ذیا بیطس(Diabetes)
اس مرض میں مریض کے پیشاب کے اندر شکر کی مقداربہت زیادہ خارج ہوتی ہے۔ پیشاب بہت زیادہ آکرمریض کمزوراور نڈھال ہو جاتا ہے۔ مریض کو پیاس اور بھوک باربار لگتی ہے۔ جن عورتوں کو یہ مرض لاحق ہوتا ہے ان کو حیض آنا بند ہوجاتاہے۔ بدن پر پھوڑے نکلنا شروع ہوجاتے ہیں اور اس کے پیشاب پر کیڑے مکوڑے جمع ہوجاتے ہیں۔ مریض کے پیشاب کی بو مثل گھاس کی بوکی طرح ہو جاتی ہے۔ پیشاب میں شوگر کی مقدار فی ہزار میں ایک پاؤ حصہ کی بجائے دو یا تین فیصد رہ جاتی ہے۔ اوروزن پیشاب1.25سے1.70 ہو جاتاہے۔ مرض زیادہ پرانا ہونے سے ورم گردہ کی تکلیف بن جاتی ہے جس سے پیشاب میں البومن(Albumin) کا اخراج ہونے لگتاہے اور مرض کی شدت میں غشی طاری ہو جاتی ہے جس کو ذیا بیطسی قوما(Diabetic Coma) کہتے ہیں۔ ذیا بیطس صرف ایک بیماری ہی نہیں بلکہ بیماریوں کا مجموعہ ہے جوکہ انسولین کی خرابی کی وجہ سے شروع ہوتی ہے۔ اس کی دو اقسام ہیں۔ذیا بیطس کی پہلی قسم میں جسم سے انسولین بالکل ختم ہو جا تی ہے۔ جبکہ ذیا بیطس کی دوسری قسم میں انسولین درست طریقے سے کام نہیں کرتی۔ ذیابیطس کی شروع میں کوئی علامت نہیں ہوتی۔ جیسے جیسے بیماری بڑھتی ہے ، مریض کو بہت زیادہ بھوک، پیاس اور پیشاب کی زیادتی شروع ہو جاتی ہے۔ اگر یہ بیماری بڑھتی جائے اور مناسب علاج شروع نہ کیا جائے تو اس کی مختلف پیچیدگیاں لاحق ہوجاتی ہیں۔ ذیابیطس کی آخری سطح کی پیچیدگیوں میں اندھاپن، گردوں کا ناکارہ ہوجانا، پیروں میں بے حسی پیدا ہوجانا، پیروں میں نہ بھرنے والے زخم ہو جانا اور دل کے دورے اور فالج وغیرہ شامل ہیں۔
پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہے اور ان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق شوگرکی علامت دو ٹائپ کی ہوتی ہے ، ایک ٹائپ ون جوموروثی ہوتی ہے اور یہ صرف 5 فیصد لوگوں میں ہوتی ہے۔ دوسری ٹائپ ٹوجس کی زد میں 95 فیصد لوگ مبتلاہوسکتے ہیں۔ شوگرایسا مرض ہے کہ جس کی علامات عموماّانسان کومحسوس نہیں ہوتیں۔ اس کے لئے ہر6 ماہ میں ٹیسٹ کراناچا ہیے۔ شوگرایک خاموش قاتل ہے اوراسی مرض سے دوسری دیگر بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔ شوگرکے مریض کا سب سے بڑاپروبلم وزن کا بڑھ جانا ہے۔ اس مرض کو صرف ادویات یا انسولین لگانے سے ہی کنٹرول نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس کیلئے احتیاط بہت ضروری ہے۔
* کیفین والے مشروبات چائے، کافی، کولڈ ڈرنک اور انرجی ڈرنک وغیرہ کا استعمال کم سے کم کریں۔
حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com
Comments
Post a Comment