ہیضہ(Cholera)

ہیضہ(Cholera)


ہیضہ چھوٹی آنت کی ایک مرض ہے۔ ہیضہ کی وجہ وائبرو کولرا(Vibrio Cholerae) نامی جراثیم ہے۔ یہ عام طور پر پاخانے میں پایا جاتاہے۔ یہ اکثر اْن مقامات پر ہوتا ہے جہاں پاخانے کا راستہ غیر محفوظ، خراب حالات یا پینے کے صاف پانی کی کمی یا بچے کو دودھ نہ پلانے کی صورتحال میں ہوتا ہے۔ ماں کا دودھ کم پینے والے بچے اکثر ہیضہ کی لپیٹ میں آ جاتے ہیں۔
اس مرض کی علامات چند گھنٹوں یا چند دنوں ظاہر ہو جاتی ہیں۔بعض اوقات دو ہفتوں تک متاثرہ شخص میں مرض کی کوئی علا مت نہیں ہوتی،مگر ایسا شخص اپنے پاخانے میں ہیضہ کے جراثیم خارج کرتا رہتا ہے،جس سے اس مرض کے پھیلنے خدشہ ہوتا ہے۔ یہ جراثیم انتڑیوں میں زہریلا مادہ ٹوکسن (Toksin) خارج کرتا ہے،جس کی وجہ سے چھوٹی آنت بڑی مقدار میں پانی کا اخراج شروع کر دیتی ہے۔یہ پانی پتلے دستوں اور الٹی کی شکل میں جسم سے باہرآتاہے۔جس سے جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی ہو جاتی ہے۔مرض کی شدت میں مریض بے ہوش ہو سکتا ہے۔ہیضہ کا مرض کسی بھی عمر کے شخص کو اور کسی بھی موسم میں لاحق ہو سکتا ہے مگر گرمیوں میں یہ مرض زیادہ پھیلتا ہے۔ہیضہ کی وبا پھیلنے کے امکانات عام طور پر قدرتی آفات، جیسے زلزلہ یا سیلاب کے دنوں میں زیادہ ہوتے ہیں۔کیونکہ ایسے حالات میں آبادی کا ایک حصہ بنیادی سہولتوں کے بغیر کیمپوں میں منتقل ہوجاتاہیں جہاں پر سیوریج اور صفائی ستھرائی کا انتظام ناقص ہوتا ہے،ان علاقوں میں ہیضہ ہونے کاامکان زیادہ ہوتے ہیں۔

ہیضہ کی علامات:۔


اس مرض کے شروع میں پانی کی طرح پتلے دست بار بار آنے لگتے ہیں۔ دستوں کا رنگ چاولوں کے پانی جیسا ہوتاہے۔ہیضہ کے شروع میں الٹیاں بھی آتی ہیں،اور منہ خشک رہتا ہے اور سخت پیاس لگتی ہے۔خشک جلد،جسے چٹکی میں لے کر اوپر ہلکا سا کھینچیں تو جلد آہستہ واپس اپنی اصل حالت میںآ جائے گی،آنکھیں اندر کو دھنس جاتی ہیں،پیٹ میں اور پٹھوں میں اور ٹانگوں میں کھنچاؤ اور درد ہو گا، مریض کا بلڈ پریشر گر جاتا ہے اور دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو سکتی ہے،پیشاب بہت کم مقدار میں آنے لگتا ہے۔یہ سب علامات جسم سے پانی اور نمکیات زیادہ مقدار میں خارج ہونے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ہیضہ میں دست روکنے والی ادویات کااستعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس سے ہیضہ کا مرض شدید ہو سکتا ہے۔ اس مرض میں سادہ چاول اور چائے کا استعمال مفید ہے۔

ہیضہ سے بچنے کے اقدامات :

پاخانے کو بیت الخلا میں ڈالیں یا زمین میں دَبا دیں۔
بیت الخلا سے آنے کے بعد اپنے ہاتھ صابن یا راکھ سے صاف پانی سے دھوئیں۔
پینے کا صاف پانی استعمال کریں۔
کھانا دھوکراورچھیل کر پکائیں۔



حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com

Comments