اصطلاحات طب(Terminology Of Tibb)
ترپھلہ:۔
ہرڑ ، بھیڑہ اور آملہ کا مجموعی نام ہے۔تخم کثوث بصُرّہ بستہ :۔
بصُرّہ بستہ کے معنی ہیں پوٹلی باندھ کرعموماً یہ صفت تخم کثوث اور افتیمون کے ساتھ لکھی ہوتی ہے۔رُبّ:۔
کسی بھی جڑی بوٹی کو موٹا موٹا کوٹ کر چوبیس گھنٹے پانی میں بگھو کر اس کو پکاتے ہیں جب نصف پانی جل جائے تب اس کو چھان کر اس قدر پکائیں کہ وہ جمنے کے قریب ہو جائے۔ خشک چیزوں کا رُبّ اسی طریقے سے بنایا جاتاہے۔ست تیار کرنا:۔
کسی بھی جڑی بوٹی کوکسی قلعی دار برتن میں ڈال کر پانی بھر دیں اور ایک رات تر رکھیں۔صبح کو خوب مل کرکپڑچھان کرتھوڑا سا ٹھنڈا پانی ملا کرایک پہر تک محفوظ رکھیں تاکہ اس پر گردوغبار نہ پڑ سکے جب ست تہ نشین ہو جائے اور صاف پانی اوپر آ جائے احتیاط سے پانی نکال دیں ست کو خشک کر کے کام میں لائیں۔
حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com
پٹھ کنڈہ بوٹی کے تعلق سے معلومات درکار ہے،برا ۓ مہربانی اس بوٹی کے تعلق سے معلومات دیگر نام پر معلومات فراہم کریں،حکیم ڈاکٹر ذاکر حسین صلاحی
ReplyDelete