املوک Amlok
اردو(املوک، جاپانی پھل)
انگریزی (Persimmon)
عربی (البرسيمون)
فارسی(خرمالو)
لاطینی(Diospyros kakiin)
نباتاتی (Diospyros kaki)
ماہیت۔
املوک ایک ایسا پھل ہے جو بالکل ٹماٹر کی طرح نظر آتا ہے۔ جاپانی پھل کی کاشت سب سے پہلے چین میں کی گئی اس کے بعد اسے جاپان میں کاشت کیا جانے لگا ۔یہ موسم سرما کا پھل ہے اور اسے اب پاکستان کے کچھ علاقوں بڑی کامیابی سے کاشت کیا جا رہا ہے۔ان میں کشمیر اور سوات کے علاقے بھی شامل ہیں۔ سوات کے لوگ اسے بھی املوک یا ہم لوگ بھی کہتے ہیں. پاکستانی آب و ہوا کے لئے یہ پھل موافق ہے اسی لئے اس کی کاشت دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے۔سیاہ املوک پاکستانی پہاڑی علاقوں کا ایک قدیم پھل ھے جو کہ سردیوں میں اکثر بازار میں نظر آتا ھے. اس کا شمار بھی خشک میوہ جات میں ہوتا ہے۔پاکستان میں کچھ دہائیوں پہلے چاپان سے درآمد املوک ہی کی ایک قسم درآمد کر کے دیسی املوک سے پیوند کاری کی گئی جس کے نتیجے میں جو پھل معرض وجود میں آیا پاکستانیوں نے اس کا نام جاپانی پھل رکھ دیا.
رنگ :( زرد)
ذائقہ: (شیریں )
مزاج:(گرم)
استعمال:
جاپانی پھل یا املوک کو بطور غذاء دوسرے پھلوں کی طرح کھایا جاتا ہے۔ جاپانی پھل یا املوک گرم مزاج پھل ہے اس لئے اس کو ہمیشہ اعتدال میں ہی کھائیں۔اور ہمیشہ پکا ہوا پھل کھائیں کچا پھل نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ گر اس پھل کو تقریباً 8 گھنٹوں کے لیے فریزر میں جما دیں، تو اس کا گودا کسی میٹھی آئس کریم سے کم نہیں لگے گا۔
غذائیت:
املوک میں وٹامن اے، وٹامن بی اور سی،پروٹین،کیلشیم،فاسفورس،فولاد اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔سو گرام پھل میں صرف 80کیلوریز ہوتی ہیں۔۱۰۰گرام املوک میں مندرجہ ذیل غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔
Energy 293 kJ (70 kcal)
Carbohydrates 18.59g
Sugars 12.53 g
Dietary fiber 3.6g
Fat 0.19 g
Protein 0.58g
Vitamins
Vitamin A equiv.81μg
beta-Carotene 253μg
lutein zeaxanthin 834μg
Thiamine (B1) 0.03mg
Riboflavin (B2) 0.02mg
Niacin (B3) 0.1mg
Vitamin B6 0.1mg
Folate (B9) 8μg
Choline 7.6mg
Vitamin C 7.5mg
Vitamin E 0.73mg
Vitamin K 2.6μg
Minerals
Calcium 8mg
Iron 0.15mg
Magnesium 9mg
Manganese 0.355mg
Phosphorus 17mg
Potassium 161mg
Sodium 1mg
Zinc 0.11mg
فوائد:
v اس پھل کو کمر درد میں کھانا فائدہ مند ہوتا ہے۔
v گلے کی سوزش اور خراش میں بھی فائدہ مند ہے۔
v سخت جسمانی مشقت سے پٹھوں کی اکڑن اور درد میں مفید ہے۔
v بڑی آنت میں خرابیوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔
v یہ ہمارے نظام انہظام کو درست رکھتا ہے۔
v دل کی بیماریوں میں کھانا فائدہ مند ہے۔
v شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔
v قوت معدافعت میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔
v یہ پھل آنت کے زخم ٹھیک کرتا ہے۔
v بڑی آنت کے ورم کو کم کرتا ہے۔
v قبض کو دور کرتا ہے۔
v اپینڈکس کے مرض میں بھی کھانا مفید ہے۔
v معدے کی خرابیوں کو دور کرتا ہے۔
v یہ پھل وزن کم کرنے کے خواہش مند افراد کیلئے مفید ہوتا ہے، کیونکہ اس میں فیٹس کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔
v اس کے چھلکے میں موجود فائٹو کیمیکل جلد پر ہونے والےبڑھتی عمر کے اثرات سے بچاتا ہے۔ جبکہ اس میں موجود فائبر زہاضمہ بہتر بناتے ہیں ۔
v قبض کشا خصوصیات کی وجہ سے یہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو قبض میں مبتلا رہتے ہیں یا جگر کے مسائل کا شکار ہیں ۔
v یہ پیشاب آور ہونے کی وجہ سے یہ پانی کی شکایت دور کرتا ہے اور پیشاب کی مقدار کو بڑھاتا ہے اس میں پوٹاشیم کی موجودگی پیشاب کے ذریعے اہم معدنیات کو ضائع نہیں ہونے دیتی۔
v پرسیمن یعنی املوک میں موجود شکر اور فرکٹوس کی وافر مقدار جسم کو توانائی فراہم کر کے ذہنی دباؤ اور سستی کے اثرات کو بھی ختم کرتی ہے ۔
v کھیل کود یا جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے لوگوں اور بچوں کے لیے بہترین ہے۔
v اس پھل کو مردانہ قوت کیلئے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے اور مرد حضرات اسے بڑے شوق کے ساتھ کھاتے ہیں۔
حکیم امانت علی فاضل الطب و الجراحت
Phone: +923467556390
Email: islamidawakhanakhw@gmail.com
Tibb-e-IslamiDawaKhana.blogspot.com
Comments
Post a Comment