نکسیر پھوٹنا(Epistaxis)


نکسیر پھوٹنا

اردو نام: نکسیر
طبی نام: رعاف
ڈاکٹری نام: Epistaxis
ناک کے کبھی ایک کبھی دونوں نتھنوں سے خون آنے کے عمل کو نکسیر کہتے ہیں۔

عام طور پر قطرہ قطرہ خون آنے لگتا ہے لیکن مرض کی شدت میں دھار کے ساتھ خون آتا ہے۔اکثر ناک میں دغدغہ(Itching) ہوتا ہے جس کی وجہ سے مریض نتھنوں میں کھجاتا ہے اور انہیں کریدتا ہے نتیجہ میں خون آنے لگتا ہے۔اگر دماغ میں خون اکٹھا ہو تو عموماًنکسیر سے پہلے سر بوجھل اور درد محسوس کرتا ہے اور نکسیر کا خون پہلے کی نسبت زیادہ خارج ہوتاہے۔اکثر توخون دموی اور گرم مزاج کے لوگوں کوآیا کرتا ہے۔بخار اور کمی خون بھی اس کے اسباب ہیں لیکن طب جدیدکی تحقیق کے مطابق جسم کے کسی بھی حصہ سے خون اس وقت تک نہیں آ سکتا جب تک جسم کے کسی مفرد عضو میں کیفیاتی نفسیاتی اور مادی اسباب سے زخم نہ ہوجا ئیں۔
جب تک مریض ضعف اور کمزوری محسوس نہ کرے اس وقت تک نکسیر کو بند کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئیے کیونکہ یہ اس بیماری کا قدرتی علاج ہے۔اگر مریض کمزور اور عمر رسیدہ ہو اور اس کو نکسیر جاری ہو جائے تو اس کو فوری بند کرنے کی تدبیر کرنی چاہئیے مریض کے سر پر ٹھنڈے پانی کی دھار ڈالیں گے اور سر پر برف پھرائیں۔مریض کے جس نتھنے سے خون جاری ہو تو اس میں روئی کوگیلاکر کے ٹھونس دیں ۔اس کے بعد قریبی طبیب یا ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com

Comments