو، نیند کم آتی ہو اور بواسیر کی شکایت ہو انھیں بینگن ہرگز نہیں کھانا چاہیے۔ بینگن کا استعمال ہر قسم کے بخاروں میں منع ہے۔ اس کے علاوہ حاملہ خواتین کو بھی پرہیز کرنا چاہیے۔
حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com

Comments